عيد الاضحى 2024 | عيد الاضحى کی تاریخ 2024 | عيد الاضحى کی نماز کا طریقہ
عيد الاضحى 2024: (eid ul adha 2024)اس سے متعلق بات کرنے سے پہلے میں آپ کو یہ بتادوں کہ ماہِ ذی الحجہ ہجری کیلنڈر کے مطابق بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔اس کے بعد محرم الحرام کا مہینہ (اسلامی نیاسال) شروع ہوتا ہے ۔عید الاضحی کی تاریخ 2024کے حوالے سے میں آپ کو بتا دوں کہ ہندوستان پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند (zil hajj ka chand 2024) انگریزی کیلنڈر کے مطابق 07/ جون 2024 بروز جمعہ کوہے۔ اس حساب سے عیدالاضحی (10/ذی الحجہ) گریگورین کیلنڈر کے مطابق 17/ جون 2024 بروز پیر کو ہوگی۔دوستوں میں آپ کو یہ بھی بتادوں کہ حتمی تاریخ کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کا ہی ہوگا۔
عید الاضحی کی نماز کی نیت
نیت اصل میں دل کے ارادے کو کہتے ہیں، نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا ضروری نہیں ہے، اگر کوئی شخص نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرتا ہے تو یہ بہتر ہے، اور عید الاضحی کی نماز واجب ہے۔ اس لیے اگر کوئی شخص نمازِ عید الاضحی کی نیت زبان سے ادا کرنا چاہتا ہے تو وہ اس طرح کرے، عید الاضحی کی نماز کی نیت: میں نیت کرتا ہوں عید الاضحی کی دو رکعت نماز واجب، چھ زائد تکبیروں کے ساتھ، پیچھے اس امام کے، رُخ میرا کعبہ شریف کی طرف۔
عيد الاضحى کی نماز کا طریقہ
عید کی نماز کا مسنون طریقہ :عید الاضحیٰ اورعید الفطر کی نماز کا طریقہ ایک ہی ہے۔عیدالاضحی کی نماز کے لیے اذان اور اقامت نہیں، جب نماز کھڑی کی جائے تو سب سے پہلے عید الاضحی کی نماز کی نیت کرے، (نمازعید الاضحی کی نیت کا طریقہ اوپر بتادیا گیا ہے) اس کے بعد تکبیر یعنی اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لے اور ثناء( سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وبَحَمْدِكَ وَ تَبارَکَ اسْمُکَ وَ تَعالٰی جَدُّکَ وَ لآِلٰهَ غَیْرُک) پڑھے، اس کے بعد تین زائد تکبیریں کہے، دو تکبیروں میں اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور چھوڑ دے یعنی ہاتھوں کو نیچے ٹکادے اور تیسری تکبیر پر اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک اٹھا ئے پھر ناف کے نیچے باندھ لے،(ہر تکبیر کے بعد اتنی دیر رُکے کہ تین مرتبہ سبحان اللہ کہہ سکے ) اس کے بعد امام صاحب اونچی آواز میں قراءت کرے، یعنی اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھ کر سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورۃ پڑھ کر حسبِ دستور رکوع سجدہ کرکے کھڑا ہوجائے۔یہاں ایک رکعت مکمل ہوگئی۔
پھر دوسری رکعت میں امام اونچی آواز میں پہلی سورہ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھے، اس کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے تین زائد تکبیریں کہے، تینوں تکبیروں میں ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور چھوڑ دے، اس کے بعد ہاتھ اٹھائے بغیر چوتھی تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں چلے جائے اور حسبِ مومعمول نماز مکمل کریں۔ پھرنماز مکمل کرنے کے بعد امام دو خطبے دے، دونوں خطبوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھے۔ یہ ہے عید الاضحی کی نماز کا مکمل طریقہ۔
قرض یا کشتوں پر رقم لیکر قربانی کرنا