رجب کا چاند 2025 میں کب نظر آئے گا اور شب معراج کب ہوگا؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ محترم قارئین امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں۔ محترم قارئین کرام رجب کے چاند سے متعلق پوری خبر میں آپ کو بتاؤں اس سے پہلے آپ سے گزارش ہے کہ پوسٹ کو مکمل پڑھیں۔
محترم قارئین کرام، ماہرِ فلکیات مولانا ثمیر الدین قاسمی نے رجب کا چاند 2025 میں کب ہے؟ اس سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے،
قارئین کرام میں آپ کو بتادوں کہ مولانا نے فرمایا کہ رجب المرجب کا چاند 01 جنوری 2025 ، بروز بدھ کو نظر آئے گا، اور 2 جنوری 2025 بروز جمعرات کو رجب المرجب کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس حساب سے، شب معراج 27 جنوری 2025 بروز پیر کو ہے انشاءاللہ۔ دوستوں، آپ سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو لائک کر دیجئے اور وی سائٹ پر پہلی بار آئے ہیں تو ویب سائٹ کو فالو کر دیجئے
ماہرِ فلکیات مولانا ثمیر الدین قاسمی نے رجب کا چاند 2025 میں کب ہے؟ اس سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ رجب المرجب کا چاند 01 /جنوری 2025/ بروز بدھ کو نظر آئے گا اور 2/ جنوری 2025/ بروز جمعرات کو رجب کی پہلی تاریخ ہوگی۔ |
بہترین نصیحت
محترم قارئین اپنی زندگی کو کسی کے لیے ظاہر نہ کریں،
دوستوں حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں۔
کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، جب تک وہ آپ کے گھر کی تفصیلات نہ جانتا ہو۔
کوئی بھی آپ کے منصوبوں کو ناکام نہیں بنا سکتا جب تک آپ خود اسے اپنا راز نہ بتائیں۔
آپ کا راز آپ کا قیدی ہے لیکن جیسے ہی آپ اُسے، کسی کے سامنے ظاہر کرتے ہیں آپ خود اُس کے قیدی بن جاتے ہیں۔
بعض اوقات حسد کرنے والے لوگ، مشورے کے پردے میں آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کوئی آپ کے خاندان کے لیے سازش نہیں کر سکتا جب تک وہ آپ کے گھر میں، کثرت سے آتا جاتا نہ ہو۔
کوئی بھی آپ کی کمزوریوں کو نہیں جان سکتا، جب تک وہ آپ کے قریب نہ رہا ہو۔
ہر عزیز کے لیے بھی ایک حد مقرر کریں یہ توقع نہ کریں کہ کوئی آپ کے راز کو محفوظ رکھے گا جبکہ آپ خود اُسے چھپا نہ سکے۔
یہاں میرا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں سے رابطہ ختم کر دیں۔ نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ کہ آپ حدود کا تعین کریں اور اِن حدود کو عبور نہ ہونے دیں۔ اپنی زندگی کو کسی کے لیے مکمل طور پر ظاہر نہ کریں کیونکہ لوگ کب بدل جائیں یہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا۔
جو لوگ کبھی آپ کے دل اور سکون کا سب سے بڑا ذریعہ تھے وہی لوگ کبھی آپ کے لیے خوف کا سبب بن سکتے ہیں، کیونکہ آپ نے ایک وقت میں اپنی کمزوریاں، راز، اور خود کو ان کے حوالے کیا تھا۔
اپنے راز کو اپنا قیدی بنائیں، اور اپنے گھر کو محفوظ رکھیں۔ کسی کو اپنی فیملی کے ساتھ، بے تکلف ہونے نہ دیں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔
اپنے گھر کے راز، کسی کو نہ بتائیں، اور اگر آپ کو، اپنے منصوبے کی کامیابی پر اعتماد ہے، تو کسی سے مشورہ نہ لیں۔
اپنی خوشی میں اتنا نہ بہہ جائیں، کہ آپ جو کچھ رکھتے ہیں وہ بانٹ دیں، اور نہ ہی اپنے غم میں اتنا کھو جائیں، کہ جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ ظاہر کر دیں۔
اپنے غصے میں اپنی زبان پر قابو رکھیں، اور اپنی خوشی میں اپنے جذبے پر قابو رکھیں۔
آنے والے وقت کو مدنظر رکھیں، اور حال پر نظر رکھیں۔
دوستو یہ محض ایک نصیحت ہے۔ اللہ ہمیں ان تمام باتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین۔