پودینے کے 5 حیران کن فوائد | Pudina Ke Fayde In Urdu

پودینہ

یہ ایک چھوٹا سا دائمی پودا ہے،برصغیر میں ہر جگہ پیدا ہوتا ہے، خشبو دار سبزی ہے ہے، یہ مارچ یا برسات میں میں کاشت کیا جاتا ہے ، یہ اپنے اندر حیرت انگیز خصوصیات رکھتا ہے۔عام طور پر پر یہ ننھے پتے کھانوں کو خوشبودار خوش ذائقہ بنانے کے کام آتے ہیں جب کہ پودینہ کئی امراض میں بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔

کیلشیم اور فولاد کا ذریعہ

یہ ہاضم ہے معدہ کے نظام کو درست کرتا ہے اس کی خوشبودار لذیذ چٹنی پسند کی جاتی ہے خود زودِ ہضم ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے،اس میں کیلشیم اور فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اسے خوراک اور دوا دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے سبز پتے سرکہ میں ڈال کر استعمال کیے جاتے ہیں،کمزور اور لاغر لوگ اس کے مسلسل استعمال سے موٹے اور طاقتور ہو جاتے ہیں ،مقداراور وزن بڑھتا ہے۔

قے اور کھٹی ڈکاریں

پودینہ حیرت انگیز خصوصیات کا مجموعہ ہے، ہاضمہ سے متعلق امراض میں بے حد مفید ہے، متلی، قے اور کھٹی ڈکاروں کے مرض میں بے حد مفید ہے، غذا کو آسانی سے ہضم کرتا ہے گیس کے مرض میں بھی مفید ہے۔

ہیضے کاعلاج

ہیضہ جیسی مہلک بیماری کے جراثیم پر اثر انداز ہوتا ہے، پودینہ کو قدرت نے بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے، اس کی ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ یہ خون میں موجود فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔

زہروں کا تریاق

پودینہ زہر کا تریاق بھی ہے ،خصوصاً بچھو،بھڑ،چوہے اور بلی کے کاٹنے پر پودینہ پیس کر لیپ کردیں،پودینا حسن کو نکھارنے کے لئے بے حد مفید ہے۔

شربت پودینہ بنانا

پودینہ کا شربت بھی بنایا جاتا ہے یہ بے حد لذیذ ہوتا ہے،ترکیب یہ ہے پودینہ کی ایک بڑی گٹھی دھولیں، اسے ایک صاف برتن میں رکھ کر اس کے اوپر ایک کپ شکر اور پانچ عدد لیموں کا رس نچوڑ یں، اور اس آمیزے کو دو گھنٹے تک اسی طرح پڑا رہنے دیں، اس کے بعد اس محلول کو جگ میں بھر لیں،پھربرف ڈال کر اس میں ادرک کا سرکہ اور پودینے کی چند پتیاں ڈال کر پیس لیں، یہ نہایت لذیذ اور خوش ذائقہ شربت ہوگا جو دل اور دماغ کو قوت فراہم کرے گا۔

پھول گوبھی کے خاص فوائد

Leave a Comment