صلات التسبیح | صلوۃ التسبیح کا طریقہ | صلاۃ التسبیح کی فضیلت اور اہمیت

صلاۃ التسبیح

پیارے اسلامی بھائیوں صلوۃ التسبیح بہت اہمیت کی حامل نماز ہے۔کئی کتابوں میں صلاۃ التسبیح کی فضیلت صلاۃ التسبیح کا طریقہ اور صلاۃ التسبیح کا حکم کثرت سے آیاہے۔ صلات تسبیح کی چار رکعات ایک سلام کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں۔ ہر رکعت میں 75 بار یہ تسبیح” سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُلِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ اَکْبَرْ” پڑھنی چاہیے۔ اس نماز میں اللہ کی تسبیح کثرت سے بیان کی جاتی ہے اس لیے اس نماز کو صلاۃ التسبیح کہاجاتا ہے۔ صلاۃ التسبیح کا طریقہ نیچے نقشہ میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

صلوۃ التسبیح کی فضیلت

صلاۃ التسبیح کی فضیلت:حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا: اے چچا ! کیا میں آپ کو ایک ہدیہ ، تحفہ اور ایک خبر نہ دوں ؟ کیا میں آپ کوایسی دس باتیں نہ بتاؤں کہ جب آپ انہیں کرلیں تو اللہ تعالی آپ کے نئے پرانے، بھول کر کئے اور جان بوجھ کر کئے ہوۓ، چھوٹے بڑے، چھپ کر کئے یا اعلانیہ سب گناہ معاف فرما دیں ،

وہ   دس باتیں یہ ہیں کہ آپ چار  رکعات نماز پڑھیں ، ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورۃ پڑھیں ۔ جب پہلی رکعت میں قرات سے فارغ ہوجائے تو قیام ہی کی حالت میں یہ کلمات (تسبیح) سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُلِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ اَکْبَرْ ۔15 بار پڑھیں، جب رکوع کریں تو حالت رکوع میں (سبحان ربی العظیم کہنے کے بعد )10 بار پڑھیں پھر، رکوع سے سر اٹھائیں تو (قومہ کے کلمات کہنے کے بعد) 10 مرتبہ پڑھیں، پھر سجدہ کے لئے جھک جائیں تو سجدہ میں (سبحان ربی الاعلی کہنے کے بعد) 10 مرتبہ پڑھیں، پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو 10 مر تبہ پڑھیں، پھر سجدہ کریں تو (سبحان ربی الاعلی کہنے کے بعد) 10 مرتبہ پڑھیں، پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو 10 مرتبہ پڑھیں پھر دوسری رکعات کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ ہر رکعت میں یہ کل 75 بار ہو گئے آپ چار رکعات میں ایسا ہی کریں۔ اگر ہر روز اسے پڑھنے کی طاقت ہو تو ہر روز پڑھیں ، اگر ایسا نہ کر سکیں تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھیں ، ہر جمعہ نہ پڑھ سکیں تو ہر مہینہ میں ایک بار پڑھیں، اگر ہر مہینہ میں نہ پڑھ سکیں تو سال میں ایک بار پڑھیں اگر سال میں کبھی نہ پڑھ سکیں تو پوری زندگی میں ایک بار ضرور پڑھیں ۔ (سنن ابی داود ج1 ص190 باب صلوۃ التسبيح )

صلوۃ التسبیح اداکرنے کا آسان طریقہ

مقامتعداد
پہلی رکعت میں ثناء کے بعد15 مرتبہ
سورہ فاتحہ اور سورت کے بعد10 مرتبہ
رکوع میں سبحان ربی العظیم کے بعد10 مرتبہ
رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد10 مرتبہ
سجدے میں سبحان ربی الاعلی کے بعد10 مرتبہ
دوسرے سجدے سے پہلے جلسے میں10 مرتبہ
دوسرے سجدے میں سبحان ربی الاعلی کے بعد10 مرتبہ
دوسری،تیسری، چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے15 مرتبہ
ایک رکعت میں کل: 75 مرتبہچار رکعات میں: 300 مرتبہ

صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ

دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ ثناء پڑھنے کے بعد مذکورہ تسبیح 15 بار پڑھے ، پھر رکوع سے پہلے ، رکوع کی حالت میں ، رکوع کے بعد ، سجدہ اُولی میں ، سجدہ کے بعد بیٹھنے کی حالت میں ، پھر دوسرے سجدہ میں دس دس بار پڑھے ، پھر سجدہ ثانی کے بعد نہ بیٹھے بلکہ کھڑا ہو جائے باقی ترتیب وہی ہے ۔(جامع الترمذی ج1 ص109 باب ما جاء في صلوة التسبيح)

صلوۃ التسبیح میں غلطی

صلاة التسبيح میں بھول: اگر صلواۃ التسبیح میں بھول سے تسبیح کم ہو جائے تب بھی نماز ہو جائے گی ، جان بوجھ کر زیادہ تسبیح پڑھنے کی کوشس نہ کریں، تسبیح کی جتنی تعداد بتائی گئی ہے اتنی ہی بار پڑھا کریں، اگر کبھی کسی رکن یا رکعت میں تعداد بھول سے کم ہو جائے تو گمان غالب پر عمل کرتے ہوئے جتنی تسبیح باقی رہ جائے اسے اسی وقت مکمل کرلیں اور یقین و اطمینان ہو جائے کہ تسبیح کی تعداد مکمل ہوگئی ہے تو چھوڑ دیں، زیادہ پڑھنے کی ضرورت نہیں،

صلوۃ التسبیح پڑھنے کا وقت

صلوۃ التسبیح کا وقت:صلوۃ التسبیح کی نماز کے لیے کوئی بھی وقت متعین نہیں ہے،مکروہ اوقات کے علاوہ دن اور رات میں جب چاہے پرھ سکتے ہیں۔ اگر ہر روز آپ کو پڑھنے کی طاقت ہو تو ہر روز پڑھیں ، ہر روز نہ پڑھ  سکیں تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھیں ، ہر جمعہ کو  نہ پڑھ سکیں تو ہر مہینہ میں ایک بار پڑھیں، اگر ہر مہینہ میں  بھی نہ پڑھ سکیں تو سال میں ایک بار ضرور  پڑھیں ،اگر سال میں کبھی نہ پڑھ سکیں تو پوری زندگی میں ایک بار ضرور پڑھ لینا چاہئے۔

صلاة التسبيح کی نیت

صلاة التسبيح کی نیت:صلاۃ التسبیح یہ نفل نماز ہے، اور نیت نام ہے دل کے ارادے کا، اگر آپ زبان سے صلاۃ التسبیح کی نیت کرنا چاہیں تو اس طرح کریں: میں چار رکعت صلاۃ التسبیح کی نفل  نماز  پڑھ رہا ہوں یا پڑھنے کی نیت کرتا ہوں۔ اللہ کے واسطے رُخ میرا کعبہ شریف کی طرف۔

صلوۃ التسبیح کی دعا

صلوۃ التسبیح کی دعا:پیارے اسلامی بھائیوں لوگ سوال کرتے ہیں کہ نمازتسبیح کی دعا کیا ہے؟ تو میں آپ کو بتا دوں کہ صلاۃ التسبیح کی دعا نہیں ہے۔ صرف اس نماز میں تسبیح پڑھی جاتی ہے جیسا کہ اوپر بتاگیا۔ ہاں نماز مکمل ہونے کے بعد قبولیتِ نماز کے لیے اللہ سے خوب دعا مانگے۔

نمازِ تہجد کا آسان طریقہ

Leave a Comment