قرآن مجید سے متعلق
پیارے اسلامی بھائیوں ہم نےمختلف کتابوں سے قرآن مجید سے متعلق دینی معلومات جمع کرکے یہاں پر پوسٹ کیا ہے تاکہ آپ کو قرآن مجید کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو، اور آپ یہاں سےبہت آسانی کے ساتھ قرآنی معلومات حاصل کر سکیں۔ دوستوں آپ کے ذہن میں یہ سوال آسکتا ہے کہ قرآن مجید کے کل کتنے نام ہیں؟ تو میں آپ کو بتادوں کی قرآن مجید کے نام بہت سارے ہیں، جن میں سے لوگوں میں جو مشہور و معروف ہے وہ یہ ہیں، قرآن پاک، قرآن مجید، قرآن شریف اور عربی میں قرآن کو، القرآن الکریم بھی کہتے ہیں۔
سوال جواب اردو
قرآن مجید کتنے سالوں میں نازل ہوا؟
قرآن مجید تیئیس (23) سال میں نازل ہوا۔
قرآن مجید میں سب سے بڑی سورت کونسی ہے؟
قرآن شریف میں سب سے بڑی سورت سورہ بقرہ ہے۔
قرآن مجید میں سب سے چھوٹی سورت کونسی ہے؟
قرآن مجید میں سب سے چھوٹی سورت سورہ کوثر ہے۔
قرآن مجید میں کتنی منزلیں ہیں؟
قرآن مجید میں سات (7) منزلیں ہیں۔
قرآن مجید میں کتنے سجدے ہیں؟
قرآن مجید میں تلاوت کے سجدے چودہ (14) ہیں۔
قرآن مجید میں کتنے رکوع ہیں؟
قرآن مجید میں پانچ سو چالیس (540) رکوع ہیں۔
قرآن مجید میں کتنی آیات ہیں؟
قرآن مجید میں چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ (6666) آیتیں ہیں۔
قرآن مجید میں کتنی سورتیں ہیں؟
قرآن مجید میں ایک سو چودہ (114) سورتیں ہیں۔
قرآن مجید میں مکی سورتیں کتنی ہیں؟
قرآن مجید میں چھیاسی (86) سورتیں مکی ہیں۔
قرآن مجید میں مدنی سورتوں کی تعداد کتنی ہے؟
قرآن مجید میں اٹھائیس (28) سورتیں مدنی ہیں۔
قرآن مجید میں کتنے حروف ہیں؟
قرآن مجید میں تین لاکھ بائیس ہزار چھ سو اکہتر (322671) حروف ہیں۔
قرآن شریف میں حرکات کتنے ہیں؟
قرآن شریف میں ترپن ہزار دوسو سینتالیس ہزار (53247) زبر انتالیس ہزار پانچ سو بیاسی (39582) زیر اور آٹھ ہزار آٹھ سو چار (8804) پیش ہیں۔
قرآن مجید میں کتنے نقطے ہیں؟
قرآن مجید میں ایک لاکھ پانچ ہزار بیاسی (105082) نقطے ہیں۔
قرآن پاک میں کل کتنے مد ہیں؟
قرآن پاک میں مدّات ایک پزار سات سو اکہتر (1771) ہیں۔
قرآن پاک میں کتنے تشدید ہیں؟
قرآن پاک میں ایک ہزار دوسو ترپن (1253) تشدیدات ہیں۔
قرآنی معلومات
تعداد | حرف | تعداد | حرف |
1277 | ط | 148872 | ا |
842 | ظ | 11428 | ب |
9220 | ع | 1199 | ت |
2208 | غ | 1276 | ث |
8499 | ف | 2273 | ج |
6812 | ق | 973 | ح |
9500 | ک | 2416 | خ |
3432 | ل | 5602 | د |
36525 | م | 6677 | ذ |
40190 | ن | 11792 | ر |
25532 | و | 1590 | ز |
19070 | ہ | 5991 | س |
2720 | لا | 2115 | ش |
45919 | ی | 2012 | ص |
٭ | ٭ | 1207 | ض |