خشک و ہرے دھنیا کے فوائد | Dhaniya Ke Fayde In Urdu

سوکھا دھنیا بے شمار بیماریوں کا علاج:

دھنیا ایک مصالحہ دار پودا ہے جو ہر زمیندار ذاتی ضرورت کے لیے کاشت کرتا ہے،یہ میدانی علاقوں میں کاشت ہوتا ہے اور بھرپور فصل دیتا ہے۔میدانی علاقوں میں ستمبر تا دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں مارچ سے مئی تک کاشت ہوتا ہے، اسے سالن میں خوشبو پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

:سر درد اور دل کی دھڑکن

سبز اور خشک دونوں حالتوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا مزاج سرد ہے، دل و دماغ کو طاقت اور ٹھنڈک پہنچاتا ہے، سر درد، دل کی دھڑکن کے لیے مفید ہے، معدے کو طاقت دیتا ہے اور دستوں کی بندش کرتا ہے۔

:قے و ہاتھ پاؤں کی جلن

خشک دھنیا چوستے رہنے یا دھنیا کوٹ کر اس میں مصری ملا کر پینے سے یا تازہ دھنیا کا رس پینے سے قےکو آرام آتا ہے۔اگر کسی وجہ سے جسم میں گرمی ہو گئی ہو، ہاتھ پاؤں جلتے ہوں، جسم سے چنگاریاں نکل رہی ہوں، تو سبز دھنیا کا رس مصری میں ملا کر یا خشک دھنیا کوٹ کر مصری میں ملا کر پئیں انشاء اللہ جسم کی تمام گرمی دور ہو جائے گی۔

:درد سر کا علاج

تازہ دھنیا کا رس ماتھے اور سر میں ملنے سے گرمی کا سر درد، سر چکرانا اور آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا دور ہو جاتا ہے، سبز دھنیا نہ ملے تو خشک دھنیا کو پانی میں کوٹ کر لیپ کر سکتے ہیں۔

:نکسیر کا علاج

گرمی کے ایام میں نکسیر آنے پر تازہ دھنیا کا رس ناک میں بطور نسوار سونگھنے سے ناک سے خون آنا بند ہو جاتا ہے۔

:جِلدی امراض وضعف دماغ

اس کا تیل جِلدی امراض کے لیے ہر گرمی ضعف و دماغ کے لیے مفید ہے، یہ بھوک لگاتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مارتا ہے۔

:بدبوئے دہن کا علاج

اسے چبانے سے منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے، سر اور پیٹ کی گرمی کو رفع کرتا ہے، روغنِ گل یا  دودھ میں دھنیا کے تازہ پتوں کا رس ملا کر لگائیں انشاءاللہ بدبو دور ہوجائے گی۔

:ورم اور خنازیر کا علاج

دھنیے کا رس سرکہ میں ملا کر لگانے سے ورم دور ہو جاتا ہے۔

خنازیر کے لئے اس کے تازہ پتے روغن گل کے ساتھ لگانے سے فائدہ مند ہیں، جن دیہات کے گرد دھنیا کی کاشت ہوتی ہے وہاں کے باشندے بہت سے امراض سے محفوظ رہتے ہیں،اس کی خوشبو فضا میں مل کر بہت سے بیماریوں سے بچاتی ہے۔

:دل کی دھڑکن کے لئے

دھنیا کا استعمال سبزی میں اور سادہ، دل کی دھڑکن کے لئے بے حد مفید ہے۔

:ہاتھ پاؤں کا جلنا

جسمانی گرمی جس سے ہاتھ پاؤں جلتے ہوں اس حالت میں دھنیا کا رس یا خشک دھنیا گھوٹ کر مصری ملا کر پینے سے جسمانی گرمی دور ہوجاتی ہے۔

:انسانی خواہشات کا علاج

کنوارے لوگ جنہیں جنسی خواہشات تنگ کرتی ہوں وہ خشک دھنیا پیس لیں اور اسے چھان کر ہم وزن چینی ملائیں، اس مرکب کو آٹھ تولے صبح اور اتنی ہی مقدار میں شام کو کھائیں، کسی نقصان کے بغیر نفسانی خواہشات سے نجات مل جائے گی۔

:ہچکی کا خاتمہ

خشک دھنیا تمباکو کی مانند چلم میں ڈال کر اس پر آگ ڈال کر کش لگائیں انشاءاللہ ہچکی کو آرام آجائے گا۔

:منہ کے چھالے

اگر منہ اور زبان میں چھالے ہو جائیں تو پیسا ہوا دھنیا چوسیں، ایک دو دن میں افاقہ ہوگا۔دھنیا کا تیل بے شمار امراض کےلئے مفید ہے، طبیعت کو ہشاش بشاش رکھتا ہے اور دماغ کی ٹھنڈک کا علاج بھی ہے۔

ہرے ساگ کے حیرت انگیز فوائد

Leave a Comment