:بیگن
یہ برصغیر کی مشہور اور پسندیدہ ترکاری ہے۔ یہ خوبصورت سیاہی مائل رنگت والی سبزی ہے۔ اس کی ایک قسم سفید رنگ میں بھی ہوتی ہے۔ اس کی بہت سی اقسام ہے۔ لمبا اور قد و قامت میں ایک دوسرے سے بڑا اور چھوٹا ہوتا ہے۔یہ بے حد منافع بخش سبزی ہے۔
سیاہ ہلکے ارغوانی رنگ کا بیگن بھی اکثر دیکھنے میں آتا ہے۔ یہ سال میں تین بار کاشت ہوتا ہے۔ اس لئے موسم گرما اور برسات کی سبزی کہلاتا ہے۔ماہ فروری اورماہ اکتوبر میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ماہ اپریل اور مئی میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔
:امراض معدہ کا علاج
بیگن بھوک لگاتا ہے معدہ میں گیس اور تبخیر ہوتواسے کھانے سے دست آنے لگتے ہیں جو بےحد فائدہ بخش عمل ہے۔
:بلغمی امراض کا علاج
بلغمی مزاج والوں کے لیے بیگن کا سالن بے حد مفید غذا ہے۔ کیونکہ بیگن بلغم کا دشمن ہے اسے کھانے سے بلغم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ بینگن کا سالن دل کے لیے اچھا ہے۔ دل کو تقویت دیتا ہے۔
:بواسیر کا علاج
یہ بواسیر کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس کا سرا گھس کر بواسیر کے مسوں پر ملنے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ یہ بواسیر کے مسے ختم کر دیتا ہے۔بیگن کے سرے اور چھلکے لے کر انہیں دھوپ میں خشک کر لے پھر انہیں کوئلوں پر ڈال کر بواسیر کے مسوں کو دھونی دیں۔ چن روز تک یہ عمل کریں۔ بواسیر کے مسے دور ہو جائیں گے اور انہیں آرام آجائے گا۔اس کے علاوہ بیگن کو جلا کر اس کو شہد میں حل کرکے بواسیر کے مسوں پر ملیں اس سے بھی بواسیر کو شفا ہوگی اور خشک ہو کر جھڑجائیں گے۔
:بلغم کا خاتمہ
اگر اسے گوشت کے ساتھ ملا کر پکایا جائے یا اسے کھانے کے بعد انار یا سرکہ استعمال کیا جائے تو اس کی خشکی اور گرمی اثرانداز نہیں ہوتی۔
:نفخ کا خاتمہ
بیگن ایک مفید ترکاری ہے۔ بلغم اور نفخ کے خاتمے کے لیے بیگن کے چھلکے کو اتار کر اس کا بھرتہ بنایا جاتا ہے اور اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھوک لگاتا ہے۔قبض ختم کرتا ہے۔ پیٹ میں ہوا بھرنے اور تبخیر معدہ کے لیے بیگن کی ترکاری مفید ہے مگر اس کا زیادہ استعمال منی کو ضائع کرتا ہے۔
پیاز کھانے کے فوائد جان کر آپ ہوجائیں گے حیران