لہسن کھانے کے حیرت انگیز فوائد|Lahsun Khane Ke Fayde In Urdu

:لہسن کی کھیتی

لہسن ایک مصالحے دار سبزی ہے جو بے حد استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ یہ سسلی اور فرانس کی سبزی ہے۔ وسط ایشیا کے جنگلوں میں خود رو پیدا ہوتا ہے۔ ماہ اکتوبر میں یہ میدانی علاقوں میں اور ماہ فروری سے مارچ تک پہاڑی علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔

لہسن کتنی طرح کا ہوتا ہے؟

لہسن دو قسم کے ہوتے ہیں۔

ایک پوتھی والی۔▪

متعدد پوتھیوں والی۔▪

لہسن کا کوئی بیج نہیں ہوتا۔ایک پوتھی ہی پورے گٹھے کو جنم دیتی ہے۔بظاہر لہسن ایک معمولی شے ہے لیکن انسانی صحت کے لیے اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔لہسن کے کثیر فوائد کی وجہ سے اب مچھلی کے تیل کی طرح لہسن کے تیل کے کیپسول بھی ملتے ہیں۔جن لوگوں کو لہسن مرغوب نہیں ہوتا وہ یہ کیپسول استعمال کرتے ہیں۔

:لہسن کھانے کے فائدے

ہمارے یہاں لہسن کا استعمال صدیوں سے ہو رہا ہے۔اسے مصالحے کے علاوہ مختلف تکالیف کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سردیوں میں ہونے والے مختلف تکالیف کے لیے لہسن ایک نہایت مفید اور کارگر علاج ہے۔

:نزلہ زکام اور امراض گلہ

جس موسم میں عموما لوگ نزلہ زکام انفلوئنزا اور گلے کی خرابی کا شکار ہوتے ہیں۔اگر آپ لہسن کو اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کر لے تو ان امراض سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

 اگر ممکن ہو تو آپ لہسن کے ایک دو کلیاں نوالے کے ساتھ چپا لیا کریں یا پھر اسے پیس کر استعمال کریں۔

 ایک کلو گرام پانی میں دو گرام لہسن کا تیل ملانے سے ناک اور گلے کے لیے بہترین لوشن تیار ہو سکتا ہے۔ یہ لوشن انفلوئنزا، نزلہ، گلے کی خراش میں بے حد مفید ہے۔

:رطوبت نزلی کا علاج

سردیوں میں نزلی رطوبت کی کثرت سے بالخصوص بچوں کو کان کے درد کی تکلیف ہو جاتی ہے۔ لہسن کا تیل اس تکلیف کا بہترین علاج ہے۔

:زخم و درد کان

تھوڑے سے خوردنی یا کسی بھی کڑوے خوردنی تیل میں لہسن کے چار یا پانچ جوئے دھیمی آنچ پر جلالیں۔ جب جل کر سیاہ ہو جائیں تو انہیں نکال کر تیل چھان لیں اور پھر نیم گرم تیل کی دو یا تین بوندیں متاثرہ کان میں ڈال کرروئی لگادیں۔

:بلڈپریشر کا علاج

لہسن بلڈ پریشر کا بہترین علاج ہے۔ خصوصا لہسن ان لوگوں کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوا ہے جنہیں بلڈ پریشر کی شکایت، گردوں کی خرابی کی وجہ سے نہیں ہوتی۔

ایسے مریضوں کو چاہئے کہ لہسن اور ہرے دھنیے کی چٹنی استعمال کریں۔اس کی تیاری میں آپ کو کوئی خاص اہتمام نہیں کرنا پڑے گا۔ناشتے اور رات کے کھانے کے ساتھ پانچ یا چھ جوئے ہرے دھنیے کے ساتھ پیس کر استعمال کریں۔اس کے استعمال سے عموما تین یا پانچ روز کے اندر ہائی بلڈ پریشر کی علامت کم ہونے لگتی ہے۔ درد سر اور ذہنی پریشانی اور انتشار کی علامت دور ہو جاتی ہے۔

Leave a Comment