رمضان المبارک : پہلا روزہ کب ہوگا 2025 حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
معزز قارئین کرام ! رمضان المبارک : پہلا روزہ کب ہوگا 2025 اس سے متعلق بات کرنے سے پہلے میں آپ کو یہ بتادوں کہ ماہ رمضان المبارک ہجری کیلنڈر کے مطابق نوّا مہینہ ہے، اس کے بعد شوال المکرم کا مہینہ شروع ہوتا ہے اور شوال المکرم اسلامی سال کا دسواں قمری مہینہ ہے۔
رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہوگا 2025 کے بارے میں میں آپ کو بتادوں کہ ہجری و اسلامی کلینڈر ۲۰۲۵ کے مطابق رمضان کا چاند اور پہلی تراویح 01 مارچ سنیچر کے روز ہوگا اور رمضان کا پہلا روزہ 02 مارچ اتوار کے روز ہے۔بہر حال ان تاریخوں کی سو فیصد تصدیق چاند نظرآنے کے بعد ہی کی جائے گی۔ |
روزے کا اصل فلسفہ
روزہ انسان کے اندر تقویٰ پیدا کرتا ہے۔ ایک گناہ گار انسان اول تو روزہ رکھتا نہیں، اگر وہ رکھ لے تو توڑتا نہیں۔ آپ اگر اسے رائے دیں کہ بھائی روزہ رکھنے سے تو نڈھال ہو چکا ہے ۔ نہانے کے بہانے غسلخانے میں جاکر پانی پی لے یا کمرے میں چھپ کر کھانا کھائے ۔ لوگوں کو کیا معلوم تو نے اندر جاکر کیا کھایا پیا ہے ۔تو وہ فورا یہ جواب دے گا کہ میرے اس عمل کو اگر چہ تم تو نہیں دیکھ رہے ، لیکن تمہارا اور میرا خدا تو دیکھ رہا ہے۔ بس اسی کا نام تقویٰ ہے ، اسی پر دین کی بنیاد ہے۔
ربّ العزت اپنے بندوں کو روزہ کے ذریعے یہی سبق دینا چاہتے ہیں کہ اے میرے بندے جب تو روزہ توڑنے سے ڈرتا ہے ۔ اور چوری چھپے اس لئے نہیں کھاتا پیتا کہ میرا مالک مجھے دیکھ رہا ہے ، جب تو کوئی اور گناہ کرتا ہے پھر کیا تو غافل ہوتا ہے کہ میں تجھے نہیں دیکھ رہا۔
جب تو شراب پیتا ہے ، چوری کرتا ہے۔ زنا کرتا ہے ۔ غیبت کرتا ہے ، ہمسائیوں اور یتیموں کے حقوق غصب کرتا ہے ۔ اے میرے بندے ! میں تجھے اس وقت بھی دیکھ رہا ہوتا ہوں ، جب تو عبادت کرتا ہے، اور مجھے پکارتا ہے۔ میں اس وقت بھی تجھے دیکھتا ہوں اور تیری پکار سنا ہوں۔ اور جب تو گناہ کر رہا ہوتا ہے ۔ تب بھی میں تجھے دیکھتا ہوں ۔
زکوۃ کے مکمل مسائل : ہم زکوۃ کیسے ادا کریں؟