چقندر کھانے کےفائدے |Chukandar Khane Ke Fayde In Urdu

:چقندرکاتعارف

یہ دراصل پودے کی جڑ ہوتی ہے، اس میں حیاتین الف اور ب کے علاوہ فولاد اور قدرتی شکر وافر مقدار میں پائی جاتی ہے، یہ سبزی جگر کے لئے بے حد مفید ہے، حاملہ خواتین کے لیے اس کا استعمال خصوصاّ مفید ہے، چقندر شلجم کی مانند مشہور ترکاری ہے، قدرے شیریں اور مزاج گرم تر درجہ اول بتایا جاتا ہے، اسے فارسی میں چقندر، عربی میں سلق سندھی میں سورن،اور انگریزی میں بیٹ روٹ کہتے ہیں۔

(Beet Root)

اکثر لوگ چقندر کو دوسری سبزیوں کے ساتھ پکانا تو درکنار کبھی کبھار بھی استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں، حالانکہ یہ ترکاری ایک مفید غذا بھی ہے، اور بہت سے امراض میں فائدہ دینے کے ساتھ ساتھ صحت مند خون کے اضافہ کا بھی سبب ہوتی ہے،عام طور پر بطور سلاد زیادہ کھایا جاتا ہے، لیکن بعض لوگ اسے پکا کر کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں، اس کے گودے کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔چقندر  کی بعض قسمیں انتہائی سرخ جبکہ کچھ اقسام کم سرخ ہوتی ہیں۔

چقندر کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اس لئے ذیابطیس کے مریضوں کو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے،یہ شکر تیار کرنے کے کام بھی لایا جاتا ہے، اس میں وٹامنز بی کے علاوہ کیلشیم، فاسفورس اور آئرن پایا جاتا ہے، اسے کھانے سے جسم کو طاقت ملتی ہے، ہاضمے میں مدد دیتا ہے، اور جگر کی کارکردگی درست کرتا ہے، متلی کے لیے بھی مفید ہے، سر درد کی صورت میں چقندر کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔

:بالوں کو لمبا اور نرم کرنا

بیرونی استعمال میں چقندر ابال کر اس کا پانی سر کی خشکی دور کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے،اس سے بال لمبے اور نرم ہو جاتے ہیں۔

:سرکی خشکی

اس کے علاوہ چقندر کے پتوں کو مہندی کے پتوں کے ہمراہ پیس کر سر پر لیپ کرنے سے بھی بالوں کو نئی طاقت ملتی ہے اور سر کی خشکی جاتی رہتی ہے، بعض حکماء اس کی چند اہم خوبیاں بیان کی ہیں۔

:مفرح دماغ

اس کا استعمال دماغ کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے،یہ دماغ کی تکان کو دور کرکے اسے تروتازہ کر دیتا ہے۔

:ورم اور ریاح کا علاج

ورم اور ریاح کو تحلیل کرنے کی قدرتی صلاحیت اس میں وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے، اس کے لیے اس کا رس پینا مفید ہے۔

:خون اور دودھ کی کمی کا علاج

نہ صرف انسانی خون میں خاطر خواہ اضافہ کرتا ہے بلکہ وہ عورتیں جو بچوں کو دودھ پلا رہی ہوں لیکن ان کا دودھ بچے کیلئے پورا نہ پڑتا ہو چقندر استعمال کریں ان کے دودھ میں اضافہ ہوگا، تاہم درد قولنج اور معدے کے مریضوں کے لیے مضر اثرات رکھتا ہے بلکہ کمزور معدے کے افراد کو کھانے کے بعد اپھارہ کی شکایت ہو سکتی ہے، اور پیٹ پھولتا ہوا محسوس ہو سکتا ہے، تاہم ہر چیز کی طرح اس کا حد سے زیادہ استعمال مضر ثابت ہو سکتا ہے۔

:انیمیاکاعلاج

چقندر سے خون کی پیدائش میں اضافہ ہوتا ہے، اگر چقندر اور ٹماٹر کا جوس استعمال کیا جائے یا ان کا سوپ تیار کرلیا جائے تو یہ دبلے پتلے حضرات کے لیے یا جن کا وزن کم ہو یا پھر ان میں خون کی کمی کی شکایت ہو تو یہ ان تمام شکایات کا ازالہ کر دیتا ہے۔ایسے ننھے منے بچے جن کے جسم میں خون کی شدید کمی ہو انہیں اس سبزی کا جوس یا رس پلائیں، انشاءاللہ چند ماہ میں خون کی کمی کی شکایت ختم ہوجائے گی، یہ سبزی ہر عمر کے بچوں اور خواتین و حضرات کے لیے مفید ہے۔

:درد گردہ اور گنٹھیا

درد گردہ اور گنٹھیا میں آرام پہنچاتا ہے، اعصاب کو قوت دیتا ہے اور جسم کو طاقتور بناتا ہے، قبض کشا ہے، جسم کے عام لاغری کو ختم کرنے میں اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔

:پتھری کا اخراج

چقندر پانی میں اس طرح ابالیں کہ اس کا پانی گاڑھا گاڑھا نکل آئے، ہر روز تین چار بار تین چھٹانک پانی مریض کو پلائیں، انشاءاللہ پتھری ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہوجائے گی۔

خشک و ہرے دھنیے کے فوائد

Leave a Comment