پھلی سیم
یہ بڑی پسندیدہ اور مشہور سبزی ہے، اس کے دانے نکال کر پکایا جاتا ہے، اگر اس کے دانے تنہا پکائے جائے تو اس قدر لذیذ نہیں ہوتے، اس لیے اسے قیمہ کے ساتھ پکایا جاتا ہے، اس میں وٹامن سی،نشاستہ،کیلشیم اورپروٹین بھی شامل ہے۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں یہ پھلیاں پیدا ہوتی ہیں، لوگ انہیں بڑے شوق اور رغبت سے کھاتے ہیں، ان پھلیوں کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے، انہیں زیادہ تر گوشت کے ساتھ پکایا جاتا ہے، اور مرچ مصالحوں کے علاوہ گھی اور تیل بھی ڈالتے ہیں، ان میں دانے ہوتے ہیں،دانے نکال لیے جاتے ہیں اور ان سے جو سال بنتا ہے وہ بے حد لذیذ ہوتا ہے۔
مقوی بدن
اس سبزی میں غذائیت کے ساتھ پروٹین، نشاستہ اوروٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کا مزاج سرد خشک ہے، اگر اس کے دانے قیمہ یا گوشت کے ساتھ پکائیں تو بے حد لذیذ بنتے ہیں، انہیں تنہا پکانا ٹھیک نہیں، یہ تنہا اچھی نہیں لگتی۔
چستی کے لئے
یہ سبزی جسم کو طاقت دیتی ہے، جس میں پُھرتی پیدا کرتی ہے، اور لاغری و کمزوری کو دور کرتی ہے، اس کے استعمال سے جسم فربہ ہوتا ہے، یہ سبزی سرد مزاج والوں کو راس نہیں آتی، اُنہیں زیادہ نہیں کھانی چاہیے۔
سوزش وحدت معدہ اور قبض
یہ سبزی قدر قابض ہے، اس کے استعمال سے معدے میں گیس یا ریاح پیدا ہوتی ہے، یہ سبزی گوشت یا گرم مصالحے کے بغیر کسی کام کی نہیں ہوتی،اگر کسی شخص کے معدے میں سوزش اور حدت ہو تو اُنہیں اِس سبزی سے پرہیز کرنا چاہیے، ایسے لوگوں کو سیم کی پھلیاں بہت نقصان دہ ہیں،اوریہ سبزی تازہ لینی چاہئے اور پھلیاں نرم اور کچی ہوں، زیادہ پکی ہوئی پھلیاں بد مزہ ہوتی ہیں۔