بہت ہی اہم اسلامی معلومات|اسلامی سوال جواب | Islamic Question Answer
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،میں ہوں مولانا اسعد اور میں اپنی ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم کرتاہوں۔پیارے اسلامی بھائیوں آپ کیسے ہو؟ امید ہے کہ خیریت سے ہونگے،اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں۔قارئینِ کرام ہم نے اسلامی سوال جواب (islamic sawal jawab)کو لکھنےمیں نہایت ہی احتیاط سے کام لیا ہے ، یہ اسلامی سوال و جواب کئی نامور اہل علم کی الگ الگ اردو سوال جواب (urdu sawal jawab)کی معتبر اسلامی کتابوں سے استفادہ کر کے آپ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ تاکہ آپ یہاں سے صحیح اسلامی معلومات حاصل کر سکیں۔
اسلامی سوال و جواب
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھنے ، پڑھنے یا سننے پر ہمیں کیا کہنا چاہئے ؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھنے ، پڑھنے یا سننے پر ہمیں صلی اللہ علیہ وسلم کہنا چاہئے۔ |
سوال نبی یا رسول کا نام لکھنے یا پڑھنے یا سننے پر ہمیں کیا کہنا چاہئے ؟ |
جواب نبی یا رسول کا نام لکھنے ،پڑھنے یا سننے پر ہمیں علیہ السلام کہنا چاہئے۔ |
سوال کسی صحابی کا نام لکھنے یا پڑھنے یا سننے پر ہمیں کیا کہنا چاہئے؟ |
جواب کسی صحابی کا نام لکھنے یا پڑھنے یا سننے پر ہمیں رضی اللہ عنہ کہنا چاہئے۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں مدفون ہیں ؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں مدفون ہیں ۔ |
سوال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا نام کیا تھا اور آپ نے وہ تلوار کس کو عنایت فرما دی تھی؟ |
جواب آپ کی تلوار کا نام ذوالفقار تھا اور آپ نے یہ حضرت علی کو دے دی تھی۔ |
سوال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کس بیوی کا نکاح آسمان پر ہوا؟ |
جواب وہ بیوی حضرت زینب بنت جحشؓ ہیں۔ |
سوال کھانے کے شروع اور آخیر میں کیسی چیزیں کھانا مسنون ہے میٹھی یا نمکین؟ |
جواب کھانے کو نمکین چیز سے شروع کرنا اور نمکین چیز ہی پر ختم کرنا مسنون ہے۔ |
سوال وہ کونسی سبزی ہے جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے برتن میں تلاش کر کے کھایا کرتے تھے؟ |
جواب وہ سبزی کدو ہے جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے برتن میں تلاش کر کے کھایا کرتے تھے۔ |
سوال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس صحابی نے پڑھائی تھی؟ |
جواب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھی گئی تھی کسی نے امامت نہیں کی تھی۔ |
سوال وہ کون سے صحابی ہے جن کو یہ شرف حاصل ہوا کہ آپؐ نے ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں پڑھائی؟ |
جواب وہ صحابی حضرت سہیل بن بیضا ہیں جنکی نماز جنازہ آپؐ نے مسجد نبوی میں پڑھائی۔ |
سوال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے دفن ہونے کا شرف پانےوالے صحابی کون ہیں؟ |
جواب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے دفن ہونے کا شرف پانےوالے صحابی حضرت عبداللہ ذوالبجادین ہے۔ |
سوال دنیا کے سب سے آخری نبی اور رسول کا نام کیا ہے ؟ |
جواب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا نام کیا ہے ؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا نام عبد اللہ ہے۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام کیا ہے ؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام آمنہ ہے۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کا نام کیا ہے؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کا نام عبد المطلب ہے۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں پیدا ہوئے ؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ۔ |
سوال جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی ؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر ۶/ سا ل کی تھی ۔ |
سوال بیت المقدس میں آپ صلی اللہ وسلم نے کس کی امامت کرائی تھی؟ |
جواب فرشتوں کی امامت کرائی پھر انبیائے کرام کی امامت کرائی۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی کہاں نازل ہوئی ؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی غار حراء میں ازل ہوئی۔ |
سوال جب پہلی مرتبہ وحی نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی ؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر ۴۰ سال تھی ۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا نام بتائیے جو آپکے رضاعی بھائی بھی تھے ؟ |
جواب حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو چچا کے نام بتائیے جو اسلام لائے تھے ؟ |
جواب حضرت حمزہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہما۔ |
سوال حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی ؟ |
جواب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر۲۵/ سال تھی۔ |
سوال شادی کے وقت حضرت خدیجہؓ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنے سال بڑی تھیں ؟ |
جواب حضرت خدیجہؓ حضور سے ۱۵/سال بڑی تھیں۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی بیوی کا نام بتائیے ؟ |
جواب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا۔ |
سوال بی بی حلیمہ سعدیہ کون تھیں ؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے والی دایہ ۔ |
سوال ہجرت کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کس غار میں پناہ لی؟ |
جواب ہجرت کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نےغار ثور میںپناہ لی ۔ |
سوال کونسے مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ربیع الاول کے مہینہ میں ہوئی۔ |
سوال کونسے مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ربیع الاول کے مہینہ میں ہوئی۔ |
سوال ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟ |
جواب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ قرآن کریم ہے۔ |
سوال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کل عمر کتنی تھی؟ |
جواب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کل عمر ۶۳/سال تھی۔ |
سوال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی بیویاں تھیں؟ |
جواب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گیارہ بیویاں تھیں۔ |
سوال قرآن مجید کس نبی پر نازل ہوئیں؟ |
جواب قرآن مجید حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں۔ |
سوال تورات کس نبی پر نازل ہوئیں؟ |
جواب تورات حضرت موسی علیہ السلام پر نازل ہوئیں۔ |
سوال زبور کس نبی پر نازل ہوئیں؟ |
جواب زبورحضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئیں۔ |
سوال انجیل کس نبی پر نازل ہوئیں؟ |
جواب انجیل حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئیں۔ |
سوال اسلامی سَن کو کیا کہتے ہیں؟ |
جواب اسلامی سَن کو سَن ہجری کہتے ہیں۔ |
سوال جنت کے کتنے دروازے ہیں؟ |
جواب جنت کے ۸/دروازے ہیں۔ |
سوال جہنم کے کتنے دروازے ہیں؟ |
جواب جہنم کے ۷/دروازے ہیں۔ |
سوال جنت کے داروغہ کا نام بتائیے؟ |
جواب جنت کے داروغہ کا نام رضوان ہے۔ |
سوال جہنم کے داروغہ کا نام بتائیے؟ |
جواب جہنم کے داروغہ کا نام مالک ہے۔ |
سوال قرآن کریم میں سب سے زیادہ کس حکم کی تاکید آئی ہے؟ |
جواب نمازکی تاکید آئی ہے ۔ |
سوال غار حراء وغار ثور کہاں واقع ہیں ؟ |
جواب غار حراء وغار ثور مکہ مکرمیں واقع ہیں ۔ |
سوال کس سورت کو السبع المثانی بھی کہا جاتا ہے؟ |
جواب سورۂ الفاتحہ کو کہا جاتا ہے۔ |
سوال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کس سن عیسوی میں ہوئی تھی؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ۵۷۱/ میں ہوئی تھی ۔ |
سوال مہر نبوت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کے کس حصہ میں تھی ؟ |
جواب دونوں کندھوں کے درمیان ۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء کرام کی امامت کہاں کی تھی ؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء کرام کی امامت بیت المقدس ( مسجد اقصی )میں کی تھی۔ |
سوال حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے کس چیز سے پیدا کیا ؟ |
جواب حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مٹی سے پیدا کیا۔ |
سوال بڑے (مردوں) میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کا نام بتائیے ؟ |
جواب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ۔ |
سوال بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کا نام بتائیے ؟ |
جواب بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والےحضرت علی رضی اللہ عنہ ہے۔ |
سوال خواتین میں سب سے پہلے اسلام لانے والی خاتون کا نام بتائیے؟ |
جواب خواتین میں سب سے پہلے اسلام لانے والی خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ہے۔ |
سوال حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟ |
جواب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر ۵۰ /سال تھی۔ |
سوال عید الفطر کی نماز کس تاریخ کو پڑھی جاتی ہے؟ |
جواب عید الفطر کی نماز ۱/ شوال کوپڑھی جاتی ہے۔ |
سوال عید الاضحیٰ کی نماز کس تاریخ کو پڑھی جاتی ہے؟ |
جواب عید الاضحیٰ کی نماز ۱۰/ ذی الحجہ کو پڑھی جاتی ہے۔ |
سوال عرفات کے میدان میں حاجی کب جمع ہوتے ہیں؟ |
جواب عرفات کے میدان میں حاجی۹/ ذی الحجہ کو جمع ہوتے ہیں۔ |
سوال شوال کے مہینہ میں کتنے روزہ رکھنے کی خصوصی فضیلت ہے؟ |
جواب شوال کے مہینہ میں۶/ روزے رکھنے کی خصوصی فضیلت ہے۔ |
سوال اسلام کی سب سے پہلی مسجد کا نام بتائیے ؟ |
جواب اسلام کی سب سے پہلی مسجد،مسجد قبا ہے۔ |
سوال دنیا کی سب سے پہلی مسجد کا نام بتائیے ؟ |
جواب دنیا کی سب سے پہلی مسجد،مسجد حرام ہے۔ |
سوال مسجد حرام میں نماز پڑھنے کا ثواب کتنی نمازوں کے برابر ہے؟ |
جواب مسجد حرام میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے۔ |
سوال دنیا کی دوسری مسجد کا نام بتائیے ؟ |
جواب دنیا کی دوسری مسجد،مسجد اقصیٰ (قبلہ اول)ہے۔ |
سوال منکر نکیر کون ہیں ؟ |
جواب مُردوں سے قبر میں سوال کرنے والے فرشتے ۔ |
سوال حضرت جبرئیل علیہ السلام کی ذمہ داری بیان کیجئے ؟ |
جواب حضرت جبرئیل علیہ السلام کی ذمہ داری ہے،اللہ تعالیٰ کے حکم سے وحی نازل کرنا۔ |
سوال حضرت اسرافیل علیہ السلام کی کیا ذمہ داری ہے ؟ |
جواب حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے دن صور پھوکیں گے۔ |
سوال حضرت عزرائیل علیہ السلام کی کیا ذمہ داری ہے ؟ |
جواب حضرت عزرائیل علیہ السلام موت کے وقت روح قبض کرتے ہیں۔ |
سوال روح اللہ کس نبی کو کہا جاتا ہے ؟ |
جواب روح اللہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کہا جاتا ہے۔ |
سوال کلیم اللہ کس نبی کو کہا جاتا ہے ؟ |
جواب کلیم اللہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کوکہا جاتا ہے۔ |
سوال ذبیح اللہ کس نبی کو کہا جاتا ہے ؟ |
جواب ذبیح اللہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کو کہا جاتا ہے۔ |
سوال خلیل اللہ کس نبی کو کہا جاتا ہے ؟ |
جواب خلیل اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کہا جاتا ہے۔ |
سوال روح الامین کون ہیں ؟ |
جواب روح الامین حضرت جبرئیل علیہ السلام کہا جاتا ہے۔ |
سوال مدینہ منورہ کا پُرانا نام بتائیے ؟ |
جواب مدینہ منورہ کا پُرانا نام یثرب ہے۔ |
سوال مسجد اقصیٰ (بیت المقدس ) کہاں واقع ہے ؟ |
جواب مسجد اقصیٰ( بیت المقدس ) فلسطین میں واقع ہے ۔ |
سوال مسلمانوں کا قبلہ کہاں ہے ؟ |
جواب مسلمانوں کا قبلہ مکہ مکرمہ میں ہے ۔ |
سوال مسلمانوں کا قبلہ اول( مسجد اقصیٰ )کس کے قبضہ میں ہے ؟ |
جواب مسلمانوں کا قبلہ اول ( مسجد اقصیٰ ) یہودیوں کے قبضہ میں ہے ۔ |
سوال ابو جہل کو کس نے قتل کیا تھا ؟ |
جواب ابو جہل کو معاذ اور معوذ ( دو نو عمر لڑکوں )نے قتل کیا تھا ۔ |
سوال تمہارے مذہب کا کیا نام ہے ؟ |
جواب ہمارے مذہب کا نام اسلام ہے۔ |
سوال قرآن کریم کا دل کس سورہ کو کہا جاتا ہے؟ |
جواب قرآن کریم کا دل سورۂ یٰسین کوکو کہا جاتا ہے۔ |
سوال اس نبی کا نام بتائیے جنہیں مچھلی نے نگل لیا تھا ؟ |
جواب حضرت یونس علیہ السلام کومچھلی نے نگل لیا تھا ۔ |
سوال اس صحابی کا نام بتائیے جن کا نام قرآ ن کریم میں آیا ہے ؟ |
جواب حضرت زید رضی اللہ عنہ کا نام قرآ ن کریم میں آیا ہے۔ |
سوال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں کتنے سال رہے ؟ |
جواب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تقریباً ۵۳/ سال کی عمر تک اپنے شہر مکہ مکرمہ میں رہے۔ |
سوال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں کتنے سال رہے ؟ |
جواب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تقریباً ۱۰/ سال مدینہ منورہ میں رہے ؟ |
سوال کتنے دنوں میں پورا قرآن مجید نازل ہوا؟ |
جواب ۲۳/ سال میں پورا قرآن مجید نازل ہوا ۔ |
سوال اسلام کی بنیاد کتنی چیزوں پر ہے ؟ |
جواب اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ۔ |
سوال اسلام کے پانچ ارکان کے نام کیا ہے؟ |
جواب اسلام کے پانچ ارکان ہیں ، ایمان، نماز، روزہ، زکواۃ اور حج ۔ |
سوال نماز کب فرض ہوئی ؟ |
جواب واقعہ معراج کے موقع پر مکی زندگی میں نماز فرض ہوئی۔ |
سوال روزہ کب فرض ہوا ؟ |
جواب سن ۲/ ہجری میں روزہ فرض ہوا۔ |
سوال زکواۃ کب فرض ہوئی ؟ |
جواب سن ۳/ ہجری میں زکواۃ فرض ہوئی۔ |
سوال حج کس سن میں فرض ہوا ؟ |
جواب سن ہجری ۹/ میں حج فرض ہوا ۔ |
سوال شراب پینا کب حرام ہوا ؟ |
جواب سن ہجری ۴/ میں شراب پینا حرام ہوا ۔ |
سوال عورتوں کے لئے پردہ کرنے کا حکم کب ہوا ؟ |
جواب عورتوں کے لئے پردہ کرنے کا حکم سن ۵/ ہجری میں ہوا۔ |
سوال صلح حدیبیہ کب ہوئی ؟ |
جواب صلح حدیبیہ سن ۶/ ہجری میں ہوئی۔ |
سوال مکہ مکرمہ کب فتح ہوا؟ |
جواب سن ۸/ ہجری میں مکہ مکرمہ فتح ہوا ۔ |
سوال شیطان کس مخلوق میں سے ہے ؟فرشتہ یا انسان یا جن ؟ |
جواب شیطان جنات کی مخلوق میں سے ہے ۔ |
سوال جس اونٹنی پر سورار ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت فرمائی اس کا نام بتائیے ؟ |
جواب اس کا نام قصواء تھا ۔ |
سوال کراماً کاتبین کون ہیں اور ان کی کیا ذمہ داری ہے ؟ |
جواب کراماً کاتبین فرشتے ہیں جو انسان کے اعمال لکھتے رہتے ہیں۔ |
سوال سب سے پہلے امیر المؤمنین کا خطاب کس خلیفہ کو دیا گیا ؟ |
جواب سب سے پہلے امیر المؤمنین کا خطاب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیاگیا۔ |
سوال اسلام میں سب سے پہلی شہیدہ کا نام لکھئے ؟ |
جواب اسلام میں سب سے پہلی شہیدہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا ہے۔ |
سوال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسوں کے نام بتاؤ، جن سے آپ بہت محبت کرتے تھے؟ |
جواب حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما۔ |
سوال حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہماکی والدہ کا نام بتاؤ؟ |
جواب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا۔ |
سوال قرآن کی سب سے پہلی نازل ہونے والی وحی کس سورہ میں ہے ؟ |
جواب قرآن کی سب سے پہلی نازل ہونے والی وحی سورۂ العلق میں ہے۔ |
سوال اس سورہ کا نام بتائیے جس میں ابو لہب اور اس کی بیوی کی برائی بیان کی گئی ہے ؟ |
جواب اس سورہ کا نام سورۂ لہب ہے۔ |
سوال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج (حجۃ الوداع) کب کیا؟ |
جواب سن ۱۰/ ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا۔ |
سوال اسلام کی پہلی اہم جنگ (غزوۂ بدر) کب ہوئی؟ |
جواب اسلام کی پہلی اہم جنگ (غزوۂ بدر)سن ۲/ ہجری میں ہوئی ۔ |
سوال اسلام کی دوسری اہم جنگ (غزوۂ احد) کب ہوئی؟ |
جواب اسلام کی دوسری اہم جنگ (غزوۂ احد) سن ۳ /ہجری میں ہوئی۔ |
سوال قرآن کریم میں کتنی سورتیں ہیں؟ |
جواب قرآن کریم میں ۱۱۴ /سورتیں ہیں۔ |
سوال قرآن کریم میں کتنے پارے ہیں؟ |
جواب قرآن کریم میں۳۰/ پارے ہیں۔ |
سوال قرآن کریم میں ’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ کتنی بار آئی ہے ؟ |
جواب قرآن کریم میں ’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘۱۱۴/ ار آئی ہے۔ |
سوال کون سی سورہ ’’ بسم اللہ ‘‘ سے شروع نہیں ہوتی ہے؟ |
جواب سورۂ التوبہ ’’ بسم اللہ ‘‘ سے شروع نہیں ہوتی ہے۔ |
سوال کون سی سورہ میں ’’بسم اللہ‘‘ دوبار آئی ہے؟ |
جواب سورۂ النمل میں ’’بسم اللہ‘‘ دوبار آئی ہے۔ |
سوال قرآن کریم میں کتنے بار لفظ قرآن دہرایا گیا ہے؟ |
جواب قرآن کریم میں لفظ قرآن۷۰/مرتبہ دہرایا گیا ہے۔ |
سوال قرآن کریم کی سب سے بڑی سورہ کون سی ہے ؟ |
جواب قرآن کریم کی سب سے بڑی سورہ ،سورۃ البقرہ ۔ |
سوال قرآن کریم کی سب سے بڑی آیت کون سی سورہ میں موجود ہے ؟ |
جواب قرآن کریم کی سب سے بڑی آیت سورۃ البقرہ میں (آیت نمبر ۲۸۲ )ہے۔ |
سوال قرآن کریم میں سب سے افضل رات کون سی بتائی گئی ہے؟ |
جواب قرآن کریم میں سب سے افضل رات شب قدر بتائی گئی ہے۔ |
سوال قرآن کریم کس ماہ میں نازل ہوا ؟ |
جواب قرآن کریم ماہ رمضان میں نازل ہوا۔ |
سوال کون سی سورہ کو ’’ عُروس القرآن‘‘ کہتے ہیں؟ |
جواب سورۃ الرّحمٰن کو ’’ عُروسُ القرآن‘‘ کہتے ہیں۔ |
سوال کون سی سورہ ’’ایک تہائی‘‘ قرآن کے برابر ہے؟ |
جواب سورۃالاخلاص ’’ ایک تہائی‘‘ قرآن کے برابر ہے۔ |
سوال کون سی سورتوں کو معوذتین کہتے ہیں؟ |
جواب سورۃ الفلق، سورۃ الناس کو مُعوذتین کہتے ہیں۔ |
سوال قرآن مجید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک مرتبہ اترا یا تھوڑا تھوڑا ؟ ۔ |
جواب قرآن مجید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھوڑا تھوڑا نازل ہوا، کبھی ایک آیت ، کبھی ۲/ یا۴/آیتیں، کبھی ایک سورہ، جیسی ضرورت ہوتی گئی اتر تا گیا۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عام لباس کیا ہوتا تھا؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عام لباس لنگی، قمیص، عمامہ، ٹوپی اور چادر ہوتا تھا۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے حج اور عمرہ کئے؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حج اور چار عمرہ کئے۔ |
سوال زندگی میں ایک بار حج فرض ہے یا ہر سال؟ |
جواب زندگی میں صرف ایک بار حج فرض ہے۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مسلمانوں کا خلیفہ کون بنا؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مسلمانوں کا خلیفہ بنے۔ |
سوال حج کے اعمال کا کن نبیوں کی قربانیوں سے خصوصی تعلق ہے؟ |
جواب حج کے اعمال حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کی قربانیوں سے خصوصی تعلق ہے۔ |
سوال نبیوں کی تقریباً کل تعداد کتنی تھی؟ |
جواب نبیوں کی تقریباً کل تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار تھی ۔ |
سوال صحابہ کی تقریباً کل تعداد کتنی تھی؟ |
جواب صحابہ کی کل تعدادتقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار تھی۔ |
سوال قرآن کریم میں کتنے انبیاء کا تذکرہ آیا ہے؟ |
جواب قرآن کریم میں ۲۵/ انبیاء کا تذکرہ آیا ہے ۔ |
سوال قرآن کریم میں سب سے زیادہ کس نبی کا نام آیا ہے؟ |
جواب قرآن کریم میں سب سے زیادہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام آیا ہے۔ |
سوال حنفی حضرات کسی امام کی تقلید کرتے ہیں؟ |
جواب حنفی حضرات امام اعظم ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہیں۔ |
سوال حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا کیا نام ہے؟ |
جواب حضرت امام ابوحنیفہ رحمت اللہ علیہ کا نام نعمان بن ثابت رحمت اللہ علیہ ہے۔ |
سوال اس صحابی کا نام بتائیے جن کے موت کی وجہ سے عرش ہل گیا تھا؟ |
جواب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ہے جن کے موت کی وجہ سے عرش ہل گیا تھا۔ |
سوال اس صحابی کا نام بتائیے جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا (غسیل الملائکہ)؟ |
جواب حضرت حنظلہ بن ابی عامر رضی اللہ عنہ کو فرشتوں نے غسل دیا تھا۔ |
سوال مکہ مکرمہ میں سب سے پہلے بآواز بلند قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے کا نام بتائیے ؟ |
جواب مکہ مکرمہ میں سب سے پہلے بآواز بلند قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہے۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کے نام کیا ہیں؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کے نام ،حضرت زینبؓ، رقیہؓ، ام کلثومؓ اور فاطمہؓ ہے۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی کا نام کیا ہے؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی کا نام حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ہے۔ |
سوال حضرت فاطمہؓ کی شادی کس کے ساتھ ہوئی تھی؟ |
جواب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوئی تھی۔ |
سوال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین داماد کون کون تھے؟ |
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ۳/دامادحضرت ابو العاصؓ ، حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ تھے۔ |
سوال کس غزوہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے؟ |
جواب غزوۂ احد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے۔ |
سوال اسلام کی پہلی اہم جنگ کا نام بتائے؟ |
جواب اسلام کی پہلی اہم جنگ کا نام غزوۂ بدر ہے۔ |
سوال فرض نمازوں کے علاوہ کونسی نماز کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے؟ |
جواب فرض نمازوں کے علاوہ نماز تہجد کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔ |
سوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جمعہ کی کتنی اذان اذانیں ہوا کرتی تھی؟ |
جواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جمعہ کی ایک ہی اذان ہوا کرتی تھی، اور یہ وہ اذان ہے جو آج کل دوسری اذان کہلاتی ہے، یعنی جو اذان مؤذن امام کے سامنے کھڑے ہو کر دیتا ہے۔ |
سوال جمعہ کے دن پہلی اذان کی ابتدا کب سے ہوئی؟ |
جواب جمعہ کے دن پہلی اذان کی ابتدا حضرت عثمان غنی ؓ کے عہد خلافت سے ہوئی ۔ |
سوال کس نبی کو آسمانوں پر اٹھالیا گیا؟ |
جواب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کو آسمانوں پر اٹھالیا گیا۔ |
سوال معراج کا واقعہ نیند کی حالت میں ہوا یا جاگنے کی حالت میں؟ |
جواب معراج کا واقعہ جاگنے کی حالت میں ہوا۔ |
سوالکیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبرمبارکہ میں زندہ ہیں؟ |
جوابجی ہاں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبرِ مبارکہ میں زندہ ہیں، اور ان کی حیات دنیوی حیات کے مماثل بلکہ اس سے بھی قوی ہے۔ |
سوال انسانی تاریخ کا سب سے لمبا سفر بتاؤ؟ |
جواب انسانی تاریخ کا سب سے لمبا سفر،سفر معراج واسراء ہے۔ |
سوال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اشعار کہنے والے ۳ /شعراء کے نام بتائیے؟ |
جواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اشعار کہنے والے صحابی حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ،کعب بن مالکؓ ا ور حضرت عبد اللہ بن رواحہؓ ہیں۔ |
سوال غزوۂ بدر میں مسلمانوں کے لشکر کی تعداد بتائیے؟ |
جواب غزوۂ بدر میں مسلمانوں کے لشکر کی تعداد ۳۱۳/ ہیں ۔ |
سوال حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کس کی نماز جنازہ غائبانہ پڑھائی ہے؟ |
جواب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں صرف ملک حبشہ کا بادشاہ نجاشی کی نماز جنازہ غائبانہ پڑھائی ہے، اُن کو نماز جنازہ کے بغیر دفن کردیا گیا تھا۔ |
سوال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول کہاں ہوگا؟ |
جواب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول دمشق میں ہوگا۔ |
سوال حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹوں کے نام بتائیے؟ |
جواب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹوں کے نام حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام ہیں۔ |
سوال حضرت یوسف علیہ السلام کےوالد کا نام بتائیے؟ |
جواب حضرت یوسف علیہ السلام کےوالد کا نام یعقوب علیہ السلام ہے ۔ |
سوال بنی اسرائیل کس نبی کی اولاد ہیں؟ |
جواب بنی اسرائیل حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد ہیں۔ |
سوال اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ کونسا ہے؟ |
جواب اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہے۔ |
سوال حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کونسے مہینہ میں ہوئی تھی؟ |
جواب حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت محرم الحرام میں ہوئی تھی۔ |
سوال ان شہید کا نام بتائیے جن کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سید الشہداء کا لقب دیا؟ |
جواب حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سید الشہداء کا لقب دیا ۔ |
سوال ہجری کیلنڈرکا سلسلہ کب سے شروع ہوا؟ |
جواب ہجری کیلنڈرکا سلسلہ حضرت عمر فاروق ؓ کے عہد خلافت سے شروع ہوا۔ |
سوال قافلہ ہجرت محمدیہ کتنے لوگوں پر مشتمل تھا ؟ |
جواب قافلہ ہجرت محمدیہ ۴ /افراد پر مشتمل تھا۔ |
سوال حمد کسے کہتے ہیں ؟ |
جواب وہ اشعار جو اللہ کی تعریف میں لکھے گئے ہوں اسے حمد کہتے ہیں ۔ |
سوال نعت کسے کہتے ہیں ؟ |
جواب وہ اشعار جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریفوں ،منقبت میں لکھے جاتے ہیں اسے نعت کہتے ہیں۔ |
سوال امہات المومنین کن کو کہا جاتا ہے ؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کوامہات المومنین کہا جاتا ہے ۔ |
سوال حضرت ابراہیم علیہ السلام کس ملک سے ملک شام ہجرت فرماگئے تھے؟ |
جواب حضرت ابراہیم علیہ السلام ملک عراق سے ملک شام ہجرت فرماگئے تھے۔ |
سوال وہ کون سی دعا ہے جس کو پڑھنے کے بعد اللہ کے حکم سے مچھلی نے حضرت یونس علیہ السلام کو اپنے پیٹ سے باہر پھینک دیا تھا؟ |
جواب وہ دعاء{ لا اِله اِلا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِين} ہے۔ |
سوال حضرت یوسف علیہ السلام نے کس ملک میں حکومت کی؟ |
جواب حضرت یوسف علیہ السلام نے مصر میں حکومت کی ۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد کس کے مکان میں قیام فرمایا تھا؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مکان میں قیام فرمایا تھا۔ |
سوال ہندوستان کے اس مشہور محدث کا نام لکھئے جس نے بخاری کی اہم شرح لکھی ہے؟ |
جواب مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمت اللہ علیہ۔ |
سوال مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمت اللہ علیہ کی بخاری کی شرح کا نام بتائیے؟ |
جواب مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمت اللہ علیہ کی بخاری کی شرح کا نام فیض الباری ہے۔ |
سوال عصر حاضر کے برصغیر کے ۲/علماء کا نام لکھئے جنہوں نے جدید مسائل پر بہت کام کیا ہے؟ |
جواب مفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی۔ |
سوال دارالعلوم دیوبند کی بنیاد کب رکھی گئی؟ |
جواب دارالعلوم دیوبند کی بنیاد ۱۵/ محرم الحرام ۱۲۸۳ھ مطابق ۱۸۶۶ء میں رکھی گئی ۔ |
سوال دارالعلوم دیوبند کے پہلے طالب علم کا نام بتلائیے؟ |
جواب دارالعلوم دیوبند کے پہلے طالب علم کا نام شیخ الہند مولانا محمود الحسن رحمت اللہ علیہ ہے۔ |
سوال مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور کی بنیاد کب رکھی گئی؟ |
جواب مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور کی بنیاد۱۸۶۶ء میں رکھی گئی۔ |
سوال ندوۃ العلماء لکھنؤ کی بنیاد کب رکھی گئی؟ |
جواب ندوۃ العلماء لکھنؤ کی بنیاد ۱۸۹۸ء رکھی گئی۔ |
سوال علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی بنیاد کب رکھی گئی؟ |
جواب علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی بنیاد ۱۸۷۷ء میں رکھی گئی۔ |
سوال جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد کب رکھی گئی؟ |
جواب جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد ۱۹۲۰ء میں رکھی گئی۔ |
سوال جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد کس نے رکھی تھی؟ |
جواب جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد شیخ الہند مولانا محمود الحسن رحمت اللہ علیہ۔ |
سوال عثمانیہ یونیورسٹی کی بنیاد کب رکھی گئی؟ |
جواب عثمانیہ یونیورسٹی کی بنیاد ۱۹۱۸ءمیں رکھی گئی۔ |
سوال وہ کونسی پہاڑی ہے جس پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ٹھہری تھی؟ |
جواب وہ جودی پہاڑی ہے، جس پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ٹھہری تھی اور یہ ترکی میں ہے۔ |
سوال اس خلیفہ کا نام بتائیے جنہوں نے احادیث کو جمع کرنے کا خاص اہتمام کیا؟ |
جواب حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمت اللہ علیہ ہے جنہوں نے احادیث کو جمع کرنے کا خاص اہتمام کیا۔ |
سوال اس تحریک کا نام بتائیے جس میں آزادی کیلئے ریشمی کپڑوں پر خطوط لکھے گئے؟ |
جواب اس تحریک کا نام تحریک ریشمی رومال ہے۔ |
سوال تحریک ریشمی رومال کے روح رواں کون تھے؟ |
جواب تحریک ریشمی رومال کے روح رواں شیخ الہند مولانا محمود الحسن رحمت اللہ علیہ تھے۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تین معجزوں کو بتائیے؟ |
جواب قرآن، معراج، شق القمر (چاند کے ٹکڑے ہونا)۔ |
سوال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تین معجزوں کو بتائیے؟ |
جواب اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کرنا، مادرزاداندھوں کو بینائی دینا اور اللہ کے حکم سے کوڑھیوں کو اچھا کرنا۔ |
سوال سب سے زیادہ احادیث کس صحابی سے مروی ہیں؟ |
جواب سب سے زیادہ احادیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں۔ |
سوال سب سے زیادہ احادیث کس صحابیہ سے مروی ہیں؟ |
جواب سب سے زیادہ احادیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں۔ |
سوال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اشعار کہنے والے مشہور صحابی کا نام بتائیے؟ |
جواب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اشعار کہنے والے مشہور صحابی کا نام حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ہے۔ |
سوال کونسے صحابی کو سید القراء کہا جاتا ہے؟ |
جواب حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سید القراء کہا جاتا ہے۔ |
سوال قادسیہ کی جنگ میں مسلمانوں کے سپہ سالار کون تھے؟ |
جواب قادسیہ کی جنگ میں مسلمانوں کے سپہ سالار حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تھے۔ |
سوال دور نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں مدینہ منورہ کے ارد گرد ۲ یہودی قبائل کے نام بتائیے؟ |
جواب دور نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں مدینہ منورہ کے ارد گرد ۲/ یہودی قبائل تھے، بنو قریضہ، بنو نظیر۔ |
سوال حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو کس صحابی نے خرید کر آزاد کیا تھا؟ |
جواب حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے خرید کر آزاد کیا تھا۔ |
سوال قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت میں کتنی آیات ہیں؟ |
جواب قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت میں ۲۸۶ /آیات ہیں۔ |
سوال قرآن کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیے جس میں وضو کے ۴/ فرائض بیان کئے گئے ہیں؟ |
جواب سورۃ ُ المائدہ، آیت نمبر ۶/میں وضو کے ۴/ فرائض بیان کئے گئے ہیں۔ |
سوال قرآن کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیے جس میں اللہ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے؟ |
جواب سورۃ الحجر، آیت نمبر ۹/میں اللہ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے۔ |
سوال قرآن کریم میں کس حکیم کی بعض حکمتوں کو ذکر کیا گیا ہے ؟ |
جواب قرآن کریم میں حکیم لقمان کی بعض حکمتوں کو ذکر کیا گیا ہے۔ |
سوال قرآن کریم کی کونسی آیت میں داڑھی کا ذکر آیا ہے؟ |
جواب سورہ طہ، آیت ۹۴/ میں داڑھی کا ذکر آیا ہے (يا ابْنَ اُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْيتِیْ) ۔ |
سوال وہ آیت بتائیے جس میں مسلمانوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درورد بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے ؟ |
جواب وہ آیت ہے ( اِنَّ اللّٰه وَمَلَاءِکَتَه یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ یَا اَیُّها الَّذِیْنَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْه وَسَلِّمُوا تَسْلِیْماً)۔ |
قرآن مجید کے بارے میں دلچسپ معلومات کے لیے یہاں کلک کریں |
فہرست مضامین
اللہ کے ناموں کا ورد کرتے وقت، جس مقصد کیلئے پڑھ رہے ہیں، اسکو بار بار ساتھ پڑھنا چاہیئے یا نہیں
جس مقصد کے لیے آپ اللہ کے نام کا ورد یا وظیفہ پڑھ رہے ہیں اس کی طرف توجہ اور دھیان لگاکر پڑھے، بس یہی کافی ہے
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاست کی
انبیاء علیہم السلام دین اور سیاست دونوں کے حامل ہوتے ہیں اورخود بھی سیاسی امور میں شریک اور عامل رہتے ہیں، اسلام اس معاملہ میں خصوصی امتیاز رکھتا ہے، اس کی ابتدائی منزل ہی سیاست سے شروع ہوتی ہے اور اس کی تعلیم مسلمانوں کی دینی اور سیاسی زندگی کے ہرپہلو پر حاوی اور کفیل ہے، قرآن پاک میں جنگ و صلح کے قوانین و احکام موجود ہیں، کتب احادیث و فقہ میں عبادات و معاملات کے پہلو بہ پہلو ملکی سیاست کے مستقل ابواب موجود ہیں، دین کے ماہر شرعی سیاست کے بھی ماہر ہوتے ہیں (کفایت المفتی: ۹/۳۰۴)
Assalamualaikum
Alai Muhammad kaya ambeya say afzal hain?
Mai aap ka sawal samjh nahi paya,,
( Aap ne jo likha hai ( Alai
Ye kya likha hai?