بائیو کیمک ادویات :Biochemic Medicine
بائیو کیمک ادویات عام طور پر دو حالتوں میں پائی جاتی ہے۔(۱)سفوف (Power) (۲)گولیاں (tablets)
بچوں کو ایک گولی اور بڑوں کو چار گولی بیماری کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دن میں ۳ بار یا زیادہ یا کم دینی چاہیے۔اس کے لیے ڈاکٹر کا مشورہ انتہائی ضروری ہے۔ دوائی کھانے کا طریقہ یہ ہے کہ گولیاں یا سفوف زبان پر رکھ کر چوسیں۔اگر مریض کو بدبو یا خوشبو والی چیز استعمال کرنے کا عادی ہو تو اسے چھوڑ دے۔اس سے دوائی کی افادیت متاثر ہوتی ہے۔مثلا کچا لہسن، کچا پیاز،حقہ، سگریٹ، بیڑی، تمباکو وغیرہ۔
اگر یہ اشیا نہیں چھوڑ سکتا تو دوائی کھانے سے دو گھنٹے پہلے ایسی کوئی چیز استعمال نہ کرے اور منہ کو اچھی طرح صاف کر لے اور دوائی کے استعمال کے بعد بھی دو گھنٹے تک ایسی کوئی چیز استعمال نہ کرے۔
بائیو کیمک ادویات کو ہاتھ میں لے کر نہ کھائے بلکہ کاغذ پر دوائی رکھ کر براہ راست منہ میں ڈال کر چوس لیں۔
کالی فاس:KALI PHOS
یہ نمک پوٹاشیم فاسفورس اور آکسیجن کا مرکب ہے۔ یہ نمک حوانات اور انسانوں کے اعصاب میں پایا جاتا ہے۔ اس میں موجود آکسیجن سانس لینے کے عمل میں مدد دیتی ہے اور پھیپھڑوں میں تقویت پیدا کرتی ہے۔اس کی کمی پٹھوں کو کمزور کر دیتی ہے۔ خاص طور پر دماغی اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے بھول کا مرض پیدا ہو جاتا ہے۔
کلکریا فاس:CALCAREA PHOS
یہ نمک حیوانی خون اور ہڈیوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اگر اس نمک کی کمی ہوجائے تو ہڈیاں نرم اور لچکدار ہوکر ٹیڑھی خمدار ہوجاتی ہیں اور انسان مجبور ہو جاتا ہے کہ جھک کر اٹھے، بیٹھے اور چلے پھرے۔اگر (CALCAREA PHOS)دبلے پتلے بچے یا آدمی کو دیا جائے تو وہ جلد موٹے تازے اور صحت مند ہو جائیں گے اور اگر بہت موٹے اور بھدے جسم والے شخص کو کھلائی جائے تو یہ وجود کو حد اعتدال پر لے آتا ہے۔
فیرم فاس:FERRUM PHOS
اس نمک کی کمی ورم اور سوزش پیدا کرتی ہے۔ مثلاً نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، سانس کی تنگی، سر درد، گلے کا درد، زبان کی سرخی، گلے، معدہ اور مثانہ کا ورم اس نمک زیر اثر ہے۔ خون کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔ زبان کی سرخی کے ساتھ چھالے ہوں تو اس کے لئے بھی اکسیر دوائی ہے۔
کلکریا فلوریکا:CALCAREA FLUORICA
کلکیریا فلوریکا دانتوں، ریشوں، ہڈیوں اور جلد میں پایا جاتا ہے۔ اس کی کمی دانتوں، ناخنوں، ریشوں، ہڈیوں اور جلد کو متاثر کرتی ہے اور ان اعضاء کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔
نیٹرم فاس:NATRUM PHOS
نیٹرم فاس ایسا نمک ہے جو صفراوی غلبہ کو کم کرتا ہے۔ مادہ تولید کو گاڑھا کرنے میں اکسیر کا کام کرتا ہے۔
نیٹرم سلف:NATRUM SULPH
نیٹرم سلف بھی نیٹرم مور کی طرح جسمانی رطوبتوں میں پانی کی مقدار کو برقرار اور حداعتدال پر رکھنے کے کام آتا ہے۔
نیٹرم مور:NATRUM MUR
نیٹرم مور عام طور پر کانوں اور سمندر سے پانی کو سکھا کر حاصل کیا جاتا ہے۔ قدرتی طور پر بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس لیے ہر جگہ دستیاب ہے۔نیٹرم مور انسانی وجود کے ہر اعضا میں موجود ہوتا ہے۔ اس کا کام پانی کو جذب کرنا اور جسم میں پانی کی مقدار کو حد اعتدال پر لانا ہوتا ہے۔
اگر جسم میں اس نمک کی کمی ہو جائے تو پانی جسم سے پسینہ کی صورت میں خارج ہونے لگے گا۔ اور اگر یہ نمک جسم میں ختم ہو جائے تو پانی کی مقدار بھی جسم سے ختم ہو جائے گی۔جس کی وجہ سے زکام کا مرض پیدا ہو جائے گا۔پیاس حد سے زیادہ محسوس ہوگی۔ جسم پھول کر کر کپا بن جائے گا۔ خون پتلا ہو جائے گا اور خشکی کی وجہ سے جلد پر خارش ہو گی اور دانے نکل آئیں گے۔
کالی مور:KALI MUR
کالی مور تقریبا ہر مرض اور ورم میں فیرم فاس کے مقابلے میں دوسرا درجہ رکھتی ہے۔ بعض اوقات اسے فیرم فاس کے ساتھ استعمال کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
میگنیشیا فاس:MAGNESIA PHOS
میگنیشیا فاس کی کمی ہو جائے تو تشنج اور اعصابی دردوں جیسے مرض پیدا ہو جاتے ہیں۔ دبلے پتلے کمزور اعصابی مرضوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے غم اور فکر جیسی تکلیف پیدا ہوجاتی ہیں۔اس نمک کو گرم پانی سے دینے پر بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔زیادہ مطالعہ کی وجہ سے سر درد جو گردن سے لے کر سر کے اگلے حصے تک جائے، کے لئے اکسیر دوائی ہے۔
سیلیشیا:SILICA
سیلیشیا کو نشتر قدرت بھی کہتے ہیں۔ یہ پھوڑوں کو پکا کر اور زخموں کو مندمل کرنے میں لاثانی ہے۔یہ ریت کا ایک جزو ہے جسے(SiO2) کہتے ہیں۔ یہ نمک جوڑوں ہڈیوں اور جلد پر اثر کرتا ہے۔یاد رہے کہSILICA مواد کو پکا کر خارج کرتا ہے جب کہ CALCAREA SULPH پیپ بننے کو روکتا ہے۔
کلکیریاسلف:CALCAREA SULPH
یہ ایک ایسا نمک ہے جو خون میں ہونے والے فسادات کو ختم کرتا ہے۔ جب پھوڑے پھنسی میں پیپ خون کے ساتھ خارج ہو تو بہترین کام کرتا ہے۔
کالی سلف:KALI SULPH
کالی سلف ایک معدنیاتی نمک ہے۔ اور عام طور پر آتش فشاں پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔ جب لاوا نکلتا ہے ہے تو اس کی گرمی سے یہ بھی پگھل کر باہر آ جاتا ہے اور جس کے تقریبا تمام امراض میں استعمال ہوتا ہے۔