آج دار العلوم دیوبند نے لگائی پابندی، دیوبند آنے والے مسلمان متوجہ ہوں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم قارئین کرام۔ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ایک بہت ہی اہم اعلان جاری کیا گیا ہے۔ یہ اعلان دارالعلوم کے طلباء اور زائرین کے لیے ہے یعنی جو دارالعلوم میں زیارت کے لیے دارالعلوم دیوبند کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں ان کے لیے ہے۔ اس تعلق سے دیوبند کے لیٹر پیڈ پر لکھا گیا ہے۔
تمام طلبۂ عزیز اور زائرین کو اس اعلان کے ذریعہ ہدایت کی جاتی ہے کہ اربابِ انتظام کی طرف سے احاطۂ دارالعلوم میں کسی قسم کی گاڑیوں (ٹو ویلر فورویلر اور سائیکلوں ) کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،اس لئے آپ حضرات نہ تو گاڑی سے آئیں اور نہ ہی گاڑیاں کھڑی کریں، نیز جن لوگوں کی گاڑیاں کھڑی ہیں تین یوم کے اندر اپنی اپنی گاڑیاں ہٹالیں، اس کے بعد وہ گاڑیاں لاوارث سمجھ کر پولیس کے حوالہ کر دی جائیگی۔
ناظم اعلی دارالاقامہ دارالعلوم دیوبند
اگلا اعلان پڑھیے
بحکم اہتمام
ضعیف العمر اساتذہ کرام جن کو گاڑیوں سے اندرونِ دارالعلوم آنے اور جانے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ کسی کو گاڑی ( ٹو ویلر فور ویلر اور سائیکل) سے آنے کی اجازت بالکل نہیں ہے، اس حکم پر عمل آوری کے لیے تمام گیٹوں پر چوکسی برتے اور زائرین سے مہذب گفتگو کریں۔ وہ حضرات جن کو ٹوویلر فور ویلر سے دارالعلوم دیوبند کے اندر آنے کی اجازت ہے یہ بھی بتا یا گیا ہے۔ جن میں سرِ فہرست
حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند
حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب
حضرت مولانا قمر الدین صاحب
حضرت مولانا نعمت اللہ اعظمی صاحب
حضرت مولانا مفتی امین صاحب
حضرت مولانا مجیب اللہ صاحب
حضرت مولانا محمد یوسف صاحب اور دورہ حدیث شریف کے اساتذہ کرام کو لانے اور لے جانے والی گاڑی۔
ناظم اعلی دارالاقامہ دارالعلوم دیوبند۔
محترم قارئین کرام یہ حضرات تھے جن کو دارالعلوم دیوبند کے اندر ٹو ویلر فور ویلر سے آنے اور جانے کی اجازت ہے۔ ان کے علاوہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، یہ اعلان آج 15 دسمبر 2024 بروز اتوار کو دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
اب سوال یہ بنتا ہے کہ جو دارالعلوم میں زائرین آئیں گے دارالعلوم کو دیکھنے کے لیے جو مہمان آئیں گے اب وہ اپنی گاڑیاں کہاں کھڑی کریں گے؟ اس تعلق سے دفترِ دارالعلوم دیوبند سے اطلاع ملی ہے کہ اِس کا انتظام کیا جا رہا ہے بہت جلد اس کی اطلاع بھی کر دی جائے گی جو زائرین ہیں ان کی گاڑیاں کہاں کھڑی ہوگی۔ جگہ کا تو انتخاب ہو چکا ہے اب اس کا انتظام کیا جا رہا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد اس کی بھی اطلاع کر دی جائے گی۔
اللہ تعالی خیر کا معاملہ فرمائے، اس تعلق سے دیوبند کی جانب سے دارالعلوم کی انتظامیہ کی جانب سے بہت اچھا فیصلہ لیا گیا ہے، کیونکہ جو اعظمی منزل ہے اعظمی منزل کے سامنے کتنی ہی گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں، قطار لگی ہوئی ہوتی ہے اور بہت سی گاڑیاں مہینوں بھر کھڑی رہتی ہیں اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنی گاڑیوں کو کھڑی کر کے اپنے سفر پر نکل جاتے ہیں، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ دارالعلوم میں آئے، گاڑی کھڑی کری اور اپنے کام پہ لگ گئے۔
وہاں شیخ الہند منزل کے سامنے کافی بھیڑ رہتی ہے، گاڑیاں ہی گاڑیاں کھڑی رہتی ہے۔ تو یہ بہت اچھا فیصلہ ہے میرے اپنے حساب سے۔ باقی آپ اپنی رائے ضرور دیجئے گا، اس تعلق سے کیا کہیں گے دوستو کمنٹ کر کے ضرور بتائیے گا اور اس کو شیئر کیجئے، دعا فرمائیں اللہ تعالی دارالعلوم دیوبند کی ہر شر وفتنے سے مکمل حفاظت فرمائے، اللہ تعالی دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ کرام، کارکنان، خدام اور طلبہ کی، ہر طریقے سے محبت کرنے والوں کی، جان مال عزت وآبرو کی مکمل حفاظت فرمائے، امین
آپ سب اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ جو آنے والے مہمان ہیں جو دارالعلوم کے زائرین ہیں ان تک یہ پیغام اور یہ اعلان پہنچ جائے بہت بہت شکریہ، جزاک اللہ السلام علیکم۔