اقوال زریں – عظیم شخصیات کے بہترین اردو اقوال – Aqwal e Zareen Urdu

اقوال زریں – عظیم شخصیات کے بہترین اردو اقوال – Aqwal e Zareen Urdu

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں ہوں محمد اسعد اور میری ویب سائٹ دینی مکتب (deeni maktab) پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ پیارے دوستوں آپ کیسے ہو؟ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں ۔اقوال زریں اردو اقوال،

پیارے اسلامی بھائیوں ! کیا آپ اردو کے بہترین اقوال تلاش کررہے ہیں؟ یا اردو اقوال زریں حضرت علی کے بارے میں پڑھنا چاہ رہے ہیں؟  (aqwal e zareen in Urdu) یا کامیابی پر اقوال زریں ڈھونڈ رہے ہیں؟ تو آپ صحیح جگہ پر ہیں، آپ یہاں سے اسلامی اقوال زریں کی مختصراردو اقوال اسی طرح کردار و انسانیت پر اقوال زریں وغیرہ کا  تفصیلی مطالعہ کرسکیں گے۔

اقوال زریں | Aqwal e Zareen Urdu

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حکمت کی بات مومن کا گمشدہ مال ہے وہ جہاں کہیں بھی اسے پاتا ہے اپنا لیتا ہے۔

بہترین ذکر لا إلهَ إِلَّا الله ہے۔ (حضورﷺ)

مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہیں۔(حضور ﷺ)

موت اسی کا نام ہے۔ ایک پرانی زندگی کا خاتمہ اور ایک نئی زندگی کی ابتداء خلیل جبران)

کتنے لوگ ہیں جو سمندروں کی طرح بولتے ہیں۔ مگر ان کی سوچ گندے جو ہڑوں کی طرح محدود ہے۔(خلیل جبران)

نرم وگداز بستروں پر سونےوالوں کے خواب زمین پر سونے والے لوگوں کے خوابوں زیادہ حسین نہیں ہوتے۔(حضرت علی)

سب سے مشکل مگر بلند کام تین ہیں۔ 1/تنہائی میں پرہیز گاری۔ 2/ جس سے ڈر ہو اس کے منہ پر بات کہنا حق کی۔3/ تنگ دستی میں سخاوت ۔ (حضرت بشر حافی)

دنیا میں عزت تین چیزوں سے ہے۔ 1/کسی سے حاجت نہ چاہو۔ 2/کسی کو برا نہ کہو۔ 3/ کسی کے مہمان کے ساتھ مت جاؤ۔(حضرت بشر حافی)

برے لوگوں کی صحبت نیک لوگوں سے بدگمانی پیدا کر دیتی ہے جبکہ نیک لوگوں کی صحبت بروں کے لئے بھی نیک گمان پیدا کر دیتی ہے۔ (حضرت بشر حافی)

اللہ کا شکر صرف زبان سے ادا کرنا کم شکر ہے کیونکہ آنکھ کا شکریہ ہے کہ اگر اس سے کوئی اچھی چیز دیکھے تو یاد رکھے۔ کان کا شکر یہ ہے کہ جو نیک بات سنے اسے یاد رکھے۔ ہاتھوں کا شکر یہ ہے کہ ان سے جو لے دے وہ حق ہو۔ پیٹ کا شکر یہ ہے کہ اس کو رزق حلال اور علم و حلم سے پر کرے۔ پاؤں کا شکر یہ ہے کہ نیک کام کی طرف ہی چلے۔(حضرت بشر حافی)

غرور، حرص اور خود پسندی کی حالتوں میں خدا سے ڈرو۔(حاطم اصم)

جب کوئی کام کرو تو یاد رکھو کہ خدا دیکھ رہا ہے۔اور جب بات کرو تو یاد رکھو کہ خدا سن رہا ہے۔جب خاموش ہو تو یاد رکھو کہ خدا جانتا ہے کہ کیوں چپ ہو۔(حضرت حاطم اصم)

بادل کی طرح رہو جو پھولوں پر ہی نہیں کانٹوں پر بھی برستا ہے۔ ( ہارون الرشید)

گناہ پر نادم ہونا ایک ایسا مرض ہے جس کا کوئی علاج نہیں۔ (ابن عربی)

دین اسلام نہایت سیدھی راہ ہے اور ایمان کے راستے نہایت کھلے اور صاف ہیں۔ (حضرت علی)

حیا آنکھ نیچے رکھنے کا نام ہے اور صاف ستھرا رہنا عین دانائی ہے۔ ( حضرت علی)

خندہ پیشانی سے رہنا شریف کی خصلت ہے۔ (حضرت علی)

لوگوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا ، اللہ تعالیٰ کی رحمت کو پانا ہے۔(حضرت علی)

نماز دین کی جڑ اور سچائی پر ہیز گاروں کا لباس ہے۔ (حضرت علی)

زبان ایک سرکش گھوڑا ہے اور برائی اپنے سوار یعنی برائی کرنے والے کو منہ کے بل گراتی۔ (حضرت علی)

جھوٹ بولنا ایک بہت بڑا عیب ہے جو آدمی کو ذلیل و خوار کرتا ہے۔(حضرت علی)

کینہ اور دل میں کھوٹ رکھنا دل کی بیماری اور سب عیبوں کا سردار ہے۔(حضرت علی)

لوگوں کا بھید ظاہر کرنے اور مال میں خیانت کرنے والے دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ (حضرت علی)

خود پسندی نعمتوں کی برکت کو روکتی ہے۔ (حضرت علی)

غور کا انجام کامیابی اور غفلت کا نتیجہ محرومی ہے۔ (حضرت علی)

مال کا جمع کرنا، غم میں پڑنا ہے۔ (حضرت علی)

خیانت اور مشکوک چیزوں سے بچنا دیانت ہے۔ (حضرت علی)

Leave a Comment