ماہِ ذی الحجہ کا چاند 2024 | پاکستان انڈیا میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟

ماہِ ذی الحجہ کا چاند 2024 | پاکستان انڈیا میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟

ماہِ ذی الحجہ کا چاند 2024: (zil hajj ka chand 2024 date)اس سے متعلق بات کرنے سے پہلے میں آپ کو  یہ بتادوں کہ ماہِ ذی الحجہ ہجری کیلنڈر کے مطابق بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔اس کے بعد محرم الحرام کا مہینہ (اسلامی نیاسال) شروع ہوتا ہے ۔ماہِ ذی الحجہ کا چاند 2024کے حوالے سے میں آپ کو بتا دوں کہ ہندوستان پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند (zil hajj date 2024) انگریزی کیلنڈر کے مطابق 07/ جون 2024 بروز جمعہ کوہے۔ اس حساب سے عیدالاضحی (10/ذی الحجہ) گریگورین کیلنڈر کے مطابق 17/ جون 2024 بروز پیر کو ہوگی۔دوستوں میں آپ کو یہ بھی بتادوں کہ  حتمی تاریخ کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کا ہی ہوگا۔

نیچے لکھے گئے اعلانات 2023 کا ہے

ماہِ ذی الحجہ کا چاند 2023

ماہِ ذی الحجہ کا چاند ہوگیا

آج 19/ جون 2023 / بروز پیر ، ماهِ ذی الحجہ کا چاند دیکھا گیا، جس کی بنا پر رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ آئندہ کل 20/ جون بروز منگل کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور 29/ جون بروز جمعرات کو بقرعید ہوگی۔ انشاء اللہ العزیز

ذی الحج کا چاند مبارک:دوستوں میں آپ کو بتادوں کہ ماہِ ذی القعده ہجری کیلنڈر کے مطابق گیارہوا مہینہ ہے۔اس کے بعد ذی الحجہ کا مہینہ شروع ہوتا ہے اور ماہ ذی الحجہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق آخری مہینہ ہے اس کے بعدماہِ محرم الحرام یعنی  اسلامی نیاسال شروع ہوتا ہے  ۔  پیارے اسلامی بھائیوں ماہِ ذی الحجہ2023/ کے  چاند کے بارےمیں ماہرینِ فلکیات  مولانا ثمیر الدین قاسمی صاحب نے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے کہ ہندوستان، پاکستان، برما، بنگلہ دیش، نیپال اور ایران میں  ذی الحجہ کا چاند آج مورخہ  19/ جون ، پیرکے روز ہوگا اور 29/ جون بروز جمعرات کو بقرعید ہوگی انشاء اللہ۔

نیچے مولانا ثمیر الدین قاسمی کی ذی الحجہ کی تاریخ کے متعلق ویڈیوہے اِسے ضرور سنیں

 

قربانی کا حکم، قربانی کی اہمیت اور فضیلت

قرض یا کشتوں پر رقم لیکر قربانی کرنا

قربانی کا جانور ذبح کرنے کا آسان طریہ اور دعا

قربانی کس پر واجب؟

قربانی کا شرعی حکم:پیارے اسلامی بھائیوں قربانی واجب ہونے کے شرائط یہ ہیں ۔عقلمند  ہو پاگل نہ ہو، بالغ ہو نابالغ نہ ہو ، مقیم ہو مسافر نہ ہو، مسلمان ہو غیر مسلم نہ ہو، چاہے  مرد ہو یا عورت  ان کی ملکیت میں قربانی کے دنوں میں قرض کی رقم منہا کرنے بعد ساڑھے سات تولہ سونا، یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اس کی قیمت کے برابر رقم ہو،  یا تجارت کا سامان، یا ضرورت سےزائد اتنا سامان  موجود ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا ان میں سے کوئی ایک چیز یا ان پانچ چیزوں میں سے بعض کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر  ہوتو ایسے مرد وعورت پر قربانی واجب ہے۔

میں آپ کو بتادوں کہ قربانی  واجب ہونے کے لیے نصاب کے مال ، رقم یا ضرورت سے  زائد سامان پر سال گزرنا شرط نہیں ہے، اور تجارتی ہونا بھی شرط نہیں ہے، ذی الحجہ کی بارہویں تاریخ کے سورج غروب ہونے سے پہلے  اگر نصاب کا مالک ہوجائے تو ایسے شخص پر قربانی  واجب ہے۔

 

آج چاند کی کونسی تاریخ ہے؟ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

بہت ہی  دلچسپ اسلامی سوال جواب 

Click Here

Leave a Comment