ٹماٹر کے حیرت انگیز فوائد جانیے | Tamatar Ke Fayde In Urdu

ٹماٹر کے عظیم فوائد جو ہمیں معلوم ہونا چاہئے:

جس طرح سیب کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، اسی طرح ٹماٹر کو بھی سبزیوں کا بادشاہ تسلیم کرنا چاہیے، کیونکہ غذائی اعتبار سے دونوں کے فوائد ایک جیسے ہیں۔اگرچہ ٹماٹر ایک معمولی سبزی ہے لیکن فوائد کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس کا درجہ بہت بلند ہے، یہ بچوں نوجوانوں اور بوڑھوں کے لیے یکساں مفید ہے، آپ اسے باقاعدگی سے خودکھائیں اور خاندان کے دوسرے افراد کو بھی ضرور استعمال کرائیں، ٹماٹر اللہ تعالی کی طرف سے انسان کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

جنوبی امریکہ کی یہ سبزی ہر مزاج کے لوگوں کا پسندیدہ پھل اور سبزی ہے، اس کا گودا پتلا اور لذیذ ہوتا ہے، اسے جنوبی امریکہ والے محبت کا پھل کہتے ہیں۔اس کی متعدد اقسام ہیں، اس کی شکل کسی حد تک ناشپاتی سے ملتی جلتی ہے، میدانی علاقوں میں اس کی سال بھر میں تین فصلیں اور پہاڑی علاقوں میں ایک فصل تیار ہوتی ہے،میدانی علاقوں میں جون سے اگست تک اور پہاڑی علاقوں میں اگست سے ستمبر تک فصل تیار کی جاتی ہے، موسم گرما کی یہ سب سے اچھی سبزی ہے۔

:بچوں کے لئے قدرتی ٹانک

یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ٹماٹر میں وٹامن سی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو بحالی صحت اور تندرستی کے لئے بے حد ضروری ہے، لاغر اور نحیف مریضوں کے لیے اس کا استعمال بے حد مفید ہے، ٹماٹر میں ایسی تیزابی خاصیت پائی جاتی ہے جو خون کو صاف کرتی ہے،جو بچے لاغر اور کمزور ہوں انہیں روزانہ صبح ایک عمدہ ٹماٹر دھو کر چوسنے کے لیے دیں، کیونکہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہے جو بچے کی پرورش کے لئے بے حد ضروری ہے۔اس کے استعمال سے بچوں کو دانت نکالنے میں بڑی سہولت رہتی ہے اور ان کا معدہ بھی ٹھیک کام کرتا ہے۔

:اعصابی طاقت اورحیاتین کا منبع

جسم کے اعصابی نظام کو درست رکھنے اور تقویت دینے میں اس سے بہتر سبزی اور کوئی نہیں، جسم کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے، رگوں اور پٹھوں کو طاقت دیتا ہے، خون پیدا کرتا ہے، قبض کشا ہے۔

اس میں فاسفورس کیلشیم لوہا اور حیاتین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، اس لیے یہ غذائی اعتبار سے بھی بے حد مفید ہے، بچوں کی نشونما اور پرورش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔حیاتین کی کمی کو دور کرنے کے لیے مہنگے پھل خریدنے سے بہتر ہے کہ یہ سبزی استعمال کی جائے، اس سے دوسرے پھلوں کی نسبت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

:امراض دندان کے لئے

وٹامن سی کی کمی جو دانتوں کی خرابی اور مسوڑھوں میں پیپ آجانے کا سبب بنتی ہے، اگر دن میں تین بار ایک چھٹانک تماٹر کا رس روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ مرض بہت جلد ختم ہو جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نروس سسٹم میں خرابی اور خون کی خرابی کو بھی آرام آ جاتا ہے۔

:حاملہ خواتین کے لئے

حاملہ خواتین کو صبح اٹھ کر ایک عمدہ ٹماٹر کھا لینا چاہیے، اس سے طبیعت میں متلی اور قے آنے سے دن بھر افاقہ رہتا ہے، معدہ غزا کو ہضم کرنے کا پورا کام انجام دیتا ہے۔

:ٹماٹر کا صحیح استعمال

ٹماٹر ہمیشہ کچا استعمال کریں، ہمارے گھروں میں زیادہ تر ٹماٹرکو گوشت اور دیگرسبزیوں میں پکا کر استعمال کیا جاتا ہے،مگر اس طرح اس کی غزائیت کے اجزاء جل جاتے ہیں اور فوائد میں بہت حد تک تغیر واقع ہوجاتا ہے۔

:مقوی ہاضمہ

دوپہر کے کھانے کے ساتھ ٹماٹر، سلاد، مولی، چقندر، اور پیاز کا استعمال بھی کرنا چاہیے،یہ صحت کے لئے بے حد مفید ہے، اس سے ہاضمے کی شکایت دور ہوتی ہے۔کچا ٹماٹر کھانے کے بعد کچھ دیر تک پانی نہ پیئں، کیونکہ اس طرح تیزابی مادے معدے میں اپنا طبعی کام خوب اچھی طرح کر سکتے ہیں۔

ٹینڈے کے حیران کن فوائد

Leave a Comment