شب معراج کب ہے 2025 – Shab e Meraj 2025 Date

شب معراج کب ہے 2025 – Shab e Meraj 2025 Date

شب معراج کب ہے 2025:میں مولانا اسعد اور ہماری ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔پیارے دوستوں !جیسا کہ   ہم سبھی جانتے ہیں  کہ  جو رجب کا مہینہ ہے  یہ اسلامی و ہجری کیلنڈر کا  ساتواں مہینہ ہے اور ہمارے جتنے بھی تہوارے ہیں وہ سب چاند کی یعنی عربی تاریخ کے مطابق منائے جاتےہیں  ۔ چاند کبھی ۲۹ /کا ہوتا ہے اور کبھی ۳۰/کاہوتا ہے ،

لہذا شب معراج کی تاریخ 2025 میں،  شبِ معراج،27/ جنوری  بروزپیر  ،شام  غروبِ آفتاب   سے لیکر  آئندہ کل 28/جنوری کو منگل کی صبح صادق تک  ہے ۔ انشاءاللہ۔

 

مختصر شب معراج کا واقعہ

مختصر شب معراج کا واقعہ:اللہ پاک نے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت المقدس اور آسمانوں کی راتوں رات سیر کرائی جسے معراج کہتے ہیں، قرآن شریف میں آپ پڑھیں گے۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ المَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَرَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آیٰتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ۔  ترجمہ – شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، پاک ذات ہے جو لے گیا اپنے بندے کو راتوں رات ادب والی مسجد سے مسجد اقصیٰ تک جس میں ہم نے خوبیاں رکھی ہیں کہ دکھلا دیں اس کو اپنی قدرت کے نمونے، وہی سنتا دیکھتا ہے۔

واقعہ معراج کا ذکر

ایک رات جب کہ آپ سور ہے تھے حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور آپ کا سینہ چاک کر کے قلب کو آب زمزم سے دھویا اور اس میں ایمان اور حکمت بھر دی آپ کے پاس سفید رنگ کا براق لایا گیا جس پر آپ کو سوار کیا گیا حضرت جبرئیل علیہ السلام نے اس کی رِکاب پکڑی، راستے میں آپ کو بہت سے عجائبات دکھائے گئے، بُراق کا ایک قدم جہاں تک نگاہ جاتی تھی پڑتا تھا، آپ کو بیت المقدس پہنچایا گیا، جہاں مسجد اقصٰی میں آپ امام بنے اور آپ کے پیچھے تمام انبیاء نے نماز پڑھی، پھر تمام انبیاء سے ملاقات کرائی گئی

اس کے بعد آسمان کا سفر شروع ہوا اور ایک کے بعد دوسرے آسمان پر تشریف لے گئے ، ہر آسمان پر تشریف لے گئے ، ہر آسمان پر کسی پیغمبر سے ملاقات ہوئی ، پھر آپ کو سدرۃ المنتہی کی طرف بلند کیا گیا اس کا ذکر قرآن پاک میں اس طرح آیا ہے وَلَقَدْرَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهیٰ ترجمہ: اس نے جبرئیل علیہ السلام کو دوسری بار سدرۃ المنتہی کے پاس دیکھا۔ یہاں تک کہ ایک مقام پر پہونچے ،

پھر حضرت جبرئیل ٹھہر گئے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسے مقام میں کوئی دوست اپنے کو چھوڑتا ہے،حضرت جبریل علیہ السلام نے کہا کہ اگر میں اس مقام سے آگے بڑھوں تو نور سے جل جاؤں گا،پھر آپ کو نور سے پیوست کر دیا گیا اور ستر ہزار حجاب طے کرائے گئے یہاں تک کہ تمام انسانوں اور فرشتوں کی آہٹ قطع ہوگئی یہاں تک کہ آپ عرش عظیم تک پہونچے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو امت کے لئے تحفے دیئے گئے وہ یہ ہیں۔

پانچ نمازیں فرض کی گئیں۔

سورہ بقرہ کا آخری رکوع دیا گیا۔

جو شخص آپ کی امت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائےاس کے گناہ معاف کئے گئے۔اور یہ بھی وعدہ ہوا کہ جو شخص نیکی کا ارادہ کرے اور اس کو کرنے نہ پائے تو اس کی ایک نیکی لکھی جائے گی اور اگر اس کو کر لیا تو کم از کم دس حصے کر کے لکھے جائیں گے ،اور جو شخص بدی کا ارادہ کرے اور پھر اس کو نہ کرے تو وہ بالکل نہ لکھی جائے گی اور اگر اس کو کر لے تو ایک ہی بدی لکھی جائے گی۔

شب برات کب ہے 2025

اسلامی تعطیلات 2025

Leave a Comment