زکوۃ کے مسائل | ہم زکات کیسے ادا کریں؟ بہت ہی آسان طریقہ | Zakat Ke Masail

زکوۃ کے مسائل 

میرے اسلامی بھائیوں  زکوٰۃ کے مسائل بیان کر نے سے پہلے یہ جان لیں کہ زکوۃ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے، جس کی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ لہذا ہمارےعلمائے کرام کی ٹیم نے زکوۃ کے مسائل کو سوال و جواب کے طور پر جمع کئے ہیں ۔نیز ہم نے  زیادہ تر، زکوۃ کے جدید مسائل  کوجمع کرنے کی شش کی ہے  تاکہ زکات کے مسائل کو پڑھنے اور سمجھنے میں مزید آسانی ہو۔

زکوٰۃ کے احکام و مسائل

 سوال:   زکوٰة کے لغوی معنی بتائیے؟

جواب:  پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔

 

سوال:  زکوٰة کی شرعی تعریف کیجئے؟

جواب:  مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ  کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔

 

سوال:   کتنا سونا ہوتو زکوٰة فرض ہوتی ہے؟

جواب:  ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو

 

سوال:   کتنی چاندی ہوتو زکوٰة فرض ہوتی ہے؟

جواب:  ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔

 

سوال:   کتنا روپیہ ہوتو زکوٰة فرض ہوتی ہے؟

جواب:  ساڑھے باون تولہ چاندی  کے برابر اس کے پاس روپیہ ہو۔

 

سوال:   کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوٰة فرض ہوتی ہے؟

جواب:  اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

 

سوال:  اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائے تو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟

جواب:  فرض ہے۔

 

سوال:  چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟

جواب:  فرض ہے۔

 

سوال:   عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟

جواب:  فرض ہے۔

 

سوال:   ایک صاحبِ نصاب شخص کودرمیان سال میں 35/ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ 35/ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟

جواب:  شامل کئے جائیں گے۔

 

سوال:  صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض  ہےیانہیں؟

جواب:  فرض ہے۔

 

سوال:   مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟

جواب:  فرض نہیں ہے۔

 

سوال:   استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟

جواب:  زکوٰة ہے۔

 

سوال:   زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یا هجری (قمری) مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟

جواب:  قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔

 

سوال:   پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟

جواب:  واجب ہوگی۔

 

سوال:   پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟

جواب:  جب فروخت کردیا جاے اور رقم پر ایک سال گزر جاےتب زکوٰة فرض ہے .اگر پہلے سے صاحب نصاب ہےتو یہ رقم نصاب مین مل جاے گی۔

 

سوال:   جو پلاٹ رهایشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہے یا نہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟

جواب:  ان کی کل مالیت پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔

 

سوال:   جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة  کا کیا حکم ہے؟

جواب:  اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔

 

سوال:   حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟

جواب:  زکوٰة واجب ہے۔

 

سوال:   کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو زکوٰة  اداہوجائے گی یانہیں؟

جواب:  ادا ہوجائے گی۔

 

سوال:   ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟

جواب:  زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔

 

سوال:   کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟

جواب:  زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔

 

سوال:   اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائزہےیا نہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے

 سکتے ہیں یانہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہےیانہیں؟

جواب:  جائز ہے اگر مستحق ہیں ۔

 

سوال:   آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟

جواب:  زکوۃ وصدقات کےعلاوہ دُوسرے فنڈ سے۔

 

سوال:   سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟

جواب:  زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔

 

سوال:   سیّد کی غیرسیّد بیوی  جو زکوۃ کی مستحق ہو زکوٰة دی جاسکتی ہےیا نہیں؟

جواب:  اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔

 

سوال:   مالدار بیوی کا غریب شوهر بیوی کے علاوہ دوسروں سےزکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:  لے سکتا ہے۔

 

سوال:   غیرمسلم کو نفلی صدقہ دے سکتے ہیں،کیا وہ زکوٰة اور صدقۂ فطر کےبھی مستحق  ہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:  بہتر ہے بوجہ دین کی اشاعت کے 

 

سوال:   صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کرکے زکوۃ حاصل کرلیتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟

جواب:  ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔

 

سوال:   چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا جائزہےیانہیں؟

جواب:  جائز نہیں۔

 

سوال:   زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟

جواب:  دسواں حصہ۔

 

سوال:   اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی پیداوار کا کتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟

جواب:  بیسواں حصہ۔

 

سوال:  ایک مُلک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کرکے دوسرے ملک بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟

جواب:  جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔

 

سوال:   رہائشی گھر، جسم کے کپڑے ، گھر کے سامان ،سواری میں زکوۃ فرض ہے یانہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبرجد پر زکوۃ فرض ہے یانہیں جب کہ وہ تجارت کے لئے نہ ہوں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟

جواب:  نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔

 

سوال:   اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟

جواب:  واجب ہوگی۔

 

سوال:   ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہو گیا،درمیان سال میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا،اضافہ تجارت سے ہوا ہویا کسی نے تحفہ یاہدیہ دیاہویا میراث کا مال ملاہو،بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا،اب پورے مال پر زکوۃ واجب ہوگی یا شروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟

جواب:  پورے مال پر واجب ہوگی۔

 

سوال:  جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یانہیں؟

جواب:  ساقط ہوجائےگی۔

 

سوال:  اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائیگی صحیح  ہوگی یانہیں؟

جواب:  ادائیگی صحیح نہیں ہوتی ۔

 

سوال:   سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا وزن سے نکالےیا قیمت ادا کرے؟

جواب:  اختیار ہے۔

 

سوال:   مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟

جواب:  وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔

 

سوال:   مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟

جواب:  جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو

 

سوال:   مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟

جواب:  وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا ہے۔اور  اسلامی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہو.

 

سوال:   مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟

جواب:  یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی ادائیگی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔تجارتی قرض کا مسئلہ الگ ہے

 

سوال:  مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیامراد ہے؟

جواب:  جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر میں ختم ہوچکا ہو اور منگوانے کا کوی ذریعہ بهی نہ ہو 

 

سوال:  مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟

جواب:  اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ سکے۔

 

سوال:  زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہے یا کسی ایک قسم پر صرف کرنا  جائز ہے؟

جواب:  دونوں جائز ہے۔

 

 سوال:  کافر کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟

جواب:  جائزنہیں۔

 

سوال:   مالدار کو زکوٰۃ دینا جائزہے یا نہیں؟

جواب:  جائز نہیں۔

 

سوال:   مالداربچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائزہے یا نہیں؟

جواب:  جائز نہیں

 

سوال:   بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:  جائز نہیں

 

سوال:   مالکِ نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ ، دادا ، اوپر تک صرف کرنا جائزہے یا نہیں؟

جواب:  جائز نہیں۔

 

سوال:   مالکِ نصاب کا اپنے فروع پر جیسے ، بیٹا ،پوتا، نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:  جائز نہیں۔

 

سوال:   مالکِ نصاب بیوی، شوہر پراور مالکِ نصاب شوہر، اپنی بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:  جائز نہیں

 

سوال:   میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟

جواب:  جائز نہیں۔

 

سوال:   زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک(مالک بنانا) کے صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   زکوۃ رشتہ داروں پر اورپھر پڑوسیوں پر صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:  بہتر ہے۔

 

سوال:   مکمل نصاب کےبقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست ہےیانہیں؟

جواب:  مکروہ تنزیہی  ہے۔

 

سوال:   مقروض پر اس کے قرضے کی ادائیگی کیلئے نصاب سے زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟

جواب:  مکروہ نہیں۔

 

سوال:   بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو منتقل کرناکیسا ہے؟

جواب:  مکروہ  تنزیہی هے 

 

سوال:   اپنے رشتہ داروں کے لئے زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟

جواب:  جائز ہے۔

 

سوال:   مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پُل کے درست کرنے میں زکوۃ خرچ کرنا جائز ہےیانہیں؟

جواب:  جائز نہیں۔

 

سوال:   ایک شخص جو زکوة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکوة دی جاسکتی ہے؟

جواب:  صدقاتِ نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔

 

سوال:   اگر زکوة کسی غریب غیر مسلم کو دیدی جائے تو اداہوجائے گی یا نہیں؟

جواب:  زکاة ادا نہیں ہوگی۔

 

سوال:   کیا اپنے مستحقِ زکوة بھائی کو زکوة کی رقم دی جا سکتی ہے؟

جواب:  دی جا سکتی ہے ۔

 

سوال:   کیا مستحقِ زکوة چچیرے ، ممیرے، خلیرے بھائی کو یااپنے بھتیجے کو زکاة دے سکتے ہیں ؟

جواب:  دے سکتے ہیں۔

 

سوال:   کیا مدرسہ کے مہتمم یا ناظم  کو جو طلبہ کی وکیل ہوتے ہیں زکاة دی جاسکتی ہے ؟

جواب:  دی جاسکتی ہے۔بلکہ افضل ہے

 

سوال:   زکوۃ کی ادائیگی کے لئےسونےکی قیمت فروخت کا اعتبار ہوگا یا قیمت خرید کا ؟

جواب:  قیمت فروخت کا۔

 

سوال:   سونے پر زکاة موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی یا خریدنے کے وقت کی قیمت کے حساب سے ہوگی ؟

جواب:  موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔

 

سوال:   کیا زکوۃ کو مستحقِ زکوۃ اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ کرسکتے ہیں؟

جواب:  ہاں۔ مگر اس کو دے دی جائے تاکہ وہ مالک بن جاے۔

 

سوال:   کیا نابالغ بیٹا یا بیٹی کے مال پر بھی زکوة دینا فرض ہے؟

جواب:  نہیں

 

سوال:   مسجد کے امام یا مؤذن کی ماہانہ تنخواہ کو زکوۃ میں شامل کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   کیا لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے؟

جواب:  نہیں۔

 

سوال:   کیا نفلی صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا خود بھی استعمال کرسکتا ہے؟

جواب:  کرسکتا ہے۔

 

سوال:   صدقاتِ واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت ،

 کیا صدقہ دینے والا خود کھاسکتا ہے؟ 

جواب:  نہیں.

زکوٰۃ کی حدیث

عن ابن عمر رضي الله تعالى عنه قال :قال رسول الله صلى الله عليه وسلم بني الإسلام على خمس: شهادة أن لا اله الا الله، وأنّ محمدا عبده ورسوله ،واقام الصلاة ،وايتاء الزكاة، والحج ،وصوم رمضان۔

Zakat Caculator List 2022

Leave a Comment