مٹر کھانے کے حیرت انگیز فوائد|Matar Ke Fayde In Urdu

:مٹر

آلو کے بعد مٹر دوسری سبزی ہے جو زیادہ استعمال ہوتی ہے اور پسند کی جاتی ہے۔ پھل دار اجناس میں یہ سب سے بہترین اور فائدہ مند سبزی ہے۔

مٹر کتنے قسم کے ہوتےہیں؟

مٹرکی دو قسمیں ہیں۔ بونے اور بیلدار یا گول یا جھری دار۔

مٹر کی کھیتی کب کی جاتی ہے؟

مٹر کی کھیتی ستمبر اور نومبر دسمبر میں کاشت کی جاتی ہے۔

مٹر کی تاسیر کیسے ہوتی ہے؟

مٹر کی تاثیر گرم خشک ہے۔

مٹر کھانے کے فائدے۔

مٹر کھانے سے جسم میں خون پیدا ہوتا ہے۔ مٹر جسم کی کمزوری کو دور کرنے میں بے حد مفید ہے۔ یہ جسم کو فربہ کرتے ہیں۔مٹر جگر کو طاقت دیتے ہیں۔ سینے اور آنتوں کو نرم کرتے ہیں۔ اعصاب کو طاقت دینے میں سب سے لاجواب دوا اور غذا ہے۔

مٹر میں کونسا پروٹین پایا جاتا ہے؟

مٹر کی پھلیوں کو سکھا کر آٹا بھی بنایا جاتا ہے،اور گھروں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ زود ہضم غذا ہے۔ حیاتین اور پروٹین مٹر میں کافی تعداد میں موجود ہیں۔ اسے گھروں میں بطور ترکاری پچاس سے زائد طریقوں سے پکا کر کھایا جاتا ہے۔

Leave a Comment