جشن یوم جمہوریہ پر بہترین اور مختصر تقریر | Rebublic Day Speech In Urdu

جشن یوم جمہوریہ پر بہترین اور مختصر تقریر | Rebublic Day Speech In Urdu

 

محترم سامعین کرام!

آج کا یہ تاریخ ساز دن، جس کو ” جشنِ جمہوریت“ کے طور پر، ہر سال پورے ملک میں منایا جاتا ہے، یہ ہم ہندوستانیوں کے لئے، قومی تہوار کا دن ہے۔

آج سے تقریباً ۷۶ /سال پہلے، پندرہ اگست ۱۹۴۷ء کو، ہمارا ملک انگریزوں کے قبضے سے آزاد ہوا۔انگریز یہ ملک چھوڑ کر چلے گئے، لیکن چونکہ، ابھی ہندوستان کا کوئی آئین مرتب نہیں ہوا تھا، اس لئے آزادی کے بعد بھی، کچھ دنوں تک، انگریزوں کے آئین کے مطابق ہی، ملک کا نظام چلتا رہا،

لیکن جلد ہی، اُس وقت کے ہمارے جو عظیم قومی رہنما تھے،

ان لوگوں نے، آپسی صلاح و مشورہ سے، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کی قیادت میں، ایک قانون ساز کمیٹی بنائی، اور اُس کمیٹی نے، دو سال گیارہ مہینے کی انتہائی کوشش کے بعد، قانونِ ہند مرتب کیا،اور ۲۶/ جنوری ۱۹۵۰ء کو، اس قانون کی ایک ایک کاپی، پارلیمنٹ قانون ساز اسمبلی، اور عدلیہ کو سونپ دی گئی، کہ اب ملک کا نظام اِسی آئین کے مطابق چلے گا۔

محترم سامعین کرام ،ہمارا یہ ملک، مختلف مذاہب اور مختلف قوموں کا گہوارہ ہے، یہاں ہر قسم کے لوگ بستے ہیں، اور ہر مذہب کے ماننے والے یہاں موجود ہیں۔

اس لئے، دستور ہند میں، تمام مذاہب اور تمام قوموں کی رعایت رکھی گئی ہے۔

اور آئین کی پہلی دفعہ یہ بنائی گئی کہ ” ہندوستان ایک سکیولر اور جمہوری ملک ہے“ یعنی ہندوستان کا، کوئی سرکاری مذہب نہیں ہے، بلکہ اس ملک میں،

ہر مذہب کے ماننے والوں کے لئے، مکمل آزادی ہے، کہ یہاں کا ہر باشندہ ،اپنے مذہب پر، آزادی سے عمل کرتے ہوئے، زندگی گزار سکتا ہے۔

سامعین کرام،دستور ہند کی یہ پہلی دفعہ، در حقیقت یہی ہمارے ملک کی شناخت ہے، اور اس پر عمل کر نے میں، ملک ترقی کریگا، اور ملک کے اندر، امن و سکون کا ماحول بنارہے گا۔

علامہ اقبال کے  اس شعر کے ساتھ، میں اپنی بات ختم کرتی ہوں کہ :

مذہب نہیں سکھاتا، آپس میں بیر رکھنا

ہندی ہیں ہم ، وطن ہے ہندوستاں ہمارا۔ 

وما علينا الا البلاغ

والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

pdf File Download

Leave a Comment