Arbi khane ke fayde In Urdu |اروی کھانےکے حیرت انگیز فوائد

:اروی کا استعمال

اس سبزی کی کاشت شہروں اور نشیبی علاقوں میں زیادہ ہوتی ہے۔یہ آلو کی مانند جڑ والی سبزی ہے۔ اس کی نرم کونپلو اور جڑوں کو بھی بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔گرم مرطوب آب و ہوا میں زیادہ پنپتی ہے۔ پہلی بار اپریل اورپھر ستمبر میں جبکہ مارچ اور اپریل میں پہاڑی علاقوں میں سال میں دو بار کاشت کی جاتی ہے، اور یہ فصل پانچ یا چھ ماہ میں تیار ہو جاتی ہے یہ زیر زمین اگنے والی سبزی ہے۔اروی ایک لیس دار اور لوگوں کی مرغوب سبزی ہے۔ عام طور پر اس کی جڑ کے سنہری پتے پھینک دیے جاتے ہیں حالانکہ یہ پتے بے حد مفید ہوتے ہیں اور تل کر کھانے میں بے حد خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔

:اروی کا سالن

یہ سبزی سالن کے طور پر استعمال کی جاتی ہے جو خشک اور شوربے والا ہر دوقسم کا سالن اروی سے تیار ہو جاتا ہے۔ اس کے پتے بے حد نرم و نازک ہوتے ہیں اور یہ پتے بھی بطور سبزی استعمال کیے جاتے ہیں۔اروی کی جڑوں میں جوگٹھے بن جاتے ہیں اور جو اروی کی مانند لیس دار نہیں ہوتے، وہ کچالو کہلاتے ہیں اور انہیں اروی سے الگ کر کے ایک علحیدہ سبزی کا درجہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ ان کی کاشت مشترک ہوتی ہے۔

:ضعف باہ کا علاج

اروی بےحد صحت بخش غذا ہے۔اس کے چند روز استعمال سے ضعف باہ اور خشک کھانسی دور ہوجاتی ہے۔یہ کسی حدتک قابض سبزی ہے مگر اس میں مخصوص مصالحہ جات کے استعمال سے یہ قابض نہیں رہتی۔اروی مزاج میں سرد ہے۔ اگر اسے الگ حالت میں پکایا جائے تو یہ سردی کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہے، اور گوشت یا کسی اور چیز کے ساتھ ملا کر پکایا جائے تو یے معتدل ہوتی ہے۔

:زیادتی شیر کے لیے

عورت کا دودھ جس سے بچہ پی رہا ہو تو اروی کھانے سے بڑھ جاتا ہے۔

:مغلظ منی کے لیے

مغلظ منی ہے۔ اس کے استعمالِ مسلسل سے مادہ گاڑھا ہوجاتا ہے اور پیشاب یا پاخانے  کی تکلیف بھی اس کے استعمال سے دور ہو جاتی ہے۔اگر اس کے پکانے میں مصالحے استعمال نہ کیا جائے تو یہ جسم میں سدے پیدا کر دیتی ہے۔ اس لیے گرم مصالحہ اس کا لازمی جزو ہے۔

:امراض جلد اور قوت باہ

امراض جلد کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے اروی ایک بہترین غذا ہے۔ یہ وزن بھی بڑھاتی ہے۔اروی ایک ایسی سبزی ہے جو مردوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ یہ گردوں کی کمزوری دور کرکے قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔ مردانہ کمزوری کا بہترین علاج ہے۔

:فربہی بدن کے لئے

اگر اروی کو بطور سالن استعمال کیا جاتا رہے تو کمزور جسم کے افراد فربہ ہو جاتے ہیں۔ جلد کی خشکی اور چہرے کی شکنیں دور کرنے میں معاون ہوتی ہے۔

:پیشاب اور مثانے کے امراض

پیشاب اور مثانہ کی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے اروی کا شوربے دار سالن بے حد مفید ہے۔ اروی کھانے سے قبل اس سے چھیل کر نمک لگا کر رکھ دیں۔ 

بیگن کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Leave a Comment