چھ کلمے اردو ترجمہ کے ساتھ – One to Six Kalma in Urdu

چھ کلمے اردو ترجمہ کے ساتھ – One to Six Kalma in Urdu

پہلا کلمہ

کلمہ طیبہ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰه۔

ترجمہ: اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔

دوسرا کلمہ

کلمہ شہادت : اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہ وَرَسُوْلُہ۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔

تیسرا کلمہ

کلمہ تمجید : سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔

ترجمہ : پاک ہے اللہ تعالٰی، تمام تعریف اللہ جل شانہ کے لیے ہے، اس کے سوا کوئی معبود (بر حق) نہیں ہے، اللہ تعالٰی سب سے بڑا ہے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو بلند اور عظمت والا ہے۔

چوتھا کلمہ

کلمہ توحید : لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِ وَيُمِيْتُ بِيَدِهِ الْخَيْر، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىیئِِ قَدِيْرٌ۔

ترجمہ : اللہ تعالٰی کے سوا کوئی معبود (بر حق) نہیں، وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے، اور اسی کے لئے تمام تعریف ہے، وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اس کے ہاتھ میں بھلائی ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

پانچواں کلمہ

کلمہ استغفار:  اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ أَذْنَبْتُهُ عَمَدًا أَوْ خَطَأَ سِرًّا أَوْ عَلَانِيَةً وَآتُوْبُ إِلَيْهِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِيْ أَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِيْ لَا أَعْلَمُ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ وَسَتَّارُ الْعُيُوْبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوبِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔

میں اللہ سےمعافی مانگتا ہوں جو میرا پروردگار ہے ہر گناہ سے جو میں نے کیا، جان بوجھ کر یا بھول کر، چھپ کر ، کھلم کھلا اور میں اس کی طرف تو بہ کرتا ہوں اس گناہ سے جسے میں جانتا ہوں اور اس گناہ سے بھی جو میں نہیں جانتا، یقینا تو ہی ہر غیب کو خوب جاننے والا ہے اور تو ہی عیبوں کو چھپانے والا اور گناہوں کو بخشنے والا ہے اور گناہ سے باز رہنے اور نیکی کی قوت اللہ پاک ہی کی طرف سے ہے جو بلندی والا عظمت والا ہے۔

چھٹا کلمہ

کلمہ رد کفر: اللَّهُمُ اِنِّىّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ شَیْئاً وَّ أَنَا أَعْلَمُ بِهِ وَاَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ بِهِ تُبْتُ عَنْهُ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْكُفْرِ وَ الشِّرْكِ وَالْمَعَاصِيْ كُلِّهَا أَسْلَمْتُ وَآمَنْتُ وَاَقُوْلُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰهِ۔

ترجمہ : اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ تیرے ساتھ کسی چیز کو جان بوجھ کر تیرا شریک بناؤں، اور میں تجھ سے اس گناہ کی معافی چاہتا ہوں جس کا مجھے علم نہیں ہے، تو بہ کی میں نے اور بیزار ہوا میں کفر اور شرک سے اور تمام گناہوں سے، کہتا ہوں میں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔

Leave a Comment