اسلامی مہینوں کے نام
قرآن مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے : "إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِيْ كِتٰبِ اللهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمْ"بے شک مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک کتاب اللہ میں بارہ مہینے ہے۔اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کے نزدیک سال کے مہینوں کی تعداد بارہ ہے ۔ اس میں کمی بیشی نہیں ہے۔
قمری سال شمسی سال سے بقدر دس دن 21/ گھنٹے 49/ منٹ چھوٹا ہوتا ہے کیونکہ اس ( اسلامی مہینوں کے نام )کے بارہ مہینوں میں سے چھ 29/ دن کے اور چھ 30/ دن کے آتے ہیں۔اس حساب سے قمری سال کے کل 354/ دن 8/ گھنٹے بنتے ہیں۔اس کی منظم ابتداء حضور پُرنُور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے دن سے ہوئی ہے ۔
اسلامی مہینوں کے نام اردو
وہ بارہ مہینے یہ ہیں : (ا )محرم (۲) صفر (۳) ربیع الاول (۴) ربیع الآخر ( ۵) جمادی الاولی ( ۶) جمادی الاخری (۷ ) رجب ( ۸) شعبان (۹)رمضان (۱۰) شوال (۱۱)۔ذوالقعدہ (۱۲) ذوالحجہ ۔
اسلامی مہینوں کے نام عربی میں
میرے اسلامی بھائیوں اگر آپ کو اسلامی مہینوں کے نام (ہجری مہینوں کے نام )زبانی یاد نہیں ہیں وہ نیچے لکھے ہوئے ( شمسی اور قمری مہینوں کے نام)ناموں کو صحیح تلفظ کے ساتھ یاد کرنے کی کوشش کریں اور اپنے بچوں کو بھی یاد کرائیں،لہذا ہم نے آپ کی آسانی کے لیے اعراب ( زبر زیر پیش )لگا دیے ہیں، نیز اس کو لکھنے میں بہترین عربی خط( Arabic Font) کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور سمجھنے میں مزید آسانی ہو سکے۔
Islami Mahino Ke Naam 2022
مُحَرّمُ الْحَرامْ | Muharram |
صَفَرُ الْمُظَفَّرْ | Safar |
رَبِیْعُ الْاَوَّلْ | Rabi ul Awwal |
رَبِیْعُ الثَّانِیْ | Rabi ul akhir |
جَمَادِی الْاَوّلْ | jamadil awwal |
جَمَادِی الْآخِرْ | Jamadil Akhir |
رَجَبُ الْمُرَجَّبْ | Rajab |
شَعْبَانُ الْمُعَظَّمْ | Shaban |
رَمَضَانُ الْمُبَارَکْ | Ramazan |
شَوَّالُ الْمُکَرَّمْ | shawwal |
ذِی الْقَعْدَہْ | Zilqada |
ذِی الْحِجَّہْ | Zilhijjah |
دیسی مہینے کا کلینڈر 2022
بکرمی کیلنڈر کا یہ انداز بھی ایک پہلو سے شمسی سال ہی کا ہے،برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، اس کو پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔
یہ سال بھی 365/ دن کا ہوتا ہے ۔ یکم بیسا کھ سے اس کی ابتداء ہوتی ہے ۔ فصلوں کی ہوائی اور کٹائی کا دار و مدار اس حساب پر ہے ۔ اس کیلنڈر کا بانی بکر م اجیت نامی ہند وراجہ ہے۔ اس وجہ سے یہ کیلنڈر بکر می نام سے مشہور ہو گیا ہے ۔
دیسی تاریخ:بکر می سال میں ایک مہینہ 23/ دن کا پانچ مہینے 31/ دن کے ، چار مہینے 30/ دن والے اور دو مہینے 29/ دن والے ہیں ۔ پس پورا سال 365 دن سے مرکب ہوا۔
دیسی مہینوں کے نام 2022
وہ بارہ مہینے یہ ہیں:بیساکھ۔ جیٹھ۔ ہاڑ۔ ساون۔ بھادو۔ اسوج۔ کاتک۔ مگھر ۔پوہ۔ ماگھ۔ پھاگن۔ چیت۔
نوٹ: یاد رہے کہ یکم بیساکھ ہمیشہ ۱۳/ اپریل کو ہوتی ہے۔
(1) پہلا مہینہ بیساکھ ہے، یہ ۳۱ /دنوں کا ہوتا ہے۔
(2)دوسرا مہینہ جیٹھ کا ہے،یہ بھی ۳۱/ دنوں پر مشتمل ہے۔
(3)تیسرا مہینہ ہاڑ ہے۔ یہ ۳۲/ دنوں کا ہوتا ہے۔
(4)چوتھا مہینہ ساون ہے، اس کے ۳۱/ دن ہوتے ہیں۔
(5)پانچواں مہینہ بھادو کا ہے،اس کے بھی ۳۱ /دن ہوتے ہیں۔
(6)چھٹا مہینہ اسوج ہے، یہ بھی ۳۱ /دنوں پر مشتمل ہے۔
(7)ساتواں کاتک کا مہینہ ہے۔ جس میں ۳۰/ دن ہوتے ہیں۔
(8)آٹھواں مہینہ مگھر ہے، جو ۳۰/ دنوں پر مشتملہے۔
(9)نوا مہینہ پوہ کا ہے، اس میں ۲۹/ دن ہوتے ہیں۔
(10)دسواں مہینہ ماگھ ہے، اس میں بھی ۲۹/ دن ہوتے ہیں،
(11)گیارہواں مہینہ پھاگن کا ہے، ی ۲۹ /دنوں کا ہوتا ہے۔
(12)بارہواں مہینہ چیت ہے۔ اس میں بھی ۲۹/ دن ہوتے ہیں۔