کچنار کے حیرت انگیز فوائد | Kachnar Ke Fayde In Urdu

کچنار کے حیران کن طبی فوائد:

مشہور درخت ہے۔ اس کے پھول بطور سبزی استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ وہ سبزی ہے جو بار بار کاشت نہیں کی جاتی بلکہ بہت مدت تک پھل دیتی ہے۔ اس کی تاثیر سرد اور خشک ہے، جبکہ ذائقہ کسیلا ہے لیکن پر نہایت لذیذ بنتی ہے۔

بواسیر،قبض اور حیض کا علاج۔

یہ خداداد سبزی ہے۔اس کے استعمال سے بواسیر کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یہ پیٹ کے کیڑے خارج کرتی ہے۔قبض کشا ہے۔ زیادہ حیض کی صورت میں اس کا استعمال مفید ہے۔

محنازیر،برص اور خون کی خرابی۔

یہ اسہال کو روکتی ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے خنازیر، پھوڑے پھنسی اور برص یعنی پھلبر کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یہ خون کی خرابی کے لیے بے حد مفید ہے۔

مقوی معدہ وبدن،دافع بواسیر۔

یہ سبزی معدے کو طاقت بخشتی ہے۔ پیشاب کی تمام شکایات کو دور کرتی ہے اور مصفی خون ہے۔ البتہ قدر قبض اور اپھارہ پیدا کرتی ہے۔اسے پکاتے وقت زیرہ اور دہی ملانے سے اس کی اصلاح ہو جاتی ہے۔

پیٹ کے کیڑے اور جریان۔

کچنار کھانے سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں اور جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ جریان کے مریضوں کے لیے یہ بے حد مفید سبزی ہے۔

منہ آنا،سوزش آنت کا علاج۔

منہ پک جائے تو اس کا جوشاندہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ زبان اور منہ کے زخم درست ہو جائیں گے۔ آنتوں کے لیے کچنار اور اس کا اچار فائدہ بخش ہے اور یہ انہیں طاقت بخشتی ہے۔

بلڈ پریشر اور امراض پیشاب کا علاج۔

یہ بلڈ پریشر میں بے حد مفید ہے۔ اس کی کلیوں کا سالن بواسیر، کھانسی اور اسہال کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ پیشاب کے ہر مرض میں بے حد مفید ہے۔

کڑوے کریلوں کے حیرت انگیز فوائد

Leave a Comment