لڑکوں اور لڑکیوں کے اسلامی نام کیسے رکھیں ؟
اسلام دین فطرت ہے ،انسانی زندگی کے ہر شعبہ میں اس کی صالحانہ رہنمائی موجود ہے، چناں چہ نومولود بچوں کے اچھے معنی دار نام تجویز کر نے،مہمل اور بے معنی ناموں سے احتراز کرنے کے سلسلہ میں بھی سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کی رہنمائی فرمائی ہے۔
اس سلسلے میں چند احادیث ذکر کی جارہی ہیں
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ سلم نے ارشاد فرمایا: ( قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، لہذا اچھے نام رکھا کرو۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : باپ پر بچہ کا یہ بھی حق ہے کہ اس کا نام اچھا رکھے اور اس کو حسنِ ادب سے آراستہ کرے۔
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: جب کسی کے یہاں بچہ پیدا ہو، تو اس کا نام اچھار کھے اور تعلیم وتربیت دے، بالغ ہو جائے ، تو اس کی شادی کر دے اور بالغ ہونے کے بعد شادی نہیں کی اور وہ لڑکا ( یالڑ کی کسی گناہ میں مبتلا ہو گیا، تو اس کا گناہ باپ پربھی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پاکیزہ تعلیمات و ہدایات سے جس طرح بچوں کو حسنِ ادب سکھانے اور اچھی تربیت دینے کا سبق ملتا ہے، اس کے ساتھ ہی بچوں کے اچھے نام تجویز کرنے کی اہمیت بھی بخوبی واضح ہو جاتی ہے۔
لہذا اپنے نومولود بچوں کے اچھے اور معنی دار نام تجویز کیے جائیں، مہمل اور بے معنی ناموں سے خوب بچا جائے۔
اسلامی نام کتاب
نوٹ:اس کتاب کو پڑھنے کے لیے کتاب کے صفحہ پر ٹچ کیجیے اور نیچے ایرو کے نشان کی مددسے صفحہ کو اوپر نیچے کرسکتے ہیں۔
لڑکوں اور لڑکیوں کے اسلامی نام
یہاں سے اسلامی نام کتاب ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں
فہرست مضامین