Tilawat e Quran Ke Adaab In Urdu – تلاوت قرآن کے آداب

Tilawat e Quran Ke Adaab In Urdu – تلاوت قرآن کے آداب

قرآن کریم کی تلاوت کے آداب

قرآن کریم کا ادب ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔یہاں چند آداب ذکر کیے جاتے ہیں۔اگر ہم ان پر عمل کریں گے تو اللہ تعالی کی رحمت ہماری طرف متوجہ ہوگی۔

نمبر۱/ قرآن کریم ہمیشہ مسواک اور وضو کر کے پڑھنا چاہیے۔

نمبر ۲/قرآن کریم پاک اور صاف جگہ بیٹھ کر پڑھنا چاہیے۔

نمبر ۳/قرآن کریم رحل یا  تپائی یا کسی اونچی جگہ پر رکھ کر پڑھنا چاہیے۔

نمبر ۴/قرآن کریم کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ،بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنی چاہیے۔

نمبر ۵/ قرآن کریم ٹھہر ٹھہر کر تجوید کے ساتھ مناسب آواز سے پڑھنا چاہیے۔

نمبر ۶/ قرآن کریم کے اوپر کوئی دوسری کتاب یا کوئی اور چیز نہیں رکھنی چاہیے۔

نمبر ۷/ اگر کوئی ضرورت پیش آ جائے تو مناسب جگہ پر وقف کر کے قرآن کریم بند کرکے ضرورت پوری کرنی چاہیے۔

نمبر ۸/ ضرورت پوری کرنے کے بعد قرآن کریم پڑھنا شروع کریں تو دوبارہ تعوذ پڑھنے چاہیے۔

نمبر ۹/ اگر لوگ کام میں مشغول ہوں یا نماز پڑھ رہے ہوں تو قرآن کریم آہستہ آواز سے پڑھنا چاہیے۔

نمبر ۱۰/ اگر لوگ قرآن کریم کی طرف متوجہ ہوں اور سن رہے ہوں تو قرآن کریم بلند آواز سے پڑھنا چاہیے۔

نمبر ۱۱/ قرآن کریم خوش الحانی کے ساتھ پڑھنا چاہیے،اگر معنی معلوم ہو تو اس کے معنی میں غور و فکر کرنا چاہیے۔

نمبر ۱۲/ قرآن کریم کی عظمت دل میں رکھنی چاہیے کہ یہ بہت ہی بلند مرتبہ کلام ہے۔

نمبر۱۳/جب کوئی دوسرا آدمی قرآن کریم پڑھ رہا ہو تو ادب سے خاموش ہو کر سننا چاہیے۔

نمبر ۱۴/جہاں سجدے کی آیت آئے وہاں پر پڑھنے والے اور سننے والے دونوں کو سجدہ ضرور کرنا چاہیے۔

نمبر ۱۵/قرآن کریم پڑھنے کے بعد جزدان میں لپیٹ کر رکھیں تاکہ گردوغبار سے محفوظ رہے۔

نمبر ۱۶/قرآن کریم اونچی جگہ پر رکھیں تاکہ بے ادبی نہ ہو۔

نمبر ۱۷/ قرآن کریم بند کرتے وقت سیدھا بند کرنا چاہیے۔

نمبر ۱۸/ تلاوت کے آخر میں صدق اللہ العظیم کہنا چاہیے۔

نمبر ۱۹/ الماری یاں قرآن کریم رکھنے کی جگہ مقررہو وہاں قرآن کریم ترتیب سے رکھیں۔چھوٹے سائز اور بڑے سائز کے قرآن کریم الگ الگ رکھیں۔

Leave a Comment