ٹینڈے کےحیران کن فوائد | Tinda Khane Ke Fayde In Urdu

صحت کے لئے انتہائی مفید سبزی ہے ٹینڈا:

ٹینڈا ایک مشہور عام سبزی ہے، اسے ہر مزاج اور ہر طبقہ کے لوگ کھانا پسند کرتے ہیں، اس لیے اسے دلپسند سبزی بھی کہا جاتا ہے، یہ سبز اور سفید دو رنگوں میں ہوتا ہے۔یہ گرم خطوں کی سبزی ہے جو گرم و خشک آب و ہوا میں پیدا ہوتی ہے، اس کی فصلیں ہاڑھ ساون کی الگ الگ ہوتی ہے، ہاڑھ فصل فروری سے اپریل اور ساون کی فصل جون یا جولائی میں بوئی جاتی ہے، اپریل اور ستمبر میں بھی اسے کاشت کیا جاتا ہے۔

:مقوی دل وجگر،دافع درد قولنج

یہ لذیذ اور پسندیدہ سبزیوں میں شمار کی جاتی ہے، اس کا مزاج سرد تر ہے، اس کا سالن زیادہ تر لذیذ اور عمدہ ہوا کرتا ہے، جگر دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔گوشت کے ساتھ پکانے سے ہر چند سالن مزیدار بن جاتا ہے مگر طبی فوائد کے لحاظ سے یہ دیر ہضم ہو جاتا ہے۔درد قولنج والوں اور رطوبت معدہ والوں کے لیے یہ مضر صحت ہے، ٹنڈے کے بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے، یہ تیل سر کو سرد رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔

:نیند اور دافع درد سر

ٹینڈا نیند لاتا ہے، سر کے درد کے لئے ٹینڈے بے حد کار آمد سبزی ہے، یہ ہاتھ، پاؤں اور پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے، گرمی کے بخار میں یہ اکسیر ہے۔ 

:بلڈ پریشر اور بلغم کی دوا

یہ دیر ہضم سبزی ہے، مگر مصالحہ جات کے استعمال کی وجہ سے یہ دیر ہضم نہیں رہتا بلکہ زود ہضم ہو جاتا ہے، بلڈ پریشر اور بلغم کے لیے بہترین دوا کی حیثیت رکھتا ہے، یہ کدو کے خاندان میں سے ہے۔

چقندر کھانے کے یہ فائدے جان کر ہوجائیں گے حیران

Leave a Comment