مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد ابھی ابھی مولانا سجاد نعمانی نے مانگی معافی

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد ابھی ابھی مولانا سجاد نعمانی نے مانگی معافی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم ناظرین و سامعین کرام آج ۲۲ جمادی الاولی 1446 ہجری مطابق 25 نومبر 2024 پیر کا دن ہے۔

دوستوں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ الیکشن کے نتائج کے بعد، مولانا سجاد نعمان صاحب نے ایک لیٹر پیڈ جاری کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ وہیں دوسری جانب اس الیکشن کے نتائج کے بعد حیدرآباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر جناب بیرسٹر اسد اویسی صاحب نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے۔ ناظرین یہ پوسٹ بہت ہی خاص ہونے جا رہی ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو مکمل پڑھیے گا۔ اور ویب سائٹ کو ابھی تک فالونہیں کیے ہیں تو فالوکر لیجئے گا۔

جی ہاں دوستو مولانا سجاد نعمانی صاحب نے کہا، کہ میرا بائیکاٹ والا بیان کافی چرچہ میں ہے، یہ بیان کسی سماج کے خلاف نہیں تھا، کسی پرکار سے یہ فتوی نہیں تھا، پھر بھی یدی کسی کی بھاونائیں آہت ہوئی ہو تو میں اپنے شبد واپس لیتا ہوں، اور بنا شرط معافی مانگتا ہوں۔ پتر میں وستار سے پڑھے۔ ان کا لیٹر پیڈ آپ اپنی اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں، اس میں ہندی میں لکھا گیا ہے اور یہ لیٹر بیڈ مولانا سجاد نعمانی صاحب کی ہی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

Sajjad nomani maafi

ناظرین اس ہندی پتر میں لکھا گیا ہے۔ خلیل الرحمن سجاد نعمانی ندوی۔ بھاجپا کا سمرتھن کرنے والے مسلمانوں کا، بائیکاٹ کرنے کا جو میرا بیان اِس سمے چرچہ میں ہے، وہ ایک وِشیش سندربھ میں کئی لوگوں کے سوال کے جواب میں دیا گیا تھا، یہ وہ لوگ تھے جن کو لوک سبھا الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے مَولیک ادھکار سے روکا گیا تھا، میری وہ پرتِکریاں ان لوگوں کے لیے تھی، جو بھارت کے عام ناگرک کو، متدان کرنے کے سنودھانک ادھیکار سے روک رہے تھے، اس لیے میرے وَقتَوْیَ کو اُس وشیش سندربھ سے ہٹ کر دیکھنا انوچت ہوگا، میرا وَقتَوْیَ مہاراشٹر چناؤ سے کافی پہلے، ستمبر 2024 کا ہے۔

مولانا سجاد نعمانی صاحب نے اس میں بتانے کی کوشش کی ہے، کہ یہ جو میرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں فتوی بتایا جا رہا ہے کہ فتوی جاری کیا ہے، یہ بیان ستمبر 2024 کا ہے، مہاراشٹر کے الیکشن سے کافی پہلے کا ہے، مولانا نے مزید کہا کہ میرا وہ وَقتَوْیَ کسی بھی سماج کے خلاف بالکل بھی نہیں تھا، نہ میرا ایسا آدیش تھا اور نہ ہی وہ کسی بھی پرکار کا فتوی تھا، پھر بھی یدی میرے اس طرح کہنے سے، کسی کی بھاونائے آہت ہوئی ہو، تو میں اپنے شبد واپس لیتا ہوں اور بنا شرط معافی مانگتا ہوں۔

میں ہمیشہ سے ہی ستے اور انصاف کے لیے سنگھرش کرتا آیا ہوں اور میں نے ہمیشہ ہر اُس ویکتی کا ورود کیا ہے جس نے عام جنتا کو پریشان کیا ہے۔ چاہے وہ مسلمان ہو یا کوئی اور ہو۔ کے آر سجاد۔

 

تو دوستو بالاخر مولانا سجاد نعمانی صاحب نے یہ ہندی میں لیٹر پیر جاری کرتے ہوئے اپنے بیان کو لے کر معافی مانگی ہے۔ دوستوں اپ اس تعلق سے کیا کہنا چاہیں گے کمنٹ میں ضرور لکھ کر بتائیے گا۔ ناظرین وہیں دوسری جانب اسد اویسی صاحب نے اس الیکشن کے نتائج کے بعد پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، کہ مفتی اسماعیل قاسمی کو دوسری بار، مالیگاؤں ایم ایل اے منتخب ہونے پر مبارکباد، میں مہاراشٹر کے لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں بڑی تعداد میں ووٹ دیا۔

اپنے امیدواروں پارٹی، کارکنوں اور حامیوں سے، میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمت نہ ہارے، اور نئے عزم کے ساتھ کام کریں، کچھ بھی ہو انتخابی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ لوگ ایک حقیقی سیاسی متبادل کی تلاش میں ہے، اور مجلس نے مہاراشٹر کی سیاست میں خود کو قائم کیا ہے، فاروق شاہ، فاروق شبدی، اور عتیق احمد خان نے، خاص طور پر اپنی نشستوں پر زبردست مقابلہ کیا ہے، اور انشاءاللہ مستقبل میں ان کی ثابت قدمی رنگ لائے گی

امتیاز جلیل نے پارٹی کی قیادت ایک مشکل جنگ میں کی، اور ان کی اپنی سیٹ آسان نہیں تھی، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ انشاءاللہ دوبارہ اچھی کامیابی حاصل کریں گے، امتیاز جلیل کوئی عام سیاست دان نہیں ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ ان کے سیاسی سفر میں صرف ایک ہچکی ہے، اویسی صاحب نے یہ بیان دیا ہے، ان کا یہ بیان انگلش میں تھا جس کو اردو نیوز انڈیا نے ٹرانسلیٹ کر کے اردو میں شیئر کیا ہے 

دوستوں اب بالاخر مولانا سجاد نعمان صاحب نے اپنے اُس بیان سے اپنی باتوں سے معافی مانگ لی ہے، اپ اس کو کیسے دیکھتے ہیں، کمنٹ میں ضرور لکھ کر بتائیے گا،

دوستوں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے، مجھے کسی کے الیکشن ہارنے کا افسوس ہوا ہے تو وہ امتیاز جلیل کے الیکشن ہارنے کا افسوس ہوا ہے، اپ یقین کریں بہت زیادہ افسوس ہوا ہے، اُس بندے کا یہ ہارنا اور جیتنا تو ہوتا رہتا ہے، لیکن امتیاز جلیل کے لیے پورے ملک کے مسلمان، سب لوگ دعائیں کر رہے تھے، اور بڑی امیدیں تھیں، لیکن بہت ہی کم ووٹوں سے ہارے ہیں، کس نے ان کے ووٹ کاٹے ہیں کس نے ان کو ہروایا ہے یہ بھی دیکھنا چاہیے۔

اللہ تعالی ان کو نعم البدل عطا فرمائے، خیر کا معاملہ فرمائے، ان کی جان مال عزت ابرو کی مکمل حفاظت فرمائے  اپ اس ویڈیو کے تعلق سے کمنٹ کر کے اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا، اور اس کو شیئر کرتے جائیں جزاک اللہ، اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو، اللہ تعالی مسلمانوں کو آپس میں اتفاق اور اتحاد کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے، اللہ تعالی ہمارے ملک میں امن و امان کا ماحول قائم فرمائے۔ آمین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Comment