پھول گوبھی کے خاص فوائد | Phool Gobhi Ke Fayde In Urdu

پھول گوبھی

یہ موسمِ سرما کی سبزی ہے، سبزیوں کی ملکہ اور شہزادی کہلاتی ہے، کیونکہ اس کی خوبصورت سفید پھول خوش نما معلوم ہوتے ہیں، قدیم کتب میں ان کا جابجا تذکرہ ہے، یہ جون اور جولائی میں ہر قسم کے علاقے میں میں قابلِ کاشت ہے، یہ ماہِ ستمبر میں بھی کاشت ہوتی ہے، اس کی اقسام میں سلور اسٹار، فرخ آبادی پتہ اور فیروزپوری مشہور ہیں۔

فساد خون کا علاج

سرد خشک مزاج ہے، اور کسی قدر بادی بھی،مگر گھی میں بھون کر مصالحہ ڈالنے سے یہ تاثیر ختم ہو جاتی ہے،ادرک کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ فائدہ مند بھی ہے، ایسے لوگ جنہیں فسادِ خون کی بیماری کی شکایت ہو وہ اسے مسلسل استعمال کریں۔

قے بواسیر اور جریان کا علاج

یہ پھول گوبھی خون،اور قے کو بند کرتی ہے اور مریض کو سکون ملتا ہے، خونی و بادی بواسیر کے لیے بے حد مفید ہے، پیشاب کی جلن اور جریان کے لیے بے حد مفید ہے۔

سیم پھلی کے حیران کن فوائد

Leave a Comment