فرسٹ ایڈ کیاہے-مکمل معلومات|First Aid In Urdu

فرسٹ ایڈ کی ضرورت و اہمیت:

فرسٹ ایڈ سے مراد متعدد زخمی یامریض کی ابتدائی امداد ہے۔ فرسٹ ایڈ      (First Aid) انتہائی اہمیت کے حامل ہوتی ہے۔ یہی مدد موت اور زندگی کے درمیان فرق پیدا کرتی ہے۔ عام طور پر لوگوں کو جس قسم کے ایمرجنسی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان میں دل کی تکلیف، بلندفشار، فالج کا حملہ، گھریلو یا ٹریفک حادثہ زیادہ عام ہے۔

مرض کی علامات اور دوائی:

بعض اوقات معمولی جانوروں کے کاٹنے سے انتہائی زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ موسم گرما میں اکثر بھڑیں، مچھر اور کیڑے وغیرہ کاٹ لیتے ہیں۔ ان کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے (NATRUM MUR 6x) کوداخلی اور خارجی طور پر استعمال کیا جائے۔

▪اگر ڈنگ لگنے سے چبھن اور کھجلی وغیرہ ہو تو   ( APIS MELLIFICA 30)کے ۹ قطرے ایک گھونٹ پانی میں ہر ایک گھنٹے کے بعد دیں۔

▪اگر کوئی شخص پانی میں ڈوبتا ہوا بے ہوشی کی حالت میں بچا لیا جائے تو سب سے پہلے زمین پر پیٹ کے بل گدھیلا یا کپڑا بچھا کر لٹائیں اور شانوں سے پکڑ کر دبائیں تاکہ جسم میں جانے والا پانی نکل جائے، اس کے بعد دل کے فعل کو برقرار رکھنے کے لئے(CRATAEGUS OXY) کے 5 قطرے ▪ایک گھونٹ پانی میں دیں۔ ۱۵ منٹ کے بعد ایک دو قطرے(ARSENICUM ALBUM 30)کے ایک گھونٹ پانی میں دیں۔ ہر ۱۵ منٹ کے بعد یہ ادویات دہراتے جائیں۔ یہاں تک کہ مریض کو ہوش آجائے۔ اس کے بعد گرم دودھ یا چائے کا ایک کپ پلا دیں۔ صحت ہونے تک ادویات جاری رکھیں۔

▪اگر چوٹ لگے لیکن کسی جگہ سے خون نہ نکلا ہو تو تو(ARNICA EXTERNAL TINCTURE) متاثرہ جگہ پر لگائیں اور(ARNICA 30)کے ۹ قطرے ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھونٹ پانی میں دیں۔

▪اگر چوٹ لگنے سے خون نکل آئے تو(CALENDULA EXTERNAL TINCTURE)کو زخم پر لگائیں۔ شدید ضرب کی صورت میں(ARNICA 200) کی ایک خوراک دی

▪اگر دروازہ یا کھڑی کی بند کرتے وقت ہاتھ یا انگلی دب گئی ہو تو(HYPERICUM) متاثرہ جگہ پر لگائیں اور (HYPERICUM 30) دن میں تین بار ۹ قطرے ایک گھونٹ پانی میں پلائیں۔

▪اگر ہڈی ٹوٹ جائے تو (CALCAREA PHOS 6x) دن میں ۳ بار ۳ گولی چوسیں۔

▪اگر زخم میں پیپ پڑنا شروع ہو جائے اور زرد پیپ نکلے تو(SILICEA 6x) کی ۳ گولی صبح دو پہر شام چوسیں۔

▪اگر زخم سے غلیظ اور گندا مواد کثرت سے خارج ہو تو (KALI PHOS 6x)صبح، دوپہر، شام ۳ گولی چوسیں۔

▪اگر زخم کا گوشت خراب ہو جائے، اور خون جم جائے تو (KALI MUR 6x) ۳ گولی دن میں ۳ بار چوسیں۔

▪اگرجوڑوں میں درد جو حرکت سے بڑھتے ہوں، آرام سے کم ہو تو(BRYONIA) کی مالش کریں۔

▪اگرجوڑوں کے درد جو آرام کرنے سے بڑھتے ہوں، حرکت سے آرام ہو تو (RHUS TOX) کی مالش کریں۔

▪اگرسردی لگ جانے سے بیماری بڑھ جائے، قوت حیات تیزی سے ختم ہو رہی ہو، چہرہ اور بدن پر زردی ہو تو (ARSENICUM ALBUM 30) کے ۹ قطرے صبح، دوپہر، شام ایک گھونٹ پانی میں دیں۔

▪اگربھول، وعدہ کرکے بھول جائے، اعصابی و دماغی کمزوریان ہو تو (KALI PHOS 6x) دن میں ۴ بار ۳ گولی چوسیں۔

▪اگرآلۂ تناسل مرجھایا ہوا،چھوٹا،قوت کمزور ہو تو (LYCOPODIUM 30) دن میں ۳ بار ۹ قطرے ایک گھونٹ پانی میں لیں۔

▪اگرگنج جوانی میں،کنگھی کرنے سے بال گر رہے ہوں اور درد کریں تو (SILICEA 6x) دن میں ۳ بار ۳ گولی چوسیں اور(ARNICA EXTERNAL TINCTURE) ایک حصہ ،سرسوں کاتیل دو حصہ ملا کر مالش کریں۔

▪اگرقبض پرانی ہو تو (SULPHUR 30) نہارمنہ،پھر دو گھنٹے کے بعد (NUX VOMICA 30) ۹قطرے ایک گھونٹ پانی میں باری باری دیں۔ بواسیر کے لئے بھی یہی دیں۔

Leave a Comment