First Ramadan 2024 In India Pakistan | First Day of Ramadan 2024

First Ramadan 2024 In India Pakistan | First Day of Ramadan 2024

محترم قارئینِ کرام ! بھارت اور پاکستان میں رمضان کا پہلا روزہ 2024 (First Ramadan 2024 In India) اور رمضان کی پہلی تاریخ 2024 (First Ramadan 2024 In Pakistan) کے بارے میں بات کرنے سے پہلے میں آپ کو  یہ بتادوں کہ ماہِ رمضان المبارک ہجری و اسلامی تقویم کے مطابق نوّا مہینہ ہے۔ اس کے بعد ماہِ شوال کی ابتدا ہوتی ہے اور ماہِ شوال اسلامی و ہجری سال کا دسواں مہینہ ہے۔

First Day of Ramadan 2024 | رمضان کا پہلا روزہ 2024

عزیز ساتھیوں ! انڈیا اور پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا 2024 (First Day of Ramadan 2024 in pakistan) اس سے متعلق اگر بات کی جائے تو ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا پہلا روزہ 12 مارچ 2024 منگل کے روز ہونے کا امکان ہے اور رمضان کا چاند اور پہلی تراویح 11 مارچ 2024 پیر کے روز ہونے کا امکان ہے ۔بہر حال رمضان کب سے شروع ہے؟ (First Day of Ramadan 2024 in india) اور پہلی تراویح کب ہے؟ ان تاریخوں کا حتمی فیصلہ ہلال کمیٹیوں کی جانب سے چاند نظر آنے کے بعد ہی کی جائیگی۔

ramzan me roza kyu rakhte hai | روزہ کی اہمیت اور فضیلت

 محترم قارئین کرام اللہ تعالیٰ نے ہمارے نفس کی اصلاح کے لئے روزے فرض کئے ہیں۔ دیکھو ! اللہ کی مرضی کچھ اور چاہتی ہے اور ہمارا نفس کچھ اور چاہتا ہے ۔ کتنے کاموں سے اللہ ہمیں روکتا ہے اور ہمارا نفس ہم کو اسی کام کے کرنے کو کہت ہے۔ اور کتنی باتوں کا اللہ ہمیں حکم دیتا ہے اور ہمارا نفس ان ہی باتوں پر عمل کرنے سے منع کرتا ہے ۔ نفس کی اس طاقت کو توڑنے کے لئے اور ہم کو متقی اور پرہیز گار بنانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہر سال رمضان میں روزے رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

روزہ جس طرح ہم پر فرض ہے اسی طرح ہم سے پہلے والوں پر بھی فرض تھا۔ حضرت آدم علیہ السّلام سے ابتک یہ حکم چلا آ رہا ہے ۔ انبیاء علیہم السّلام خود روزہ رکھتے تھے ۔ اور اُن کے ماننے والے بھی روزہ رکھتے تھے ۔ حضرت موسیٰ علیہ السّلام جب کوہِ طور پر توریت لینے تشریف لے گئے تھے تو اُنھوں نے بھی چالیس دن روزے رکھے تھے ، اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بھی جنگل میں چالیس دن کے روزے رکھے تھے ۔

جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں۔ اور سارے شیطان قید کر دئیے جاتے ہیں۔ روزہ رکھنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ جب اس کو بھوک لگے گی تو دوسرے کی بُھوک کا خیال پیدا ہوگا کہ ایک دن بھوکا نہیں رہ سکتے تو یہ غریب جو روزانہ بھوکے رہتے ہیں اس کی کیا حالت ہوتی ہوگی ۔ اور اللہ کی دی ہوئی نعمتوں اور راحتوں پر شکر ادا کرنے کی توفیق پیدا ہو گی ۔

دوستوں دوسروں کی بھوک پیاس میں وہی شخص زیادہ کام آ سکتا ہے جس نے خود بھوک پیاس کی تکلیف اُٹھائی ہو ، اس حقیقت کی بناء پر ایک روزہ دار بھوکوں کو کھانا کھلانے پیاسوں کو پانی پلانے اور ضرورت والوں کی ضرورت پوری کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

ramzan ke roze ki fazilat in urdu | روزہ رکھنے کی فضیلت

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے، قیامت کے دن اس دروازہ سے روزہ دار کے سوا کوئی داخل نہ ہوگا ، پکارا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہیں ۔ یہ پکار سُن کر روزہ دار کھڑے ہونگے اور اس دروازہ سے جنت میں داخل ہو جائیں گے اس طرح روزہ کی اور بہت سی فضیلتیں ہیں ۔

ramzan mein roza na rakhne ki saza | روزہ نہ رکھنے کی وعید

دوستوں جس طرح روزہ رکھنے پر بہت سے فضائل ورد ہوئے ہیں اسی طرح روزہ نہ رکھنے پر بہت سی وعیدیں بھی سنائی گئی ہے لہذا اگر کوئی شخص اللہ کے اس فریضہ کا خیال نہ رکھے اور بغیر کسی وجہ کے روزہ نہ رکھے ، تو ایسے لوگوں کے لئے اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت ہی ناراضگی بتلائی ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ ” جو شخص کسی شرعی عذر کے بغیر رمضان کا روزہ نہ رکھے وہ اس کے بدلے میں چاہے تمام عمر روزے رکھے پھر بھی اسکا بدل نہیں ہو سکتا ۔

Ramadhan Calendar 2024

Leave a Comment