پیاز فوائد سے بھرپور قدرت کا خزانہ
پیاز گٹھی دار جنگلی پودے کی صورت ہے، یہ موسم سرما کی پیداوار ہے، اس کی مانگ تمام سبزیوں سے زیادہ ہے، یہ سبزی دال اور ہر سالن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔
پیاز کی دو اقسام ہے۔نمبر ۱/سرخ،نمبر۲/ سفید،یہ کافی عرصے تک محفوظ رہتا ہے، اکتوبر سے نومبر تک اس کی کاشت کی جاتی ہے۔پیازمیں ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ یہ کھانوں سے زیادہ ادویات میں استعمال کی جاتی ہے
پیاز میں اس قدر مفید طبی فوائد موجود ہے کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں اور ماہرین طب و صحت کا دعوی ہے کہ کرہ ارض سے اگر تمام سبزیاں اور پودے ختم ہوجائیں اور ان کی جگہ صرف پیاز رہ جائے تو بھی انسان فائدے میں رہے گا۔پیاز خوراک کا بنیادی جزو ہونے کے ساتھ ساتھ بطور دوا اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے، ایک اندازے کے مطابق بچوں خواتین اور مردوں کے کم و بیش تین ہزار امراض ایسے ہیں جن میں پیاز کا استعمال مفید ہے۔
سالن اور سلاد کا لازمی جزو۔
پیاز دنیا بھر میں استعمال میں آنے والی ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر سالن، آملیٹ، کباب وغیرہ تیار نہیں ہوتے، سالن چاہے گوشت ہو یا سبزی، پیاز مسالحہ کا لازمی جزو ہے، اس کے استعمال سے نہ صرف سالن میں لذت بڑھ جاتی ہے بلکہ مصالھہ میں اضافہ، گاڑھا پن، پیاز ہی سے پیدا ہوتا ہے۔پیاز سالن کے علاوہ کچی بھی کھائی جاتی ہے، اس کا اچار بھی بنتا ہے، اور تقریبا ہر طرح کے سلاد میں سجائی جاتی ہے۔
اس کا مزاج گرم تر ہے، اور بعض محققین اسے گرم و خشک کہتے ہیں، پیاز کی رنگت سرخ اور سفید ہوتی ہے، اس کا ذائقہ پھیکا یا تیز ہوتا ہے،بیچ قدرے تلخ ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ کلونجی پیاز کا بیج ہے۔
نمونیا کا علاج
اگر نمونیا کی شکایت ہو تو آٹھ دس پیاز کوٹ لیں، گودا کرکے کسی قدر رائی ملالیں، آگ پر بھونیں، چند منٹ ہلاتے رہیں، پھر حسب ضرورت گرم گرم پوٹلی میں ڈال کر متاثرہ سینے کے حصے پر رکھیں، جب وہ ٹھنڈا ہو جائے تو ایسے ہی دوسری پوٹلی رکھیں، جب تک کچھ دیر ہی بات صحت نہ ہو جائے یہ عمل جاری رکھیں۔
پیاز سے دستوں کا علاج۔
سفید پیاز لیں اور اسے خشک کر لیں، اور اسے خوب کوٹ پیس کر سفوف بنا لیں اور رکھ لیں، آدھ پاؤ دہی میں چھ ماشے سفوف ملا کر دینے سے لاتعداد دست آنے بند ہو جائیں گے،اگر ایسا نہ ہو تو دوسری بار دیں،پیچس بھی ختم ہوجائے گی،خوراک میں صرف جاول دے۔
پیاز سے پتھری کا علاج
نصف چھٹانک پیاز کا رس صبح نہار منہ پلانے سے مثانہ گردہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہوجائے گی۔