پاکستان میں آج کی اسلامی تاریخ – اسلامی مہینے کی آج کیا تاریخ ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں ہوں مولانا اسعد،ہماری ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔پیارے اسلامی بھائیوں آپ کیسے ہو؟ امید ہے کہ آپ خیر وعافیت سے ہونگے اللہ آپ کو خیر وعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاء فرمائے آمین۔ پیارے دوستوں پاکستان میں آج کی اسلامی تاریخ کیا آپ اس کی تلاش میں ہے؟ تو آپ صحیح جگہ پر ہیں، آپ یہاں سے پاکستان میں آج اسلامی تاریخ 2023 جان سکتے ہیں۔
پیارے بھائی مجھے یہ بتانے میں بڑی خوشی ہورہی ہے کہ اسلامی مہینے کی آج کیا تاریخ ہے؟ اس اعلان کو روزانہ بارہ بجے کے فورًا بعدعلمائے کرام کی نگرانی میں ہماری ٹیم اپ ڈیٹ کردیتی ہے۔ نیز اگر آپ کو دین ِ اسلام سے متعلق کوئی سوال ہو تو نیچے کمینٹ باکس میں پوچھ سکتے ہیں جس کا فورًا جواب دیا جائیگا انشاء اللہ۔
اعلان رویتِ ہلال کمیٹی
پاکستان میں ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،12 ربيع الاول 2023 کب ہے؟ آج 16/ ستمبر 2023 بروز سنیچر پاکستان میں ماهِ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، جس کی بنا پر رؤیتِ ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ 18ستمبر بروز پیر کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس حساب سے 29 /ستمبر بروز جمعہ کو ربیع الاول کی 12 تاریخ (عید میلاد النبی )ہوگی انشاءاللہ العزیز۔ |
ہندوستان میں ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا۔ آج 16/ ستمبر 2023 بروز سنیچر ماهِ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، جس کی بنا پر رؤیتِ ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ آئندہ کل 17ستمبر بروز اتوار کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس حساب سے 28 /ستمبر بروز جمعرات کو ربیع الاول کی 12 تاریخ (عید میلاد النبی )ہوگی انشاءاللہ العزیز۔ |
نوٹ: رویت ہلال کمیٹی کے جانب سے جیسے ہی چاند کا اعلان ہوتاہے ہماری ٹیم اسے فورا یہاں اپڈیٹ کردیتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پاکستان میں آج کی اسلامی تاریخ | |||
عیسوی تاریخ | ہجری تاریخ | ||
Day | wednesday | بدھ | دن |
Date | 04 | ۱۷ | تاریخ |
Month | October | ربیع الاوّل | مہینہ |
Year | 2023 | ۱۴۴۵ | سال |
اسلامی مہینوں کے نام
میرے محترم دوستوں جن بھائیوں کو اسلامی مہینوں کے نام زبانی یاد نہیں ہیں وہ مندرجہ ذیل ناموں کو صحیح تلفظ کے ساتھ یاد کرنے کی کوشش کریں اور اپنے بچوں کو بھی یاد کرائیں،لہذا ہم نے آپ کی آسانی کے لیے اعراب ( زبر زیر پیش )لگا دیے ہیں، نیز اس کو لکھنے میں بہترین عربی خط( Arabic Font) کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور سمجھنے میں مزید آسانی ہو سکے۔
Islami Mahino Ke Naam In Urdu
مُحَرّمُ الْحَرامْ | Muharram |
صَفَرُ الْمُظَفَّرْ | Safar |
رَبِیْعُ الْاَوَّلْ | Rabi ul Awwal |
رَبِیْعُ الثَّانِیْ | Rabi ul akhir |
جَمَادِی الْاَوّلْ | jamadil awwal |
جَمَادِی الْآخِرْ | Jamadil Akhir |
رَجَبُ الْمُرَجَّبْ | Rajab |
شَعْبَانُ الْمُعَظَّمْ | Shaban |
رَمَضَانُ الْمُبَارَکْ | Ramazan |
شَوَّالُ الْمُکَرَّمْ | shawwal |
ذِی الْقَعْدَہْ | Zilqada |
ذِی الْحِجَّہْ | Zilhijjah |
فہرست مضامین
کیاھم آپ سے اس جگہ دینی مسائل پوچھ سکتے ھیں ?
جی بالکل پوچھ سکتے ہیں۔ ہم آپ کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ شکریہ
Ap ghlt tareekh btaty hain islamic month ki tarreekh maghraib ka bad badal jati hai aj 15 safar hai
میرے بھائی آپ کی بات درست ہے۔
لیکن ہماری ٹیم ہجری تاریخ کو رات 12 بجے کے بعد اپدیٹ کرتی ہے تاکہ ہجری اور عیسوی دونو ایک ساتھ اپڈیٹ ہوجائے
غدیر کا مقام کہا پر ہے اور غدیر ھم کے بارے میں کچھ معلومات دیجئے شکریہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری سفرحج سے مدینہ منورہ واپسی کے موقعہ پر غدیرخُم (جومکہ اورمدینہ کے درمیان ایک مقام ہے)پر خطبہ ارشادفرمایاتھا،اوراس خطبہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نسبت ارشادفرمایاتھا”من کنت مولاه فعلی مولاه”جس کامیں دوست ہوں علی بھی اس کادوست ہے،اس خطبہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کامقصود یہ بتلاناتھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اللہ کے محبوب اورمقرب بندے ہیں ، ان سے اورمیرے اہل بیت سے تعلق رکھنامقتضائے ایمان ہے،اوران سے بغض وعداوت یا نفرت و کدورت ایمان کے منافی ہے،اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غدیرخُم میں”من کنت مولاہ فعلی مولاه”ارشاد فرمان حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے اعلان کے لئے نہیں بلکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت بیان کرنے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت کو ایک فریضہ لازمہ کے طورپر امت کی ذمہ داری قراردینے کے لئے تھا ،اور الحمدلله!اہل سنت والجماعت اتباع سنت میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی محبت کواپنے ایمان کاجزء سمجھتے ہیں۔
چونکہ یہ خطبہ ماہ ذوالحجہ میں ہی ارشادفرمایاتھا، اس لیے ایک فرقہ اس سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے خلافت بلافصل ثابت کرتاہے،اور ماہ ذی الحجہ کی اٹھارہ تاریخ کو اسی خطبہ کی مناسبت سے عید مناتاہے، اوراسے عید غدیر کانام دیاجاتاہے۔اس دن عید کی ابتداء کرنے والاایک حاکم معزالدولۃ گزراہے ،اس شخص نے 18ذالحجه 351ہجری کو بغداد میں عیدمنانے کا حکم دیاتھااوراس کانام ”عید خُم غدیر”رکھا۔
جبکہ دوسری طرف ماہ ذی الحجہ کی اٹھارہ تاریخ خلیفه سوم امیرالمومنین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت بھی ہے۔جس کاتقاضہ یہ ہے کہ اس دن اس طرح کی خرافات سے مسلمان دوررہیں۔
الغرض !دین اسلام میں صرف دوعیدیں اور دوہی تہوارہیں ، ایک عید الفطر اور دوسری عیدالاضحیٰ ، ان دوکے علاوہ دیگرتہواروں اورعیدوں کاشریعت میں کوئی ثبوت نہیں ، اس لئے نہ مناناجائزہے اورنہ ان میں شرکت درست ہے۔فقط واللہ اعلم
اور عید غدیر کب اور کہاں پر واقع ہوا واسلام
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری سفرحج سے مدینہ منورہ واپسی کے موقعہ پر غدیرخُم (جومکہ اورمدینہ کے درمیان ایک مقام ہے)پر خطبہ ارشادفرمایاتھا