Noorani Qaida Urdu Lesson 7 – نورانی قاعدہ پڑھاتے ہوئے یہ طریقہ ضرور اپنائے

Noorani Qaida Urdu Lesson 7 – نورانی قاعدہ پڑھاتے ہوئے یہ طریقہ ضرور اپنائے

نورانی قاعدہ میں تیس منٹ کی تقسیم

قاعدہ پڑھانے کا وقت کم از کم تیس منٹ ہے، لہذا ایک استاد ایک گروپ کو کم از کم تیس منٹ بورڈ پر مذکورہ طریقے کے مطابق پڑھائیں اور خوب مشق کرائیں۔ ان کاموں کو کرنے کے لیے درج ذیل تقسیم انشاءاللہ مفید ثابت ہوگی۔

 
گزشتہ سبق ہر بچے سے سننا۔۔۔۔۔ ۱۵ منٹ۔

دہرائی۔۔۔۔۔ ۵ منٹ۔

آج کا سبق چار طریقوں سے پڑھانا۔۔۔۔۔ ۱۰ منٹ۔

 

وضاحت:

دوہرائی سے مراد حروف کی شناخت،مخارج اوراعراب یعنی زبر۔زیر۔پیش۔دو زبر۔دو زیر۔دو پیش۔کھڑازبر۔کھڑی زیر۔الٹا پیش۔جزم۔تشدید وغیرہ کی دہرائی ہے۔

 

دوہرائی کا طریقہ کار:

مثال کے طور پر آج استاذ صاحب کو پڑھانا ہے: جَزَآءً۔ مَلائِكَةُ۔ ‏إِنَّا أَعْطَيْنَا۔

 

استاد محترم! یہ الفاظ بورڈ پر بغیر اعراب کے لکھ دیں اور بچوں سے اس طرح پڑھنے کو کہیں: ج۔ز۔ا۔ء۔ یہ حروف کی شناخت اور ادائیگی یعنی مفردات اور مرکبات کی دہرائی ہوگئی۔

اس کے بعد اعراب لگائے جائیں اور بچوں سے سوال کرتے جائیں:

سوال : کہ یہ کیا ہے؟

جواب : زبر۔

سوال : یہ زبر کیوں ہے؟

جواب : اس لیے کہ حرف کے اوپر۔

سوال : اس جَ کو کیسے پڑھیں گے؟بچے ہجے کرکے بتائیں۔

جواب : ج زبر جَ۔

اسی طرح باقی حرکات، تنوین، کھڑی حرکات، مدہ، لین، جزم اور تشدید کی دہرائی کرائیں۔

Leave a Comment