کھمبی: فوائد اور نقصانات کے بارے میں:
کھمبی خودرو پودا ہے۔ یہ سبزی یورپ میں بند کرکمرے میں کاشت کی جاتی ہے۔ یہ سبزی فوائد کے اعتبار سےاتنی اہم ہیں کہ یہ قدرت کا ایک خاص عطیہ ہے۔اس سبزی کی گیند نما گول سفید چھتریاں ہوتی ہے۔ یہ شور اور کلروالی زمین میں زیادہ تر پیدا ہوتی ہے۔ اور گھاس کے کھلے میدانوں میں بھی ملتی ہے۔ ماہ مارچ اورجون میں زیادہ ملتی ہے۔
یوں تو اللہ تعالی نے ہمارے لیے بہت سی نعمتیں پیدا کی ہیں. لیکن یہ ایک ایسی سبزی ہے جس کا بہت کم لوگوں کو علم ہے. اسے مشروم بھی کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں کھمبی کی کوئی اہمیت نہیں تھی. لوگوں کے ذہن میں ایک یہ تصور تھا کہ یہ ایک زہریلا پودا ہے جو برسات میں خود بخود اُگ جاتا ہے اور اسے کھانے سے انسان مر جاتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے دور بدلتے گئے لوگوں کے خیالات بدلتے گئے اور اندازہ لگایا گیا کہ کھمبی ایک ایسی چیز ہے جو کھانوں کو لزت کے ساتھ ساتھ جسم کو تقویت بھی فراہم کرتی ہے۔
اس لیے دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ اب یہ ہندوستان میں بھی استعمال ہونے لگی ہے خاص طور پراس کے پکے ہوئے چائنیز کھانے، بے حد شوق سے کھائے جاتے ہیں ۔دراصل یہ پھپوندی کے گروہ سے تعلق رکھتی ہے۔ برسات کے موسم میں گھاس پھونس، فضلات، سبزہ زاروں اور پارکوں وغیرہ میں خود بخود اُگ آتی ہے۔
:مشروم کے اقسام
یہ عام طور پر تین اقسام میں پائی جاتی ہے۔اس کی ایک قسم سیاہ رنگ کی ہوتی ہے جو کہ زہریلی ہوتی ہے۔ کھمبی کی دوسری قسم سفیدی مائل سرخ ہوتی ہے اس کا استعمال بھی درست نہیں ہوتا۔ تیسری قسم جوکہ سفید رنگ والی ہوتی ہے اس کے بے شمار فائدے ہوتے ہیں۔یہ چھتری جیسی شکل کی ہوتی ہے۔ چھتری کا حصہ سفید ہوتا ہے اور تنے پر دو چھلکے ہوتے ہیں۔
کھمبیاں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
کھمبیاں پروٹین کا خزانہ ہوتی ہے۔ ان میں 40 فیصد تک لحمیاں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں وٹامن سی اور فولاد بکثرت پائے جاتے ہیں۔ نمکیات میں، سوڈیم، فاسفورس وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔
:اسہال میں مفید
اسہال کے مرض میں کھمبی کا پانی فائدہ دیتا ہے۔ اسہال کے بعد ہونے والی کمزوریوں کی کیفیت اس سے دور ہو جاتی ہے۔ جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔
:کہنہ کھانسی
کھمبی دائمی کھانسی کو دور کرکے بلغم خارج کرتی ہے۔ اور جن افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہوں ان کو بھی چاہئے کہ کھمبی کا استعمال کرے۔
:گلے کی خراش اور گلے کے لیے
کھمبی گلے کی خراش دور کرتی ہے۔ کھمبی کواگر شہد کے ساتھ ملا کر ٹائی فائیڈ اور دیگر بخار کے مریضوں کو دیا جائے تو بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
:کان کی خارش و سوزش
کانوں میں خارش اور سوزش کے مریضوں کے لئے کھمبی کا عرق فائدہ مند ہوتا ہے۔
:مقوی بدن
کھمبی عورتوں کے بعض امراض میں بے حد مفید ہے۔ کھمبی کے حلوے کے ساتھ پکا کر کھانے سے جسم کا لاغر پن دور ہوتا ہے اور جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔
:زخموں کے لئے
کھمبی کو سکھا کر باریک پیس کر اس کا سفوف زخموں پر لگانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔
:کھمبی کا سرمہ
کھمبی پانی میں مکس کرکے سرمے کی طرح استعمال کی جا سکتی ہے۔ یعنی اس کو باریک پیس لینے سے پلکوں کا گرنا بھی بند ہو جاتا ہے۔
:کھمبی اور احتیاطیں
کھمبی کو بڑی ہوشیاری سے حاصل کرنا چاہیے کیونکہ کھمب زہریلے بھی ہوتے ہیں۔ اگر غلطی سے زہریلی کھمب کھا لیں تو انگلی ڈال کر قے کردیں اور گرم چیزیں استعمال کرے۔ سکنجبین پئیں، کشتہ بارہ سنگھا ایک ماشہ کھائے۔سرکہ، سونٹھ، کلونجی، کانجی، پودینہ اور جوارش بھی اس کے زہر کا تریاق کہلاتے ہیں۔