Muslim Holidays 2024 | Islamic Holidays 2024

Muslim Holidays 2024 | Islamic Holidays 2024

محترم قارئین میں ہوں مولانا اسعد اور اس پوسٹ میں ہم نے آپ کے لیے ہجری کلینڈر اور عیسوی کیلنڈر 2024 کے حساب سے اسلامی تعطیلات (Muslim Holidays 2024) کی فہرست آپ کی آسانی کے لیے لکھی گئی ہیں۔ 

قارئینِ کرام میں آپ کو بتادوں کہ اسلامی تعطیلات (Islamic Holidays 2024) اس دن کو کہتے ہیں جن میں مسلمان کسی اہم واقعہ کی یاد میں خوشی یا غم مناتے ہیں، دوستوں عید الفطر اور عید الاضحیٰ دو مشہور اسلامی تعطیلات ہیں۔ جسے عام طور پر ہجری تاریخ کے حساب سے منائی جاتی ہیں۔

Muslim Religious Holidays 2024

7/ فروری، شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم  (Lailat al meraj)

25/فروری، شب برات (lailat al bara’ah)

5/اپریل، جمعۃ الوداع (juma tul wida)

6/اپریل، شبِ قدر (shab e qadr)

11/اپریل، عيد الفطر (eid ul fitr)

16/جون، یوم عرفہ ،حج کا دن (day of hajj)

17/جون، عيد الاضحىٰ، قربانی کا دن (eid al-adha)

8/ جولائی، اسلامی نیا سال (islamic new year)

17/جولائی، یوم عاشوره (day of ashura)

16/ستمبر، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم (eid milad un nabi)

Islamic Holiday Calendar 2024

27 رجب المرجب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر معراج پر تشریف لے گئے اور سدرۃُ المنتہٰی کے مقام پر اللہ رب العزت سے ہم کلام ہوئے۔

15 شعبان المعظم کو مسلمان شبِ برات کی آمد کی خوشی پر اُس رات خوب عبادت کرتے ہیں، دعا و استغفار کرتے ہیں اور دن میں روزہ رکھتے ہیں ۔

جمعتہ الوداع۔ رمضان کے آخری جمعہ کو کہتے ہیں۔ اس روز مسلمان رمضان المبارک کی رخصت ہونے کے غم میں  خوب عبادت  کرتے ہیں۔

27 رمضان المبارک کو مسلمان نزولِ قرآن اور شب قدر کی خوشی میں اس رات خوب عبادت کرتے ہیں اور اللہ سے خوب دعاء مانگتے ہیں۔

یکم شوال۔ رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمان عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہیں اور نماز عید الفطر ادا کرتے ہیں۔

9 ذی الحجہ۔ ملک بھر سے مکہ مکرمہ میں آئے ہوئے مسلمان فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔

10 ذی الحجہ۔ دنیا بھر کے مالدار مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں اللہ تعالی کی راہ میں جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ اور نماز عید الاضحی ادا کرتے ہیں۔

10 محرم الحرام کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو کربلا کے مقام پر یزیدی فوج نے شہید کیا۔

12 ربیع الاول کو نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش ہے۔

Muslim Holiday Calendar 2024

عیسوی تاریخعیسوی مہینہہجری تاریخہجری مہینہ
1جنوری۱۸جمادی الاخری
13جنوری۱رجب المرجب
7/ فروری،۲۶/رجب،شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم
12فروری۱شعبان المعظم
25/فروری،۱۴/شعبان،شب برات
12مارچ۱رمضان المبارک

 5/اپریل،۲۵/ رمضان، جمعۃ الوداع
6/اپریل، ۲۶/ رمضان،شب قدرا

11اپریل۱شوال المکرم
11/اپریل،۱/شوال، عید الفطر
10مئی۱ذی القعدہ
8جون۱ذی الحجہ

16/جون،۹/ ذی الحجہ،یوم عرفہ ،حج کا دن
17/جون،۱۰/ ذی الحجہ، قربانی کا دن

8جولائی۱محرم الحرام

8/ جولائی، ۱/ محرم، اسلامی نیا سال
17/جولائی،۱۰/ محرم، یوم عاشورہ

7اگست۱صفرالمظفر
5ستمبر۱ربیع الاول
16/ستمبر،۱۲/ ربیع الاول، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
5اکتوبر۱ربیع الآخر
4نومبر۱جمادی الاولی
3دسمبر۱جمادی الاخری

 

Islamic Calendar 2024 pdf Download

Leave a Comment