Shia Calendar 2024 pdf Download Urdu | شیعہ کیلنڈر 2024
شیعہ کیلنڈر 2024 ( Shia Calendar 2024 pdf Download Urdu ) سنی کیلنڈر کی طرح چاند پر مبنی ہے۔ شیعہ کیلنڈر کو بعض حضرات شیعہ اسلامی کیلنڈر 2024 کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ شیعہ کیلنڈر کے ہر مہینے کا آغاز چاند نظر آنے کے بعد شروع ہوتا ہے جس طرح سنی اسلامی کیلنڈر کا نیا مہینہ شروع ہوتا ہے۔ ہر مہینہ ایک نئے قمری چکر کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ لہذا شیعہ کیلنڈر کے ہر مہینے کا آغاز چاند کی رویت سے مشروط ہے۔
شیعہ کیلنڈر ( Shia Calendar 2024 ) گریگورین کیلنڈر کی طرح 12 مہینوں پر مشتمل ہے۔ تاہم اس میں گریگورین کیلنڈر کی طرح 365-366 دن نہیں ہوتے ہیں بلکہ شیعہ کلینڈر 354-355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ شیعہ اسلامی نئے سال کا آغاز محرم سے ہوتا ہے، اس کے بعد صفر، ربیع الاول، ربیع الثانی، جمادی الاولی، جمادی الاخری، رجب، شعبان شامل ہیں۔ اس کے بعد رمضان، شوال،ذوالقعدہ اور ذوالحجہ آتے ہیں۔