آلو کے فوائد اور نقصان | Aalu ke fayde aur nuqsan In Urdu

آلو اپنے فوائد کے اعتبار سے دنیا کی مفید ترین سبزی:

آلو بنیادی طور پر براعظم امریکہ کی سبزی ہے، وہیں اسے دریافت کیا گیا تھا، زیرِ زمین جڑ دار سبزی ہے، دو صدی قبل ہمارے ملک میں اس سبزی کا تعارف بھی نہ تھا، گول،بیضوی، اورلمبوترے سائز میں آلو دستیاب ہوتے ہیں، یہ پہاڑی اور دیسی الگ الگ اقسام میں دستیاب ہیں۔

پہاڑی مقامات پر اس کی ایک ہی فصل مارچ تا اپریل کاشت ہوتی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں اس کی دو فصلیں کاشت ہوتی ہیں، پہلی فصل بہار کی اور دوسری خزاں کی فصل کہلاتی ہے، جنوری اور فروری میں بہار کی فصل اور ستمبر اور اکتوبر میں خزاں کی فصل تیار کی جاتی ہے۔

لاغری بدن کا علاج:

سبزیوں میں مختلف وٹامنزہوتے ہیں،جو سب سے زیادہ آلو میں پائے جاتے ہیں، اس کا مزاج سرد خشک ہے، آلو جسم کو طاقت دیتا ہے،اور لاغر پن کو ختم کرتا ہے۔

جلی ہوئی جگہ کے لئے:

اگر جلی ہوئی جگہ پر آلو کا لیپ کر دیا جائے یا کاٹ کر رکھ دیں تو درد کو افاقہ ہو جاتا ہے،اس مقام پر آبلہ نہیں پڑتا اور جلد آرام آ جاتا ہے۔

گنھٹیا کا علاج:

آلو کو مندرجہ ذیل طریقے سے گنٹھیا اور جوڑوں کے درد والے مریض استعمال کرے تو بے حد فائدہ ہوتا ہے۔

آلو تندور میں ڈال کر خوب بھون لیں،پھر اس کا چھلکا اتار ے،وہ مریض جن کے پیٹ میں یعنی جگر یا گردے میں پتھری ہو،وہ آلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور پھر دن بھر چار یا پانچ سیر پانی پیئیں انشاءاللہ پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائے گی۔

مقوی معدہ:

آلو اگرآپ کو ہضم ہوجائے تو یہ بہترین سبزی ہے،اور سب سے زیادہ فائدہ مند بھی، مگریہ دیر سے ہضم ہوتا ہے،کمزور معدہ والوں کو آلو کم سے کم استعمال کرنا چاہئے، کیونکہ یہ بادی ہوتا ہے۔

اروی کھانے کے حیرت انگیز فوائد

Leave a Comment