Noorani Qaida Urdu Lesson 4 – بچوں کی کامیابی کا راز اس طرح پڑھانے میں ہیں

Noorani Qaida Urdu Lesson 4

نورانی قاعدہ مشق کرانے کے مختلف طریقے

حرکات کی تختی سے ہجے اور رواں دونوں طریقوں سے پڑھائیں اور بورڈ پر بچوں کو قرآن کریم میں سے مختلف طریقوں سے خوب مشق کرائیں۔

(۱)     قاعدہ سے مقصود:

طلبا/طالبات میں ناظرہ قرآن کریم صحیح پڑھنے کی استعداد پیدا کرنا ہے،اس لیے قاعدہ پڑھاتے وقت ہر سبق سے متعلق قرآن کریم کی چار پانچ سطروں کی خوب مشق کرائی جائے۔

جس کا طریقہ یہ ہے:

مفردات پڑھانے کے بعد قرآن کریم کے کسی بھی پارے میں سے چار پانچ سطروں میں جو مفرد حروف لکھے ہوئے ہوں، ان پر انگلی رکھ کربچوں سے پوچھیں کہ یہ کون سا حرف ہے؟ طلبا بغیر سوچے جلدی سے حرف کا نام بتا دیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ طلباء کو حروف کی شناخت ہوگئی ہے۔

اسی طرح مرکبات کے ختم پرقرآن کریم کے کسی بھی پارے میں سے بھی چار پانچ سطروں میں بغیر حرکات کے صرف حروف کی مرکب شکلیں طلبا پہچان سکیں۔

جیسے: ربمایودالذین کفروا، کو طلباء اس طرح حروف کی شناخت کرکے پڑھ سکیں۔ر،ب،م،ا،ی،و،د ۔۔۔۔ آخر تک۔

اسی طرح ہر سبق کے اختتام پر قرآن کریم سے مشق کرائی جائے۔

(۲)حروف بغیر ترتیب کے لکھنا مثلا

زبر پڑھانے کے بعد بورڈ پر بغیر ترتیب کے حروف لکھ کر ہجے اور رواں دونوں طریقوں سے صرف زبر کی مشق کرائیں۔

ثَبَصَسَدَجَ
ذَلَطَرَىَمَ
نَاَعَشَحَغَ

زیر پڑھانے کے بعد اسی طرح بورڈ پر بغیر ترتیب کے حروف لکھ کر زبر اور زیر دونوں کی مشق کرائیں۔

پیش پڑھانے کے بعد اسی طرح بورڈ پر بغیر ترتیب کے حروف لکھ کر زبر،زیر،اور پیش تینوں کی مشق کرائی

ىِهُوَنُلَجِ
عَشَصُذِدَثُ
حَغُفَقُضِطَ

(۳)ملاکر سکھانا۔

مثلا: ب+ت=بت

(۴)بورڈ پر استاذ محترم لکھتے جائیں:

اور بچوں سے سوال کرتے جائیں۔ جیسے بَ یہ کیا ہے؟

ص، یہ کیا ہے اب میں ان دونوں کو ملا رہا ہوں یہ کیا بنا؟ بَصَ،رَ یہ کیا ہے اب یہ کیا بنا؟ بَصَرَ۔

(۵)استاذ محترم طلبا سے یوں کہے

میں ہجے کرونگا، آپ کو روا پڑھنا ہے۔

استاد محترم کہے با زبر، طلبا پڑھیں بَ۔ استاذمحترم کہے صاد زبر، پڑھیں: صَ۔ استاذ محترم ملائیں طلبا پڑھیں:بَصَ،اسی طرح پڑھاتے جائیں اور جوڑتے جائیں۔

Leave a Comment