Noorani Qaida Urdu Lesson 9 – نورانی قاعدہ، نقطوں کی پہچان اس طرح کرائیں

Noorani Qaida Urdu Lesson 9 – نورانی قاعدہ، نقطوں کی پہچان ایسے کرائیں

نقطوں کی پہچان

روزانہ نورانی قاعدہ/قرآن کریم کا سبق شروع کرنے سے پہلے تعوذ اور تسمیہ دونوں پڑھائیں جس کی صورت یہ ہے:

سب سے پہلے تعوذ اور تسمیہ ٹکڑے ٹکڑے کر کے پڑھائیں، تعوذ چار حصوں میں،تسمیہ تین حصوں میں اس طرح ٹکڑے ٹکڑے کر کے پڑھائیں:

 

تعوذاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرْرَجِيْمِ
تسمیہبِسْمِ اللهِ الرْرَحْمٰنِ الرْ رَحِيْمِ 

 

جب ٹکڑوں کی صورت میں طلباء کو پڑھنا آ جائے تو ملا کر پڑھنے کی مشق کرائیں اور اس بات کی پوری کوشش کی جائے کہ سبق نمبر۱/یا تختی کے ختم تک ہر طالب علم تعوذ اور تسمیہ دونوں ایک ایک سانس میں صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا سیکھ لے۔

 

سبق کا مقصد:

استاذ محترم! نقطے کے سبق میں طلباء کو یہ باتیں سکھانی ہیں:

(۱) نقطے کی پہچان۔

(۲) نقطے کی تعداد۔

(۳) نقطے کہاں لگتے ہیں؟

 

نقطے کی پہچان:

بورڈ پر نقطہ بنائیں اور طلبا کو یوں سمجھائیں:

دیکھو بچو!میں نے بورڈ پر ایک نشان بنایا ہے اس کا نام ہے نقطہ دو تین مرتبہ خود بتا کر بچوں سے کہلوا کر،اجتماعی طور پر بچوں سے پوچھیں:

بچوں!اس کا کیا نام ہے؟ بچوں!اس کو کیا کہتے ہیں؟ بچوں!یہ کیا ہے؟ پھر ایک طالب علم سے کہیں کہ وہ سب کو کہلوائے۔

پھر ایک طالب علم سے پوچھیں کہ اس کا کیا نام ہے؟ تاکہ نقطے کا نام اچھی طرح ذہن نشین ہوجائے۔

 

نقطوں کی تعداد:

نقطہ کبھی ایک ہوتا ہے،کبھی دو ہوتے ہیں اور کبھی تین ہوتےہیں۔

عربی زبان میں نقطوں کی تعداد تین سے زیادہ نہیں ہوتی تی۔

 
نقطے کہاں لگتے ہیں؟

نقطے حرف کے اوپر بھی لگتے ہیں اور نیچے بھی اور کبھی حرف کے پیٹ میں،حرف کے اوپر کبھی ایک نقطہ لگتا ہے،کبھی دو اور کبھی تین۔

حرف کے نیچے کبھی ایک نقطہ لگتا ہے اور کبھی دو۔ یاد رکھیں کہ تین نقطے حرف کے نیچے نہیں لگتے۔حرف کے پیٹ میں ایک نقطہ لگتا ہے،ایک سے زیادہ دو یا تین نقطےحرف کے پیٹ میں نہیں لگتے۔

بورڈ پر لکیریں بنا کر لکیر کے اوپر اور نیچے نقطے بناکر نقطے کی پہچان،ان کی تعداد اور جگہ سمجھائی جائے۔

Leave a Comment