طلبائے مدارس کے لیے حل شدہ سروے پیپر | Madrasa Survey

طلبائے مدارس کے لیے حل شدہ سروے پیپر

طلباء اس مضمون کو ضرور پڑھیں اور اپنے دوستوں میں ضرور شیر کریں ،ان شاء اللہ اسے انتہائی مفید پائیں گے اور  اہل مدارس اپنے صوبہ کے اعتبار سے  طلبہ کو یاد کرائیں۔

جب سے پرائیویٹ مدارس کے سروے کی بات چلی ہے، مختلف نیوز چینلز مدارس میں جاکر بچوں سے ان کی تعلیم، مدرسے میں ان کے رہن سہن اور جنرل قسم کے سوالات کر رھے ھیں، دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ کچھ مدارس میں عام معلومات کی  کمیاں ہیں ، حالانکہ یہ کمیاں صرف ہمارے مدارس میں ھی نہیں ھیں، منظور شدہ سرکاری اسکولوں میں بھی یہ کمیاں موجود ھیں، جب کہ وہاں پر اس کے لئے کتابیں اور ٹیچرز بھی رکھے گئے ھیں، خیر ہمیں اپنے گھر اور اپنے بچوں کے بارے میں سوچنا ھے. 

میں یہاں پر کچھ ایسی معلومات شئر کر رہا ھوں جو ھمارے بچوں کے لیے ان شاء اللہ بڑی اہم اور مفید ثابت ھوں گی جو سوال و جواب کی شکل میں مرتب کئے گئے ھیں اور کم و بیش اسی طرح کے سوالات میڈیا کی طرف سے  بچوں سے کئے بھی جا رھے ھیں، اس مضموں میں جو سوالات و جوابات دیئے گئے ہیں وہ صرف موجودہ سروے میں ھی کام نہیں آئیں گے بلکہ بعد کے تعلیمی سفر میں بھی بہت کام آئیں گے، ان سوالوں کے جوابات تلاش کرنے اور ترتیب دینے میں اچھا خاصا وقت صرف کیا گیا ھے، اس لئے مدرسین سے درخواست ھے کہ بچوں کو یہ جوابات ضرور یاد کرائیں. ان شاء اللہ یہ جوابات سروے وغیرہ میں انتہائی اہم اور مفید ثابت ھوں گے. 

نوٹ:

ان سوالوں کے جوابات چھوڑ دیئے گئے ہیں جن کے جوابات ہر ایک ادارے اور ہر علاقے کے لئے الگ الگ  ھیں، اسے مدرسین اپنے ادارے اور اپنے علاقے کو سامنے رکھتے ھوئے اپنے بچوں کو خود لکھا دیں . اس سوالنامہ میں اردو کے ساتھ ہندی کے الفاظ بکثرت استعمال کئے گئے ھیں تاکہ بچوں کو میڈیا اور مختلف سروے کرنے والوں کو جواب دینے اور پھر انہیں سمجھنے میں آسانی ہو۔

آئیے سوال و جواب پڑھتے ھیں۔

1- اپنے ضلع / جنپد کا نام بتائیں

جواب ۔۔۔۔۔ (اپنے  ضلع / جنپد کا نام یاد کرائیں ) 

2- اپنے پردیش کا نام بتائیں ؟ 

جواب : ھمارے پردیش کا نام اترپردیش / یوپی ہے۔

3 – پردیش کے مکھیہ منتری کا نام بتائیں؟ 

جواب : ھمارے پردیش کے مکھیہ منتری کا نام شری ادتیہ ناتھ یوگی ہے۔

4 – پردیش کے شکچھا منتری کا نام بتائیں ؟ 

جواب :  پردیش کے شکچھا منتری کا نام ستیش چندر دِویدی  ( श्री सतीश चंद्र द्विवेदी) ہے۔

 5 – بھارت کے پردھان منتری کا نام بتائیں ؟ 

جواب :  بھارت کے پردھان منتری کا نام شری نریندر دامودر داس مودی ( श्री नरेन्द्र दामोदरदास मोदी) ہے۔

6 – بھارت کے وزیر تعلیم / شکچھا منتری کا نام بتائیں؟ 

جواب : بھارت کے شکچھا منتری کا نام شری دھرمیندر پردھان  ( श्री धर्मेंद्र प्रधान) ہے۔

7 – بھارت کے وزیر داخلہ / گرہ منتری کا نام بتائیں ؟ 

جواب :  بھارت کے گرہ منتری کا نام امیت شاہ ھے۔

بھارت کے ڈیفینس منسٹر / رکچھا منتری کا نام بتائیں؟ 

بھارت کے رکچھا منتری کا نام راج ناتھ سنگھ ھے۔

8 – اپنے مدرسے کا نام بتائیں 

جواب ۔۔۔۔۔

 9 – مدرسہ کا کیا مطلب / ارتھ ھوتا ھے؟

جواب : سیکھنے اور پڑھنے کی جگہ / اسکول 

10 – اپنے مدرسے کے ناظم /پربندھک کا نام بتائیں

جواب ۔۔۔۔۔

11 – اپنے مدرسے کے صدر مدرس ( प्रधानाध्यापक) کا نام بتائیں

جواب ۔۔۔۔۔

12 – انگریزی الفابیٹ سنائیں ؟ 

جواب : A سے  Z  تک یاد کرائیں 

13 – ھندی کے حروف تہجی / اکچھر سنائیں 

جواب  : ( अسے  ज्ञ )  تک یاد کرائیں) 

14 – بھارت کا راشٹر گان کیا ھے، پورا سنائیں 

جواب 🙁  जन गण मन) پورا یاد کرائیں۔

16 – بھارت کا جھنڈا کس طرح  کا ھے ؟

 جواب :   🇮🇳  اوپری حصہ کیسریا بیچ میں سفید اور نیچے ہرا ھے۔

17 – بھارت کے پہلے وزیر اعظم کا نام بتائیں؟ 

جواب : پنڈت جواہر لعل نہرو 

18 – بھارت کے موجودہ راشٹر پتی کا نام بتائیں ؟ 

جواب  : شریمتی ڈروپڈی مُر مُو ( Droupadi Murmu)

19 – بھارت کے سب سے پہلے راشٹر پتی کا نام بتائیں؟ 

جواب :  شری راجندر پرساد 

20 – بھارت کے پہلے شکچھا منتری کا نام بتائیں ؟

جواب : مولانا ابو الکلام آزاد 

21 – انگریزی میں دنوں کے نام بتائیں؟ 

جواب : Sunday  سے  Saturday تک صحیح تلفظ کے ساتھ زبانی یاد کرائیں۔

22 –  انگریزی مہینوں کے نام بتائیں

جواب :  جنوری سے دسمبر تک یاد کرائیں. 

23 – اپنے  اور مدرسہ کے پوسٹ آفس / ڈاک خانہ کا نام بتائیں؟ 

جواب ۔۔۔۔۔

24 – اپنے تھانے کا نام بتائیں؟ 

جواب ۔۔۔۔۔

25 – – اپنی تحصیل کا نام بتائیں ؟ 

جواب ۔۔۔۔۔

26 – اپنے ضلعے کے ڈی ایم کا نام بتائیں؟

 جواب۔۔۔۔۔

27 – اپنے گاؤں کے پردھان کا نام بتائیں 

جواب ۔۔۔۔۔

 28 – اپنے علاقے / چھیتر کے ایم ایل اے کا نام بتائیں 

جواب ۔۔۔۔۔

29 – اپنے علاقے / چھیتر کے ایم پی کا نام بتائیں؟

جواب ۔۔۔۔۔

30 – بھارت میں کل کتنے صوبے / راجیہ ھیں؟ 

جواب : بھارت میں کل 28 راجیہ اور 8 کیندر شاست پردیش ھیں۔

31 – یوپی میں کل کتنے ضلعے / جنپد ھیں؟

جواب : یوپی میں کل 75 ضلعے / جنپد ھیں۔

32 – بھارت کی سرحد / سیما پر موجود دیشوں کے نام بتائیں ؟

جواب  : نیپال، چین،  پاکستان، افغانستان ، بنگلہ دیش، بھوٹان اور میانمار 

33 – بھارت انگریزوں سے کب آزاد ھوا ؟

جواب  :  بھارت   15 اگست 1947 میں انگریزوں سے آزاد ھوا، اسی لئے ھم بھارتی 15 اگست کو بڑی خوشیاں مناتے ہیں اور اپنے بھارت کا جھنڈا پھیراتے ھیں۔

34 – بھارت کا قانون / سمویدھان کب پاس اور لاگو ھوا ؟ 

جواب : 26 جنوری 1950 کو، اسی لئے ھم 26 جنوری کو یوم جمہوریہ ( गणतंत्र दिवस) کے طور پر مناتے ھیں۔

35 : بھارت کا قانون ( संविधान) کس نے تیار کیا ؟ 

جواب : ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور ان کے ساتھ 7 لوگوں کی ٹیم نے ۔

36 – بھارت کے فارن منسٹر / ودیش منتری کا نام بتائیں؟ 

جواب : ایس جے شنکر ( एस जय शंकर)

 37 – اے پی جے عبد الکلام کون تھے ؟ 

جواب : ایک سائنس داں، بھارت کے پہلے میزائل مین اور دیش کے گیارہویں صدر (राष्ट्रपति) تھے۔

 طلبائے عزیز و اساتذہ کرام! اگر آپ حضرات اس سوال نامہ میں کسی اضافے کی ضرورت محسوس کر رہےہوں  یا آپ کو اس میں کچھ کمیاں نظر آرھی ہوں تو نیچے کمینٹ بوکس میں  ضرور ان کی نشاندہی کریں، ان شاء اللہ ان پر عمل ہوگا اور ان کمیوں کو دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

آنلائن اسلامی کوئز مقابلہ کے لیے کلک کریں

Leave a Comment