12 ربيع الاول 2025 | 12 Rabi ul Awal 2025 date
پیارے اسلامی بھائیوں میں ہوں مولانا اسعد اور میرے ویب سائٹ دینی مکتب پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ دوستوں میں نے اس پوسٹ میں 12 ربيع الاول2025 کب ہے( 12 Rabi ul Awal 2025 date) کے بارے میں نیز ماہ ربیع الاول کی فضیلت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔لہذا آپ خود اس سے مستفید ہوں اور اپنے دوستوں میں بھی شیر کریں۔ جزاک اللہ خیرا
2025 میں پاکستان میں 12 ربیع الاول کب ہو گی؟
پیارے اسلامی بھائیوں پاکستان میں 12 ربیع الاول کس تاریخ کو ہو گی؟ (12 rabi ul awal 2025 date in pakistan)اس حوالے سے میں آپ کو بتا دوں کہ پاکستان میں یکم ربیع الاول 1447 ہجری، انگریزی کیلنڈر کے مطابق 26 اگست 2025 بروز منگل کوہے ۔ اس حساب سے 06/ستمبر 2025 بروز سنیچر کو بارہ ربیع الاول یعنی یوم میلاد النبی ( عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ) ہوگا۔
12 ربيع الاول 2025 | 12 Rabi ul Awal 2025 date
پیارے اسلامی بھائیوں میں آپ کو بتا دوں کہ 25/اگست 2025 بروز پیر کو ہندوستان میں ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آئے گا لہذا یکم ربیع الاول 1447ھ، انگریزی کیلنڈر کے حساب سے 26/ اگست 2025 بروز منگل کو ہوگی۔ اس حساب سے بارہ ربیع الاول (12 Rabi ul Awal 2025 date) یعنی یوم میلاد النبی ( عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 06/ ستمبر 2025 بروز سنیچر کو ہوگا۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کس سن عیسوی کو ہوئی؟
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت عیسوی کلینڈر کے مطابق 22 اپریل 571 عیسوی، یکم جیٹھ 628/ بکرمی پیر کے دن صبح صادق کے وقت ہوئی۔ )
ماه ربیع الاول عید میلاد النبی اور ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق سوال و جواب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کب پیدا ہوئے؟ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول پیر کے دن پیدا ہوئے۔ حضور کریم کی ولادت واقعہ الفیل کے کتنے روز بعد ہوئی؟ حضور کریم کی ولادت واقعہ الفیل کے پچاس دن بعد ہوئی۔ حضرت محمد کے والد کا نام کیا تھا؟ حضرت محمد کے والد کا نام عبد اللہ تھا؟ بارہ ربیع الاول کب ہے؟ بارہ ربیع الاول یعنی یوم میلاد النبی ( عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم) 28/ ستمبر 2023 بروز جمعرات کو ہے۔ 12 ربیع الاول کو کیا ہوا تھا؟ 12 ربیع الاول کو ہمارے آقا تاجدار مدینہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تھے۔ نبی کریم کی ولادت کب ہوئی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت 22 اپریل 571 عیسوی، پیر کے دن صبح صادق کے وقت ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت کیا تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابوالقاسم تھی۔ میلاد کا کیا مطلب ہے؟ میلاد کا مطلب ہے پیدا ہونے کا زمانہ، پیدائش کا وقت۔ ہم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کیوں مناتے ہیں؟ اسلام میں حضور اکرم صلى الله علیہ وسلم کا مقام انتہائی اونچا ہے، کوئی دوسرا وہاں تک رسائی نہیں حاصل کرسکتا، نیز حضور اکرم صلى الله عليه وسلم کی ولادت خوشی کا باعث ہے۔ مسلمانوں کے دلوں میں حضور صلى الله عليه وسلم کی پیدائش کی خوشی ہونا فطری اور طبعی بات ہے، اس لیے ہم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مناتے ہیں۔ عید میلاد النبی کی ابتداء کب ہوئی؟ چھ سو سال کا عرصہ اس امت پر اس طرح گزریں کہ عید میلاد النبی کا کہیں وجود نہیں تھا۔سب سے پہلے بادشاہ اربل نے شاہانہ انداز میں عید میلاد النبی کی ابتداء کی اور اس پر بہت مال خرچ کیا،پھر اس کی حرص و اتباع میں وزراء وامراء نے اپنے اپنے انتظام سے عید میلاد النبی کی مجالس منعقد کیں۔ |