کیا آپ کو ورزش کرنے کا صحیح وقت معلوم ہے؟

کیا آپ کو ورزش کرنے کا صحیح وقت معلوم ہے؟

کیا آپ کو ورزش کرنے کا صحیح وقت معلوم ہے؟:پیارے دوستوں میں ہوں محمد اسعد، اس پوسٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ورزش سےپہلے اور ورزش کے دوران کن چیزوں کے پینے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

جسم کو صحیح شکل میں لانے کی تیاری۔

 کسی روز آپ کو اچانک پتہ چلے گا کہ زندگی آپ کے تابع نہیں رہی۔ آپ پر پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریاں غالب آ گئی ہیں۔شیو یا میک اپ کرتے ہوئے محسوس ہوگا کہ آپ کے کندھےجو کبھی مضبوط اور گوشت سے پُرتھے اب پتلے ہوکر لٹک گئے ہیں۔ آپ کے جسم کی ہر چیز سُکڑ گئی ہے۔ یا آپ کا کوئی عزیز ترین دوست آنافانا دل کا دورہ پڑنے سےمرگیا ہے۔یا آپ کو کوئی چڑھائی چڑھنی پڑگئی، یا بچوں کے ساتھ ہلہ گلل میں شریک ہو گئے، یا کوئی کیچ پکڑ نا پڑا

یا ٹینس کھیلنی پڑی تو چند منٹوں میں ہی آپ کا سانس پھول گیا۔ ان میں سے کوئی ایک بات یا ساری وقوع پذیر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کو فٹنس کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کرنا پڑیگا۔ اور کچھ نہیں تو سیڑھیوں کا استعمال شروع کرنے کے ہی نتائج حوصلہ افزا ہوں گے۔ورزش کے ایک ماہر استاذ کا کہنا ہے کہ کافی دیر ہوئی میں نے تین یونیورسٹیوں آئیووا،ہاروڈ، اور جنوبی کیلیفورنیا میں فٹنس پروگرام دیے۔

ایک ماہ بعد ایک پروفیسر صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ انہیں جسمانی ورزشوں سے نفرت تھی تاہم انہوں نے میرے پروگرام سے ہٹ کر ایک کام یہ کیا تھا کہ لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال۔

جس نے ان کی دنیا ہی بدل کر رکھ دی میں نے ان کی ظاہری حالت دیکھ کر اندازہ لگایا کہ وہ ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں۔ مجھے جو کچھ بھی ورزش، دل، پٹھٹو، اور خون کے بارے میں علم تھا اس کی روشنی میں مجھے سمجھ نہ آئی کہ یہ چھوٹا سا کام کر کے انہیں فائدہ کیسے ہوگیا؟ چند ہی دنوں میں کچھ اور لوگوں نے بھی یہی ورزش اپنائیں تو ایسے ہی مثبت نتائج نکلے۔

یہ سب کچھ ان تصورات کے برخلاف تھا جو کچھ مجھے اس وقت تک پڑھائے گئے تھے، اور جن کا مرکزی نقطہ یہ تھا کہ فٹنس کے لیے سخت ورزش کرنی چاہیے۔ لیکن یہاں تو بہت سے لوگ ایک ہلکی سی تبدیلی سے اتنا فائدہ اٹھا رہے تھے۔ جب میں نے ان سے بات چیت کی تو پتہ چلا کہ اس تبدیلی نے ان سے کی گندی عادتیں چھڑوا دی تھی۔الابلا کھانے سے گریز کرنے لگے،بہتر سونے لگے، اور شراب نوشی میں بھی اعتدال آ گیا۔دیکھیں ایک ذرا سی مثبت تبدیلی نے ان کے نظریات کو کیسے بدل ڈالا۔

اگر آپ بھی ورزش میں وقت کی سرمایہ کاری کریں۔ تو یہ آپ کو بہت ساری صحت مند سرگرمیوں کا شعور اور ادراک بخشے گی اور اس طرح آپ کی سرمایہ کاری ضائع نہیں جائے گی۔

ورزش کس وقت کی جائے۔

آپ جس وقت چاہے کر سکتے ہیں۔وقت کی کوئی پابندی نہیں۔ جو وقت بھی آپ کو مناسب محسوس ہو وہی صحیح ہے۔ صبح بیدار ہوتے ہی یا کسی بھی کھانے سے پہلے یا بعد کر سکتے ہیں۔

اگر ساتھ ساتھ آپ وزن کم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں تو ورزش کا بہترین وقت دوپہر کے کھانے سے پہلے کا ہے۔ تاکہ آپ کو بھوک کم لگے اگر ورزش کے بعد کھانے کی طلب نہ ہو تو وہ کھانا کھائے بغیر ہی گزارا کر لیں تو بہتر ہے۔

بعض لوگ دن بھر کی ذہنی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے رات کو سونے بیشتر ورزش کو ترجیح دیتے ہیں۔ دراصل یہی وقت سب سے موزوں ہے اور میں بھی اسی وقت ورزش کرنا پسند کرتا ہوں۔ بلکہ میں نے محسوس کیا ہے کہ ورزش کے بعد نہانا بڑا فرحت بخش ہوتا ہے اور اس سے نیند بھی خوب آتی ہے۔اور جہاں تک ناغے کا تعلق ہے آپ ہفتے میں ایک دن چھوڑ کر ہر تیسرے دن ورزش کرسکتے ہیں اتوار کو ویسے ہی ناغہ رکھ لیں۔

علی الصبح یا رات کو سونے سے قبل ورزش کا یہ فائدہ ہے کہ آپ اسے گھر پر اور صرف زیرجامہ میں ہی کر سکتے ہیں۔اور ایک بات پھر آپ کو یاد دلادوں کہ ورزش کے دوران لباس ہلکا پھلکا پہنیں۔ موٹے لباس سے گریز کرے کیونکہ خواہ مخواہ فالتو پسینہ لانے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ مرد حضرات کے لئے ٹیکر یا زیر جامہ ٹھیک ہے، خواتین شلوار، ٹراوزر، یا پینٹ پہن سکتی ہیں۔ لیکن انگیا ضرور پہنیں خاص طور پر جن کا سینہ بھاری ہو۔

ورزش کے بارے میں اپنے خیالت کو بدلدیجیے ورنہ

Leave a Comment