خبردار یہ غذائیں ایک ساتھ کبھی نہ کھائیں|Ek Sath Kya Na Khaye In Urdu

ویسے تو دنیا بھر میں ہر کوئی اپنے کھانے کو مزید لذیذ بنانے کے لیے ایک کے ساتھ دوسری غذا ملاتا ہے، جس سے کچھ نئے انداز کی ڈش سامنے آجاتی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں ایک ساتھ ملا کر کھانا یا آگے پیچھے کھانا خطرناک تصور کیا جاتا ہے؟ اور اگر انہیں ایک ساتھ کھانے سے کوئی نقصان نہ بھی ہو، تب بھی لوگ انہیں ساتھ استعمال کرنے میں کافی احتیاط کرتے ہیں۔

بعض اوقات مفید سے مفید اور اچھی سے اچھی چیزیں کھانے سے اس لیے نقصان پہنچتا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی ایسی چیز کھائی جاتی ہے جو ان میں زہریلی صورت پیدا کردیتی ہے،ایسی ہی چند غذاؤں کے بارے میں یہاں بتایا جارہا ہے، جنہیں کسی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ایک ساتھ نہ کھانا ہی بہتر ہے۔

(۱) دودھ اور ترشی۔ (۲) دودھ کے ساتھ کلونجی، سرکا، املی، لیموں، جامن، گوشت، مچھلی، شراب۔ (۳)دودھ میں گڑ۔(۴) دودھ کے ساتھ تیل کی چیزیں۔ (۵)مچھلی اور شہد۔(۶) دہی کے ساتھ گرم روٹی۔ (۷)کھیرا اور کھچڑی۔(۸) چاول اور سر کہ۔(۹) دہی یاچھاچھ کے ساتھ کیلا۔(۱۰) گھی اور شہد۔(۱۱) پانی اور شہد ہم وزن۔(۱۲) تیل اور گھی۔(۱۳) گھی، کھٹائی، ککڑی اور کھیرے کے بعد پانی، شربت یا دودھ یا دہی کی لسی۔(۱۴) شہد اور خربوزہ۔(۱۵) مو لی یا خربوزے کے ساتھ شہد۔(۱۶) خربوزہ اور دہی۔(۱۷) انڈا  اور دہی۔(۱۸) مولی اور دہی۔(۱۹) دہی اور اچار۔ (۲۰)شربت یا ٹھنڈے پانی کے بعد چائے یا چائے کے بعد شربت، ٹھنڈا پانی۔۱۲۰) گوشت کے ساتھ سرکہ اور شہد۔(۲۲) تیل اور گھی کی بنی ہوئی چیزیں۔ (۲۳)ککڑی تربوزہ اور کھیرا۔


بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مذکورہ چیزیں باہم کھانے سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا مگر اس کے معنی یہ نہیں کہ اصول غلط ہے، بلکہ انسان کے قوت امراض پر غالب آجاتی ہے اور بعض اوقات انسان مرض کے حملے سے بچ جاتا ہے۔

 

ماہِ رمضان المبارک  کاچاند   دیکھاگیا۔

آج 2/اپریل 2022/ بروز سنیچر ،ماہِ رمضان المبارک   کا چاند   دیکھاگیا، جس کی بنا پر رویتِ ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ آج بروز سنیچر پہلی تراویح  ہوگی،   اور کل بروز اتوار پہلا روزہ ہوگاانشاء اللہ۔

Leave a Comment