نماز غوثیہ کا طریقہ اور اس کی برکتیں، اگر آپ جان لیں گے تو ضرور پڑھیں گے
پیارے اسلامی بھائیوں ! نماز غوثیہ کا طریقہ اور اس کی برکتیں اگر انسان کو معلوم ہو جائے تو ہر کوئی اسے کم از کم ایک بار ضرور پڑھے گا، تو آئیے سب سے پہلے ہم نماز غوثیہ کا طریقہ صحیح سے سمجھ لیں تاکہ صلاۃ الغوثیہ کے برکات سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
نماز غوثیہ کا طریقہ اور اس کی برکتیں
حضرت پیران پیر پیر دستگیر شیخ عبد القادرجیلانی رحمۃ اللہ واسعہ فرماتے ہیں : کہ جو شخص مجھ کو مصیبت و پریشانی میں پکارے تو اس کی وہ مصیبت اور پریشانی ختم ہوجائیگی اور جس تکلیف میں مجھے پکاریگا تو اس کی وہ تکلیف جاتی رہے گی۔ پھر فرمایا: جو شخص دو رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھے پھر سلام کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھے اور پھر مجھے یاد کرے اور عراق کی جانب گیارہ قدم چلے اور میرا نام لے کر اپنی حاجت و ضرورت کو مانگے تو اللہ کے حکم سے اس کی ضرورت ضرور پوری ہو گی۔ نماز غوثیہ کا طریقہ دعوت اسلامی کی سائٹ پر بھی جاکر پڑھ سکتے ہیں۔
خبر دار
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جن پر قرآن مجید نازل کیا گیا اور جنہیں روشن دین عطا فرمایا گیا۔ آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، جو ہر خیر کے کام میں آگے بڑھنے والے تھے۔ ان پر نہ جانے کتنی بار ربیع الاخر کے مہینے آئیں ہونگے لیکن ان میں سے کسی ایک صحابی نے بھی ایسی جعلی اور بناوٹی نمازیں ادا کیں اور نہ ہی بعد میں آنے والوں کو ان نمازوں کا حکم دیا۔
لہذا یہ سب نمازیں بناوٹی اور جعلی ہیں ان مخصوص نمازوں کا شریعت محمدی سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسی نمازیں پڑھنا دین میں نئی چیز کو ایجاد کرنا ہے۔