سورہ ملک
پیارے اسلامی بھائیوں اس پوسٹ میں مکمل سورة الملك، سورة الملک کا ترجمہ، سورہ ملک کی فضیلت اور سورت الملک کے پڑھنے کا وقت کیا ہے اس کے متعلق بیان کیا گیا ہے۔
سورہ ملک کی فضیلت
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے ایک قبر پر خیمہ لگالیا اور ان کو پتہ نہ تھا کہ یہ قبر ہے، خیمے میں میں بیٹھے بیٹھے اچانک انہوں نے سنا کہ اس قبر میں ایک انسان ہے جو سورۂ تبارک الذی بیدہ الملک پڑھ رہا ہے، پڑھتے پڑھتے اس نے پوری سورت (Surah Mulk)ختم کردی۔ یہ واقعہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ سورت عذاب روکنے والی ہے، یہ سورت عذاب سے نجات دلانے والی ہے، (Surah Mulk)اس کو قبر کے عذاب سے بچا رہی ہے۔
ایک دوسری حدیث میں حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سورہ سجدہ اور سورہ ملک پڑھے بغیر نہیں سوتے تھے۔
اللہ تعالی کی صفات
اس سورت کی پہلی آیت میں لفظ ملک ہے۔ اس کا معنی بادشاہت ہے یعنی اللہ تعالی کی بادشاہت۔ اس لیے اس سورۃ کا نام "ملک” رکھا گیا ہے۔ سورۃ الملک کی فضیلت یہ ہے کہ یہ عذاب قبر سے نجات دلانے والی ہے ۔
اللہ تعالی کی صفات: تبارك الذي بيده الملك وهو على كل شيء قدير
سورۃ کے شروع میں اللہ تعالی کی چار اہم صفات کا ذکر ہے: اللہ تعالی کا موجود ہونا، اللہ تعالی کا مالک اور سب سے بالا تر ہو نا، آسمان وزمین پر اللہ تعالی کی حکومت کا ہونا،اور اللہ تعالی کا ہر چیز پر قادر ہونا۔