ویکسین کیاہے|ویکسین کن چیزوں سے بنتی ہے,حیرت انگیز انکشاف

ویکسین کیا ہے؟

ویکسین ایک دوا یا ایک مادہ ہے جو کسی جراثیم( وائرس یا بیکٹیریا) سے بنائی جاتی ہے۔ جس مرض کی ویکسین ہوتی ہے،اس میں اسی مرض کا وائرس اور بیکٹیریا مار کر کمزور کرکے ڈالا جاتا ہے۔جب یہ جراسیم ویکسین کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے تو جسم کا مدافعتی نظام اس جراثیم کے خلاف ایک قوت بنا لیتا ہے جس سے اینٹی باڈیز کہتے ہیں۔یہ اینٹی باڈیز ویکسین کے ذریعے جسم میں داخل کئے گئے مردہ یا کمزور جراثیم کو ختم کر دیتے ہیں۔اب جب بھی یہ مخصوص جراثیم قدرتی طور پر جسم میں داخل ہو گا تو اس جراثیم کے خلاف جسم میں پہلے سے موجود قوت اسے مار کر جسم کو بیماری لگنے سے محفوظ رکھے گی۔

:پہلی ویکسین

بیماریوں سے بچنے کے لئے ویکسین سے ملتے جلتے طریقے چین، ترکی اور افریقہ میں رائج ہونے کی روایات ملتی ہیں۔لیکن برطانوی ڈاکٹر ایڈورڈ جینر کی۱۷۹۶ء میں بنائی گئی ماتا/چیچک کی ویکسین بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنی۔کہا جاتا ہے کہ ایڈورڈ جینر نے مقامی لوگوں پر اتنے ناکام تجربات کیے کہ لوگ بیمار ہوگئے۔اس نے اپنے بیٹے پر بھی ویکسین کے بہت تجربات کیے۔اس وجہ سے اس کا بیٹا ہمیشہ بیمار رہتا اور 21 سال کی عمر میں ٹی بی میں مبتلا ہو کر چل بسا۔

ویکسین کا لفظ   {ویریل ویکسن }سے ماخوذ کیا گیا۔ویریل کا مطلب ہے ماتا/چیچک اور ویکسین کا مطلب ہے گائے۔چونکہ ایڈورڈ جینر نے پہلی ویکسین گائے کی بیمار ماتا سے بنائی تھی،اس لئے اس کا یہ نام پڑا۔ویکسین کا لفظ سنہ ۱۸۰۰ء سے استعمال ہونے لگا۔

ویکسن کی اقسام۔

بنیادی طور پر ویکسین دو طرح کی ہوتی ہے۔

ایک قسم کی ویکسین میں جراثیم یعنی وائرس یا بیکٹیریا کو مار کر ڈالا جاتا ہے،  اسے{ان ایکٹیویٹیڈ ویکسن} کہتے ہیں۔دوسری قسم میں زندہ وائرس اور بیکٹیریا ڈالا جاتا ہے،اسے{لیو اٹینیو ایٹیڈ ویکسن }کہا جاتا ہے۔اس قسم کی ویکسین میں جراثیم کو کیمیکل کے ذریعے کمزور رکھا جاتا ہے۔ویکسین میں جراثیم کو کمزور رکھنے کے لیے کیمیکل فارمل ڈی ہائیڈ استعمال کیا جاتا ہے۔یہ کیمیکل انتہائی خطرناک نوعیت کا ہے جوجگر اور گردے کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ویکسین کن چیزوں سے بنتی ہے؟

ویکسین میں متعلقہ مرض کا وائرس یا بیکٹیریا،اینٹی بائیوٹکس اور کیمیکلز ملائے جاتے ہیں۔

تھائمیروسل/مرکیوری۔

فارمل ڈی ہائیڈ۔

فینوزائنیتھول۔

فینول/میتھینول۔

نیومائنس/الیومینم۔

کچھ ویکسین بنانے کے لئے ضائع شدہ حمل والے بچے کے جسم کی بافتین (ٹشوز) استعمال کی جاتی ہے۔کچھ ویکسین میں گائے اور خنزیر کے جسم سے حاصل کیا گیا مادہ گلیٹن ملایا جاتا ہے۔کچھ ویکسین بنانے کے لئے چوہوں، کتوں اور بندروں کے گردوں سے مدد لی جاتی ہے۔پولیو ویکسین بندروں کے گردوں کی مدد سے تیارکی گئی۔کچھ ویکسین کی تیاری میں گائے کے بچھڑے کا خون استعمال کیا جاتا ہے۔یہ پولیوویکسین کے اجزاء میں شامل ہے۔

خنزیر کی چمڑی اور ہڈیوں سے حاصل کیا جانے والا مادہ گلیٹن نزلہ زکام کی ویکسین میں استعمال ہوتا۔ایک ضائع ہوئے حمل یعنی ابارشن کیے گئے بچے کے جسم کی بافتین یا ٹشوز مندرجہ ذیل ویکسین کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔خسرہ،چیچک،زکام،ہیپاٹائٹس اے اور ہیپاٹائٹس بی۔

Leave a Comment