لیلۃ الجائزہ – چاند رات کی فضیلت | Lailatul Jaiza In Urdu

لیلۃ الجائزہ – چاند رات کی فضیلت | Lailatul Jaiza In Urdu

لیلۃ الجائزہ  یعنی عید الفطر کی رات جسے عُرفِ عام میں چاند رات بھی کہا جاتا ہے۔عمومالوگ اسے عید کی تیاریوں اور خوش گپیوں میں  ان اوقات کو ضائع کر دیتے ہیں حالانکہ یہ ایک عظیم المرتبت رات ہے جس میں اللہ تعالی کی جانب سے بندوں کو ان کی رمضان بھر کی محنتوں کا صلہ دیا جارہا ہو تا ہے ۔ اس شب میں یعنی چاند رات میں  عبادت کرنا اور اللہ کے سامنے کھڑا ہونا احادیث طیبہ کی روشنی میں بڑافضیلت والا عمل ہے ، اس کی برکت سے قیامت کی ہولناکی سے حفاظت ہوتی ہے ۔

چاند رات کی فضیلت

چاند رات کی فضیلت  سے متعلق:رمضان المبارک کے اختتام پر آنے والی شب یعنی عید الفطر کی رات ایک بہت ہی بابرکت اور اہم ترین رات ہے ، جسے حدیث میں ” لیلۃ الجائزہ “ کہا گیا ہے یعنی انعام ملنے والی رات ۔ کیونکہ اس شب ( چاند رات) میں  اللہ تعالی کی جانب سے اپنے بندوں کو پورے رمضان کی مشقتوں اور قربانیوں کا بہترین صلہ ملتا ہے ۔

چاند رات میں عبادت کرنے کی فضیلت

عید الفطر کی شب( lailatul jaiza) کی ایک بڑی فضیلت میں ذکر کی گئی ہے کہ اس میں عبادت کرنے والے کا دل قیامت کے دن مردہ اور خوفزدہ نہیں ہو گا ۔ حضرت ابو امامہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا : ” من قام ليلتي العيدين محتسبا لله لم يمت قلبه يوم تموت القلوب “ جس عیدین ( عید الفطر اور عید الاضحی ) کی دونوں راتوں میں اللہ تعالی سے اجر و ثواب کی امید رکھتے ہوۓ عبادت میں قیام کیا اس کا دل اُس دن مردہ نہیں ہو گا جس دن سب کے دل مردہ ہو جائیں گے ۔

فضیلت والی پانچ راتیں کون کون سی ہیں؟

پانچ راتوں میں عبادت کا ثواب:حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : ” من أحيا الليالي الخمس وجبت له الجنة ليلة التروية وليلة عرفة وليلة النحر وليلة الفطر وليلة النصف من شعبان “ جو پانچ راتوں میں عبادت کا اہتمام کرے اس کیلئے جنت واجب ہو جاتی ہے : لیلۃ الترویۃ یعنی 8/ ذی الحجہ کی رات ، لیلتہ العرفہ یعنی 9/ ذی الحجہ کی رات ، لیلتہ النحر یعنی 10/ ذی الحجہ کی رات ، لیلۃ الفطر یعنی عید الفطر کی شب اور لیلۃ النصف من شعبان یعنی شعبان کی پندرہویں یعنی  شبِ برات ۔

عید الفطر کی شب میں کی جانے والی دعا رد نہیں ہوتی 

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے موقوفا مر وی ہے : ” خمس ليال لا ترد فيهن الدعاء : ليلة الجمعة ، وأول ليلة من رجب ، وليلة النصف من شعبان ، وليلتي العيدين “ پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعاء کو رد نہیں کیا جاتا : جمعہ کی شب ، رجب کی پہلی شب ، شعبان کی پندرہویں شب ، اور دونوں عیدوں ( یعنی عید الفطر اور عید الاضحی کی راتیں ۔

عیدالفطر کے دن کے فضائل

عيد الفطر صرف ایک خوشی اور مسرت ہی کا دن نہیں بلکہ یہ دن( عید الفطر 2023)  اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کو لوٹنے اور مغفرت کے خزانوں کو سمیٹنے کا دن ہے ، اس لئے عید کے دن کی حیثیت صرف ایک رسمی خوشی اور رواجی مسرت کے دن کی نہیں بلکہ یہ ایک مذہبی تہوار اور دینی و ملی شعار کا دن ہے ، اسی لئے مسلمان اس دن کی ابتداء ہی اللہ کے حضور حاضر ہو کر دور کعت کی ادائیگی کے ذریعہ کرتے ہیں ۔

عید الفطر کا دن انعام ملنے والا دن ہے 
جس طرح عید الفطر کی رات کو ” لیلۃ الجائزہ “ کہا جاتا ہے اسی طرح عید الفطر کے دن کو حدیث میں ” یوم الجوائز “ یعنی  انعامات ملنے والا دن   کہا جاتا ہے ، کیونکہ اس دن اللہ تعالی  اپنے بندوں کوپورے مہینے کا انعام دے رہے ہوتے ہیں ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے موقوفا مر وی ہے  ” يوم الفطر يوم الجوائز ” عید کا دن یوم الجوائز “ یعنی انعام ملنے والا دن ہے ۔
عیدالفطر مسلمانوں کا مذ ہبی طور پر خوشی کا دن ہے 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے : ” إن لكل قوم عيدا وهذا عيدنا” بیشک ہر قوم کیلئے عید کا دن ہو تا ہے اور یہ ہمارا عید کا دن ہے ۔ ( بخاری : 952 )

فہرست مضامین

رمضان کلینڈر 2023
روزے کے اہم مسائل
زکو ٰۃ کلکیو لیٹر
زکات کیسے اداکریں؟ آسان طریقہ
اعتکاف کے مکمل مسائل
فطرانہ کی مقدار کیا ہے؟
لیلۃ الجائزہ۔چاند رات کی فضیلت
شب قدر کی فضیلت
نمازِ عید کا مسنون طریقہ
شوال کے چھ روزوں کی فضیلت
یوم جمہوریہ 26 جنوری پر شاندار تقریر
اسلامی ہجری کیلنڈر ڈاؤن لوڈ کیجئے
قرآن کے بارے میں دلچسپ معلومات
لڑکیوں کے خوبصورت اسلامی نام
نماز تہجد کی حیران کن فضیلت
بہت ہی اہم اسلامی معلومات جانیے
اسلامی کوئز مقابلہ میں حصہ لیجیے
صلاۃ التسبیح کا طریقہ اور فضیلت
ان پیج اردو اب آپ کے موبائل میں
لڑکوں کے خوبصورت اسلامی نام
شجرہ نسب آپ صلی اللہ علیہ وسلم
شادی کی پہلی رات کے آداب
طلبائے مدارس کے لئے سروے پیپر
قرآن کا ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کیجیے
سورہ ملک کی بہت بڑی فضیلت
سورہ یاسین کی تلاوت کیجئے
ورزش کے بغیر بھی آپ فِٹ رہ سکتے ہیں
موٹاپے سے چھٹکارے کا جادوئی طریقہ
خوبصورت اور کم عمر دکھنے کا بہترین نسخہ
مکتب کے اساتذہ سے چندرا ہم گزارشات
بچوں کو بورڈ پر پڑھانے کا بہترین طریقہ
نمازوں کے اوقات جانیے
نماز کا طریقہ عملی طور پر
نماز میں ہونے والی غلطیوں سے متعلق
ویکسین کیا ہے اور کن چیزوں سے بنتی ہے؟
چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد
ہم لوگ بیمار کیوں ہوتے ہیں آپ کو پتہ ہے؟
سبز الائچی کی ناقابل یقین فوائد
ضرورت برائے امام مدارس موذن
خوبصورت اردو فونٹ ڈائنلوڈ کیجیے

 

Leave a Comment