Baraf Ke Fayde Aur Nuksan In Urdu | برف کے حیرت انگیز فائدے اورنقصان

برف کے فائدے اور نقصان :

موسم گرما میں پیاس بجھانے کے لیے عام طور پر (Baraf) برف استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی تاثیر سرد خشک ہے۔ پیاس بجھانے کی بجائے بڑھاتی ہے اور معدے کو کمزور کرتی ہے۔البتہ گرمی کی زیادتی کے باعث بھوک نہ لگتی ہو تو کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے برف کا پانی پینے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ہیضے میں یا ویسے ہی بار بار پیاس لگتی ہو، یا قے آتی ہو تو برف کا ٹکڑا چوسنا مفید ہے۔

لیکن اس کے نقصانات کی فہرست فائدوں کے مقابلے میں بہت طویل ہے۔ یہ نہ صرف معدے کو کمزور کرتی ہے بلکہ دانتوں اور گلے کو خراب اور حرارت کم کرتی ہے۔دانتوں کو کمزور کرتی ہے اور ان کے جبڑوں کو کمزور کرکے پائیوریا کی بنیاد رکھتی ہے۔ نزلہ زکام کی تحریک کرتی ہے کھانسی بلغم ریح اور درد وغیرہ کے امراض میں سخت مضر ہے۔Side Effects Of Eating Ice

ملائی کی برف:

ملائی قلفی اگرچہ دودھ کی بنتی ہے لیکن بیچنے والے اکثر باسی دودھ یا کچی لسی سے تیار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیاری کے دوران میں چونکہ صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا اس لیے اس میں مختلف بیماریوں کے جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں، چنانچہ قلفی کھانے والے بچے اکثر ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔یہ بھی برف کی مانند قوت ہاضمہ کو کمزور کرتی ہے۔دانتوں اور گلے کو خراب کرتی ہے۔

Leave a Comment